سوئنگ ٹریڈنگ 101: ایک دن سے زیادہ کیلئے اسٹاکس ٹریڈ کرنے کا طریقہ

Stanislav Bernukhov

Exness میں سینئر تجارتی ماہر

ٹریڈنگ شروع کریں

یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔

شیئر کریں

کیا آپ اپنی اسٹاک ٹریڈنگ کو اگلی سطح تک لے جانے کیلئے تیار ہیں؟ تو سوئنگ ٹریڈنگ آزمانے کیلئے ایک اچھا ٹریڈنگ اسٹائل ہو سکتا ہے۔

اس مضمون میں ہم آپ کے ٹریڈنگ کے سفر کیلئے قیمتی انسائٹس، عملی تجاویز اور حکمت عملی پر مشتمل مشوروں پر بات کریں گے نیز بالخصوص اسٹاک مارکیٹ میں سوئنگ ٹریڈنگ استعمال کرنے کے فوائد اور وابستہ مشکلات پر توجہ دیں گے۔ تو آئیں شروع کرتے ہیں۔

سوئنگ ٹریڈنگ کیا ہے؟

ان افراد کی معلومات کیلئے جو ٹریڈنگ کی دنیا میں نئے ہیں، سوئنگ ٹریڈنگ مقبول ترین ٹریڈنگ اسٹائلز میں سے ایک ہے۔ ٹریڈنگ کا یہ اسٹائل پارٹ ٹائم اور فُل ٹائم دونوں طرح کے ٹریڈرز کی جانب سے مختلف فنانشیل مارکیٹس میں ٹریڈ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے بشمول اسٹاکس، فاریکس اور کموڈیٹیز۔ اس میں مارکیٹ کے اندر مختصر مدتی تا درمیانی مدت کی قیمت کی حرکات کا فائدہ اٹھانا شامل ہے جنہیں 'سوئنگز' کہا جاتا ہے۔

ڈے ٹریڈنگ کی برعکس، جس میں ایک ہی دن میں پوزیشنز کھولنا اور بند کرنا درکار ہوتا ہے، سوئنگ ٹریڈنگ آپ کو کئی دن یا کئی ہفتے اپنے موقف پر برقرار رہنے کی سہولت دیتی ہے نیز مقصد یہ ہوتا ہے کہ اس عرصے میں منافع بخش قیمت کی حرکات کو پکڑا جائے۔

اسٹاک مارکیٹس میں سوئنگ ٹریڈنگ کے خطرات

سوئنگ ٹریڈنگ کی بنیادی خصوصیت پوزیشن کو را بھر ہولڈ کرنا ہے۔ اس میں ممکنہ طور پر رات بھر کے خطرات شامل ہیں جب تنگ اسٹاپ کے ساتھ پوزیشن کو ہولڈ کرنا کافی مشکل ہو جاتا ہے؛ جبکہ ڈے ٹریڈنگ میں آپ کوئی پوزیشن کھلی نہ ہونے کی وجہ نسبتاً زیادہ ذہنی سکون کے ساتھ اپنے ٹریڈنگ اسٹیشن کو چھوڑ سکتے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ میں رات بھر کا خطرہ قیمت کے فرق سے وابستہ ہے۔ یہ فرق ممکنہ طور پر NYSE اور Nasdaq ایکسچینجز کے ایشیائی اور یورپی سیشنز کے دوران بند ہونے کی وجہ سے پیدا ہو سکتے ہیں۔ بہتر یہی ہے کہ پوزیشن کو رات بھر کھلا نہ چھوڑا جائے کیونکہ قیمت کے فرق کے حوالے سے کافی زیادہ عدم یقینی موجود ہے نیز بالخصوص اگر آپ بڑے کیپیٹل یا زیادہ لیوریج کا خطرہ مول لے رہے ہیں۔

مخصوص خطرات میں کمائیوں کی رپورٹس کی اشاعت بھی شامل ہے۔ جب یہ رپورٹس ریلیز ہوتی ہیں تو ان کی وجہ سے انفرادی اسٹاک کو قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سامنا ہو سکتا ہے۔ مثلاً، اگست 2023 میں، AAPL کیلئے کمائیوں کی کال نے Apple اسٹاکس میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ اور بیئرش فرق پیدا کیا۔

AAPL اسٹاک کیلئے یہ بیئرش فرق اگست 2023 میں کمائیوں کی اشاعت کے بعد پیدا ہوا۔ اشاعت کے دن قیمت تقریباً 5% گری۔ ماخذ: Tradingview.com. اعلان دستبرداری: یہ تصویر مثال دینے کی غرض سے شیئر کی گئی ہے۔ گزشتہ کارکردگی آئندہ کے نتائج کا قابل اعتبار اشارہ نہیں ہے۔

سوئنگ ٹریڈنگ کے فوائد

خطرات کے باوجود، سوئنگ ٹریڈنگ ہونے کے کئی فوائد موجود ہیں۔

فائدہ نمبر 1: زیادہ فارغ وقت میسر ہونا

سوئنگ ٹریڈنگ کے بنیادی فوائد میں سے ایک ممکنہ طور پر زیادہ فارغ وقت میسر ہونا ہے۔ سوئنگ ٹریڈر کے بطور آپ کو ڈے ٹریڈنگ کے مقابلے میں کمپیوٹر پر گہرا مشاہدہ کرنے کیلئے کم وقت گزارنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

وہ لوگ جو آزادی اور لچکدار طرز زندگی کو اہمیت دیتے ہیں اکثر طویل مدتی ٹریڈنگ اسٹائلز جیسے سوئنگ اور پوزیشن ٹریڈنگ کی طرف مائل ہوتے ہیں۔

اگرچہ آپ کو اینٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کی تیاری اور تجزیے کیلئے مناسب مقدار میں کام کرنے کی ضرورت بہرحال ہوگی، ٹریڈ کا عمل درآمد والا حصہ نسبتاً آسان ہے۔ سوئنگ ٹریڈرز M30 (30 منٹ کے عرصہ) اور H1 (1 گھنٹے کے اپ ڈیٹ شدہ چارٹ) سے لے کر D1 (4 گھنٹے کے اپ ڈیٹ شدہ چارٹ) پر کام کرتے ہیں لہذا سوئنگ ٹریڈر کے پاس آرڈرز لگانے اور ٹریڈ کا نظم کرنے کیلئے کافی وقت ہوتا ہے۔

فائدہ نمبر 2: مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ اور ٹرینڈز کا فائدہ اٹھانا

سوئنگ ٹریڈنگ کا ایک اور بڑا فائدہ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ اور ٹرینڈز کا فائدہ اٹھانے کی صلاحیت ہے۔ ڈے ٹریڈرز کا منافع اکثر ایک دن کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے محدود ہوتا ہے۔ جبکہ سوئنگ ٹریڈنگ میں آپ پوزیشن کو تین، پانچ یا مزید دن تک کھلا رکھ سکتے ہیں جو دنوں کی تعداد کے لحاظ سے ممکنہ طور پر آپ کے منافع کو بڑھا سکتا ہے۔

بلاشبہ، قیمت کی حرکات شاذ و نادر ہی ایک سیدھی لکیر کی طرح چلتی ہیں؛ اس کی بجائے، قیمت کی حرکات میں اکثر پُل بیکس شامل ہوتے ہیں۔ تاہم، ٹریڈنگ کی پرانی کہاوت 'منافع بڑھتے رہنے دیں' سوئنگ ٹریڈرز کو لبھاتی ہے۔

طویل مدتی ٹرینڈز کیلئے اسٹاک ٹریڈنگ پر سوئنگ ٹریڈنگ اسٹائل استعمال کرتے وقت، آپ ممکنہ طور پر یہ نوٹس کریں گے کہ اسٹاک مارکیٹس ایک ہی سمت میں 10 یا زائد دن تک توسیعی پرائس سوئنگز بناتی ہیں۔ یہ اسٹاکس میں سوئنگ ٹریڈنگ کو آرام دہ ٹریڈنگ اسٹائل بناتا ہے، بالخصوص مارکیٹ کے بُلش مرحلے میں۔

فائدہ نمبر 3: وقت کے لحاظ سے کم حساس ٹریڈز

سوئنگ ٹریڈنگ کی ایک اور خصوصیت ٹریڈز کی ٹائمنگ کے حوالے سے نسبتاً کم حساسیت ہے۔ ڈے ٹریڈنگ کے مقابلے میں سوئنگ ٹریڈنگ کیلئے بہترین ٹائمنگ حاصل کرنا اتنا ضروری نہیں۔ مثلاً، ڈے ٹریڈر کے بطور، اگر آپ کسی رینج سے بڑے بریک آؤٹ کی توقع کر رہے ہیں تو بریک آؤٹ کا بالکل درست لمحہ تلاش کرنا نسبتاً مشکل ہوتا ہے۔ آپ کو ٹریڈ میں شامل ہونے کیلئے مسلسل خطرہ مول لینا پڑے گا۔ اس میں ممکنہ اخراجات شامل ہیں اور ٹریڈنگ کے مواقع ضائع ہونے کا امکان بھی بہرحال موجود ہے۔

تاہم اگر آپ سوئنگ ٹریڈر ہیں تو آپ طویل عرصوں کیلئے اپنی پوزیشنز کو کھلا چھوڑتے ہیں۔ لہذا، اگر بریک آؤٹ ہوتا ہے تو آپ اپنی کھلی پوزیشن کے ساتھ پہلے ہی تیار ہوتے ہیں، چاہے وہ علی الصبح ہو یا رات گئے۔ لہذا سوئنگ ٹریڈرز کو ڈے ٹریڈرز کے مقابلے میں یہ فائدہ حاصل ہے کیونکہ اگر ٹریڈنگ کے مواقع ان کے معمول کے ٹریڈنگ اوقات سے ہٹ کر سامنے آتے ہیں تو وہ ان سے محروم ہو سکتے ہیں۔

اسٹاک ٹریڈنگ کیلئے 3 مقبول سوئنگ ٹریڈنگ کی حکمت عملیاں

سوئنگ ٹریڈنگ دیگر ٹریڈنگ اسٹائلز کے مقابلے میں بالخصوص منفرد نہیں ہے نیز ہم جن سوئنگ ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کے بارے میں یہاں بات کریں گے وہ اسٹاک ٹریڈنگ کیلئے مخصوص نہیں ہیں۔ تاہم، اسٹاکس کی سوئنگ ٹریڈنگ کیلئے عموماً استعمال کی جانے والی تجارتی حکمت عملیوں کو تین اہم سوئنگ ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں میں زمرہ بند کیا جا سکتا ہے: ٹرینڈ فالو کرنے والی، مومینٹم یا بریک آؤٹ اور مین ریورژن سوئنگ ٹریڈز۔

آئیں اب زیادہ جامع سمجھ بوجھ کیلئے ان تمام سوئنگ ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں پر گہری نگاہ ڈالتے ہیں۔

سوئنگ ٹریڈنگ کی حکمت عملی نمبر 1: ٹرینڈ فالو کرنا

مارکیٹس میں ٹرینڈز عموماً لہروں کی صورت میں حرکت کرتے ہیں، ایمپلسز اور کریکشنز۔ ایک اوسط ایمپلس کا مرحلہ 3 تا 10 دن برقرار رہتا ہے، بشمول بڑی رینج کے دن اور چھوٹی رینجز کے دن۔

ریورسل، یا ممکنہ سوئنگ لو وہ ہوتا ہے جب کریکشن کا مرحلہ دوبارہ ایمپلس کے مرحلے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

سوئنگ ٹریڈرز ٹریڈ میں جلدی داخل ہونے اور ممکنہ سوئنگ ہائی سے پہلے باہر نکلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ٹرینڈ فالو کرنے والے سوئنگ ٹریڈنگ کے موقع کی مثال۔ قیمت نے ڈائنامک سپورٹ کے علاقے کو ٹیسٹ کر کے رد عمل والی سرگرمی کا مظاہرہ کیا اور دوبارہ ٹرینڈ کی سمت میں حرکت کرنا جاری کر دیا۔ ماخذ: Tradingview.com

سوئنگ ٹریڈنگ کیلئے ریورسل پوائنٹس کی شناخت کرنا

سوئنگ ٹریڈر کے بطور، ٹرینڈ فالو کرنے کا بنیادی عنصر سوئنگ لو (یا ڈاؤن ٹرینڈ کی صورت میں سوئنگ ہائی) کی درست نشاندہی کرنا ہے۔ یہ کرنے کیلئے آپ کو سپورٹ کے علاقوں کا تعین کرنا ہوگا تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ قیمت کا ریورسل عارضی نہیں بلکہ اس میں زیادہ معنی خیز حرکت میں تبدیل ہونے کی استعداد موجود ہے۔

حرکت کرتے ٹرینڈ کیلئے، سپورٹ اور ریزسٹنس لیولز عموماً ڈائنامک ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ قیمت کے ساتھ ساتھ حرکت کرتے ہیں۔ دوسری طرف، ساکن سپورٹ اور ریزسٹنس لیولز صرف مخصوص قیمتوں سے لنک ہوتے ہیں۔

ڈائنامک لیولز ٹرینڈ لائنز، چینل بارڈرز اور موونگ ایوریج اشاروں کی صورت میں موجود ہوتے ہیں جیسا کہ مندرجہ ذیل تین مثالوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹرینڈ فالو کرنے والی سوئنگ ٹریڈز کیلئے تین پیٹرنز: چوکور ممکنہ اینٹری پوائنٹ کی نشاندہی کرتا ہے۔ پہلا پیٹرن ٹرینڈ لائن کے قریب اینٹری کی نشاندہی کرتا ہے۔ دوسرا پیٹرن نچلے چینل بارڈر کے قریب دو ممکنہ اینٹری پوائنٹس کی نشاندہی کرتا ہے جو سپورٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ تیسرا پیٹرن موونگ ایوریج کے قریب اینٹری پوائنٹ دکھاتا ہے۔ ماخذ: Exness

جب قیمت سپورٹ کے علاقے میں داخل ہو تو آپ کو کسی قسم کے ریورسل پیٹرن پر نظر رکھنی ہوگی، مثلاً، ایک توثیق شدہ لو یا 'رنگ' لو۔ عموماً، یہ تب نظر آتا ہے جب لوئر لو اور لوئر ہائی کے ساتھ ایک نئی یومیہ کینڈل اسٹک بنتی ہے جس کے بعد قیمت اوپر کی جانب بریک آؤٹ کر جاتی ہے۔ جیسا کہ مندرجہ ذیل چارٹ میں دیکھا جا سکتا ہے، اگر دکھائی گئی صورتحال پیش آتی ہے تو یہ ممکنہ ریورسل کی نشانی نیز سمت کے حوالے سے خطرہ مول لینے کا پوائنٹ ہو سکتا ہے۔

2023 میں Mastercard اسٹاک کیلئے اس سوئنگ ٹریڈنگ بُلش پیٹرن میں، ہم موونگ ایوریج کا ریورسل اور بُلش سوئنگ ٹریڈ بنانے کا موقع دیکھ سکتے ہیں۔ ماخذ: Tradingview.com

ٹریڈ سے باہر نکلنا ایک مختلف کہانی ہے۔ آپ کو مختلف حکمت عملیاں استعمال کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے جیسے ٹریلنگ اسٹاپ یا مقررہ منافع-خسارے کا تناسب۔ پوزیشن مینجمنٹ سوئنگ ٹریڈنگ کی حکمت عملی اس مارکیٹ پر منحصر ہے جو آپ ٹریڈ کر رہے ہیں۔ مثلاً، اسٹاک مارکیٹس طویل پرائس سوئنگز بناتے ہیں جو 5-10 دن برقرار رہتے ہیں جبکہ کرنسی مارکیٹس (فاریکس) عموماً مختصر قیمت کی حرکات پیدا کرتی ہے (تین سے پانچ دن کی)۔

سوئنگ ٹریڈنگ کی حکمت عملی نمبر 2: مومینٹم ٹریڈنگ

اسٹاک مارکیٹس کیلئے مومینٹم کی ٹیکنیکس سبھی ٹائم فریمز اور اثاثوں کے زمروں کیلئے مماثل ہیں، ان میں اس اثاثے کو خریدا جاتا ہے جس کی قیمت پہلے ہی زیادہ ہو تاکہ اس سے بھی زیادہ قیمت پر بیچا جا سکے (فروخت کرنے کیلئے اس کے برعکس کیا جاتا ہے)۔ مومینٹم کی ایک حکمت عملی کی قسم میں بریک آؤٹ ٹریڈنگ کی ٹیکنیک شامل ہے جب ٹریڈر مارکیٹ کے کسی لیول یا رینج کے بارڈر کو کراس کرنے کی کوشش کرتے وقت جارحانہ انداز میں نشانہ بناتا ہے۔

سوئنگ ٹریڈنگ پر استعمال کرنے کی صورت میں عموماً مومینٹم ٹریڈنگ کا مطلب ہوتا ہے معمول سے زیادہ طاقتور ٹرینڈ کے ساتھ ہی حرکت کرنا اور پوزیشنز میں اس وقت داخل ہونا جب قیمت سپورٹ یا ریزسٹنس زونز سے دور ہو۔

یہ مندرجہ ذیل طریقے سے کام کرتی ہے: اگر قیمت ڈائنامک سپورٹ کے علاقہ سے کافی زیادہ اوپر حرکت کرتی ہے تو اس بات کا امکان کافی کم ہوتا ہے کہ وہ جلد پلٹے گی۔ عموماً اس کا مطلب قیمت دریافت کرنا اور موجودہ ٹرینڈ کا تسلسل ہوتا ہے۔

اس صورت میں، آپ قیمت کے سپورٹ تک پُل بیک کرنے کا انتطار نہیں کریں گے (کیونکہ اس کا امکان انتہائی کم ہوگا)۔ اس کی بجائے، آپ کو تسلسل کے چارٹ پیٹرن کیلئے اپنی ٹریڈ کو مانیٹر کرنا ہوگا اور اس کی ٹرینڈ لائن کے بریک آؤٹ کے لمحے کی نشاندہی کرنی ہوگی۔ چارٹ پیٹرن کسی بھی شکل کا ہو سکتا ہے: ٹرائی اینگل، فلیگ، پیننٹ ڈائمنڈ، لہذا مختلف چارٹ پیٹرنز کو سمجھنا اس کیلئے اہم ہے۔

یہاں ہمارے پاس مومینٹم سوئنگ ٹریڈنگ اینٹری کی ایک مثال ہے۔ قیمت مختصر مدتی ٹریڈنگ رینج سے نکل کر ٹریڈنگ رینج کے بارڈر کے اوپر ٹرینڈ کی سمت میں حرکت جاری رکھ رہی ہے۔ اسے بریک آؤٹ کہا جاتا ہے۔ ماخذ: Exness

چونکہ طاقتور ٹرینڈز تیزی سے حرکت کرتے ہیں، کنسولیڈیشن مکمل ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگتا (وہ علاقہ جو تسلسل کا چارٹ پیٹرن بناتا ہے)۔ آپ کو نسبتاً تیزی سے قدم اٹھانا ہوگا اور کافی چھوٹے ٹائم فریمز کو استعمال کرنا ہوگا (جیسے M30/H1)۔

عام اصول یہ ہے کہ قیمت کا مقام ڈائنامک سپورٹ کے علاقہ سے دور ہونا چاہیے اور یومیہ اوسط اتار چڑھاؤ کے 2.3 تا 3 لیولز پر ہونا چاہیے۔ مندرجہ ذیل چارٹ میں موجود مثال 2023 میں NVDA کیلئے ایک تیز طاقتور ٹرینڈ دکھاتی ہے جس نے قیمت کو سپورٹ کے علاقے (نیچے موجود موونگ ایوریجز کے درمیان موجود علاقے) سے 80$ اوپر دھکیل دیا۔ اس وقت اس اسٹاک کیلئے یومیہ اوسط اتار چڑھاؤ تقریباً 8$ تھا۔ لہذا، قیمت کا مقام اوسط اتار چڑھاؤ کے مقابلے میں سپورٹ سے 8 گنا اوپر تھا۔ اس صورت میں قیمت کے پلٹنے کا امکان انتہائی کم ہوتا لہذا ٹرینڈ کے تسلسل کا امکان غالب ہے، بالخصوص اگر آپ اگلی سہ ماہی کیلئے طاقتور رہنمائی کو مدنظر رکھیں جس کا تذکرہ کمائیوں کی کال کے دوران کیا گیا۔

یہ D1 کینڈل اسٹک چارٹ 2023 میں کمائیوں کی کال کے بعد NVDA اسٹاک کیلئے قیمت کا فرق دکھاتا ہے جب قیمت نے یومیہ اوسط اتار چڑھاؤ کے مقابلے میں آٹھ گنا اونچی چھلانگ لگائی۔ ماخذ: Tradingview.com

بریک آؤٹس کو سوئنگ ٹریڈ کرنے کا طریقہ

سوئنگ ٹریڈر کے بطور آپ دو ممکنہ طریقوں سے مومینٹم ٹریڈ کر سکتے ہیں: پہلا طریقہ ٹرائی اینگل کا بریک آؤٹ ہے اور دوسرا بریک آؤٹ کی لائن تک پُل بیک ہے۔ دونوں صورتوں میں، پوزیشن رات بھر ہولڈ رکھی جاتی ہے اور اگر 5 سے 10 دن ہولڈ رکھی جائے تو یہ ٹریڈنگ کے غیر متناسب موقع کی نمائندگی کرتی ہے۔

یہ چارٹ پچھلے چارٹ سے مماثل صورتحال پر قریبی نگاہ پیش کرتا ہے۔ آپ اس H1 ٹائم فریم پر NVDA اسٹاک کیلئے مومینٹم سوئنگ ٹریڈنگ کیلئے دو اینٹری پوائنٹس دیکھ سکتے ہیں۔ ماخذ: Tradingview.com

سوئنگ ٹریڈنگ کی حکمت عملی نمبر 3: مین ریورژن

اسٹاکس کی سوئنگ ٹریڈنگ کیلئے ایک اور حکمت عملی مین ریورژن ٹریڈنگ ہے۔ یہ حکمت عملی قیمت کے رینج میں لوٹنے پر متعلقہ مختصر مدتی قیمت کی حرکات کا تعاقب کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

اس صورت میں، آپ کو طاقتور سپورٹ یا ریزسٹنس کے علاقہ پر ہونے والے جھوٹے بریک آؤٹ کی صورت میں قیمت کو مانیٹر کرنا ہوگا۔ 20، 50 اور 200 کے پیرامیٹرز والی موونگ ایوریجز اس طرح کے واقعہ کی نشاندہی کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔

آپ مندرجہ ذیل چارٹ میں مثال دیکھ سکتے ہیں جس میں دو موقعوں پر ممکنہ بریک آؤٹ ہوا لیکن تقریباً فوراً ہی پلٹ گیا جو جھوٹے بریک آؤٹ کا باعث بنا، اسے کبھی کبھار فیک آؤٹ بھی کہا جاتا ہے۔

اس چارٹ میں ہم 2023 میں PYPL اسٹاک کیلئے بیئرش سوئنگ ٹریڈنگ اینٹریوں کیلئے ٹریڈنگ کے دو مواقع دیکھ سکتے ہیں۔ ماخذ: Tradingview.com

اس مثال میں، PYPL 200 دن کی موونگ ایوریج سے اوپر جانے کی کوشش کر رہا تھا اور ہر بار اس کوشش کا نتیجہ نیچے کی جانب پُل بیک میں نکلا۔ یہ 2023 کے پہلے نصف حصے کے دوران ہوا۔ سوئنگ ٹریڈر کے بطور، آپ کینڈل اسٹک پیٹرنز کی مدد سے چھوٹے ٹائم فریمز پر اینٹری پوائنٹس تلاش کر کے اس طرح کے ٹریڈنگ کے موقعوں سے ممکنہ طور پر فائدہ اٹھا سکتے تھے۔

ذیل میں موجود H4 چارٹ کینڈل اسٹک اینگلفنگ پیٹرن کی مثال دکھاتا ہے۔ سرخ تیر کا نشان شارٹ پوزیشن کیلئے ممکنہ اینٹری پوائنٹ کی نشاندہی کرتا ہے۔

اس مثال میں ہم NVDA اسٹاک کیلئے H4 چارٹ پر اینگلفنگ پیٹرن کی ایک مثال دیکھ سکتے ہیں۔ ماخذ: Tradingview.com

اسٹاک مارکیٹ میں سوئنگ ٹریڈنگ میں مہارت حاصل کرنے کیلئے تیار ہیں؟

سوئنگ ٹریڈر کے بطور، جس بنیادی خطرے سے آپ کو آگاہ ہونا چاہیے وہ رات بھر اور ویک اینڈ پر پوزیشنز ہولڈ کرنے سے وابستہ ہے۔ لہذا، یہ اہم ہے کہ آپ اقتصادی کیلینڈر اور ایسی اشاعتوں پر کڑی نظر رکھیں جو ممکنہ طور پر اتار چڑھاؤ میں اضافہ کر سکتی ہوں، بالخصوص ویک اینڈز کے دوران۔ اس دوران قیمت میں فرق پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اور سلپیج ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ Exness جیسا بروکر منتخب کرنا انتہائی فائدہ مند رہتا ہے جو 'کوئی سلپیج نہیں' اور 'منفی بیلنس سے تحفظ' جیسی حفاظتی خصوصیات آفر کرے۔

اگر آپ کوئی ٹریڈ کھولنا چاہتے ہیں لیکن اگلے دن کوئی اہم اشاعت ہے تو یہ آپ کے کمائے گئے منافع کو ختم کر کے یا ٹریڈ کو سازگار سمت میں دھکیل کر آپ کی کھلی پوزیشن کو متاثر کر سکتی ہے۔ ایسی کچھ اشاعتوں میں شامل ہیں: نان فارم پے رولز (NFP)، کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI)، امریکی فیڈرل ریزرو کا شرح سود کا فیصلہ یا اس کے چیئر پرسن Jerome Powell کی جانب سے پریس کانفرنس۔

اگر آپ اسٹاک ٹریڈنگ کر رہے ہیں تو سب سے زیادہ پُر اثر اشاعت جو آپ کو ذہن میں رکھنی چاہیے بلاشبہ کمنپنی کی سہ ماہانہ کمائیوں کی رپورٹ ہے جس کے بعد اسٹاک اشاعت کی کسی بھی ایک سمت میں قیمت کے بہت زیادہ فرق کا سامنا کر سکتا ہے۔ چاہے آپ کے خطرے کا نظم اور حفاظتی خصوصیات کچھ بھی ہوں، دانشمندی اسی میں ہے کہ اس دوران ٹریڈنگ کرتے وقت بے حد محتاط رہیں۔

خلاصہ:

  • سوئنگ ٹریڈنگ اسٹائل ڈے ٹریڈنگ کے مقابلے میں کم محنت کا تقاضا کرتا ہے اور آپ کو زیادہ فارغ وقت دیتا ہے۔
  • سوئنگ ٹریڈنگ کا بنیادی خطرہ رات بھر کا خطرہ ہے۔
  • سوئنگ ٹریڈر کے بطور آپ کو اتار چڑھاؤ کی اسپائیکس کی توقع قائم کرنے کیلئے اقتصادی کیلینڈر کا بغور معائنہ کرنا ہوگا۔

کیا اسٹاکس کی سوئنگ ٹریڈنگ آپ کیلئے اچھا آپشن ثابت ہو سکتی ہے؟

اگر آپ سوئنگ ٹریڈنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں تو Exness آپ کی مخصوص ضروریات اور ترجیحات کیلئے حسب منشا اکاؤنٹ کی اقسام فراہم کرتی ہے بشمول Standard اور Pro اکاؤنٹس۔

ان اکاؤنٹس میں کئی فوائد موجود ہوتے ہیں جیسے کم اور مستحکم سپریڈز، تیز عمل درآمد، فوری رقم نکلوانا اور خطرے کے نظم کے اختراعی ٹولز جیسے 'اسٹاپ آؤٹ' اور 'منفی بیلنس سے تحفظ'۔

لہذا چاہے آپ تجربہ کار ٹریڈر ہوں یا بس آغاز کر رہے ہوں، Exness اسٹاک مارکیٹس پر سوئنگ ٹریڈنگ کی دلچسپ دنیا کا سفر کرنے میں آپ کی مدد کرنے کیلئے بہترین پارٹنر ثابت ہو سکتی ہے۔

آج ہی Exness کے ساتھ اپنا ٹریڈنگ کا سفر شروع کریں اور اپنی مالی استعداد غیر مقفل کریں۔

شیئر کریں


ٹریڈنگ شروع کریں

یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔