قانونی دستاویزات

ہمارے قانونی معاہدوں اور کاروباری شرائط و ضوابط کے بارے میں آپ کے جاننے لائق تمام معلومات حاصل کریں۔

اعلانات

15 نومبر 2024

A.‏ Exness (SC) Ltd اب جنوبی افریقہ کے FSCA کی جانب سے ایک اجازت یافتہ ODP ہے

اہم اپ ڈیٹ: کلائنٹ کے معاہدے میں ترمیم

ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ Exness (SC) Ltd کو جنوبی افریقہ میں فنانشیل سیکٹر کنڈکٹ اتھارٹی (FSCA) کی جانب سے اوور دی کاؤنٹر ڈیریویٹوز پرووائیڈر (ODP) کے طور پر پر اجازت فراہم کر دی گئی ہے۔

اس سنگ میل کے تحت، ہم نے اپنے کلائنٹ کے معاہدے کو اپ ڈیٹ کر کے ضمیمہ A شامل کر دیا ہے جس میں جنوبی افریقہ میں موجود ہمارے کلائنٹس اور کاؤنٹر پارٹیوں کے ساتھ ہمارے کاروباری تعلقات کو کنٹرول کرنے والی اضافی شرائط بیان کی گئی ہیں۔ براہ کرم نوٹ کر لیں کہ ضمیمہ A بالخصوص جنوبی افریقہ کے کلائنٹس پر لاگو ہوتا ہے نیز یہ دیگر علاقوں کے کلائنٹس کو متاثر نہیں کرتا۔

اپ ڈیٹ شدہ کلائنٹ معاہدہ، جس میں ضمیمہ A شامل ہے، اب ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ ہم جنوبی افریقہ کے سبھی کلائنٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ہماری سروسز پر لاگو ہونے والی شرائط کو سمجھنے کیلئے بغور اس کا جائزہ لیں۔ نیز ہم تجویز کرتے ہیں کہ اپنے مقام سے قطع نظر سبھی کلائنٹس اپ ڈیٹ شدہ کلائنٹ معاہدے کا مکمل طور پر جائزہ لیں کیونکہ Exness (SC) Ltd کے ساتھ کاروباری تعلق جاری رکھنے کو ان اپ ڈیٹ شدہ شرائط سے اتفاق سمجھا جائے گا۔

Exness (SC) Ltd پر آپ کے مسلسل اعتماد کا شکریہ۔

B. عام اعلان:

ہم Exness (SC) Ltd, Exness (VG) Ltd اور .Exness B.V کے تمام کلائنٹس کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ ہم نے اپنی کاروباری پیشکشوں اور اپنے کلائنٹس کے ساتھ تعلقات کے کلیدی پہلوؤں کو بہتر بنانے کی مسلسل کاوشوں کے تحت اپنے کلائنٹ معاہدے کو حال ہی میں اپ ڈیٹ کیا ہے۔

ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ اپ ڈیٹ شدہ کلائنٹ معاہدے کا جائزہ لیں اور اگر کوئی سوال پوچھنا ہو تو ہمیں support@exness.com پر ای میل کریں۔ ہماری پیشہ ورانہ کسٹمر سپورٹ ٹیم بخوشی آپ کی مدد کرے گی۔

آج ہی ایک قابل اعتماد بروکر کے ساتھ ٹریڈ کریں

خود دیکھیں اور جانیں کہ 800,000 سے زائد ٹریڈر اور 64,000 سے زائد شراکت داران نے بروکر کے طور پر Exness کا انتخاب کیوں کیا ہے۔