اسٹاکس کی ٹریڈنگ کیلئے RSI اشارہ: بنیادی باتیں اور ان سے آگے

Stanislav Bernukhov

Exness میں سینئر تجارتی ماہر

ٹریڈنگ شروع کریں

یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔

شیئر کریں

اس مضمون میں ہم اسٹاکس کی ٹریڈنگ کیلئے RSI اشارے کے اطلاق کے بارے میں بات کریں۔ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اسٹاکس اور دیگر فنانشیل انسٹرومنٹس میں اضافی خرید اور اضافی فروخت کے لیولز کی نشاندہی کرنے کیلئے ٹریڈرز اور سرمایہ کاران کی جانب سے استعمال کیا جانے والا ایک مقبول مومینٹم آسیلیٹر ہے۔ اس کی رینج 0 سے 100 تک ہے اور یہ قیمت کی حرکات کی رفتار اور تبدیلی کی پیمائش کرتا ہے۔

آسیلیٹرز عموماً ایسی مارکیٹس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں جن میں قیمت طویل مدتی ٹرینڈز سیٹ کرنے کی بجائے ٹریڈنگ رینجز میں لاک ہو۔ یہی وجہ ہے کہ اسٹاکس کیلئے RSI استعمال کرنا ذرا پیچیدہ ہو سکتا ہے کیونکہ اسٹاکس اکثر طویل عرصوں کیلئے ٹرینڈز برقرار رکھتے ہیں۔ لہذا، آنکھیں بند کر کے یا پھر اسٹاکس کیلئے دیگر تکنیکی اشاروں کے بغیر RSI استعمال کرنے کا نتیجہ ممکنہ طور پر منافع کی بجائے نقصانات کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

یہ مضمون سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ کے حوالے سے کسی قسم کا مشورہ فراہم نہیں کرتا ہے۔ اس کی بجائے، یہ تعلیمی مواد پیش کرتا ہے تاکہ آپ RSI ٹول کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

RSI اشارہ کیا ہے؟

ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اسٹاک ٹریڈنگ میں تکنیکی تجزیے کیلئے وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا مومینٹم آسیلیٹر ہے۔ اسے جون 1978 میں Welles Wilder نے بنایا جنہوں نے اس کے کیلکولیشن کے طریقہ کی تفصیل اپنی کتاب "New Concepts in Technical Trading Systems" میں لکھی۔ اس قسم کا آسیلیٹر تکنیکی تجزیے کا ٹول ہے جو فنانشیل انسٹرومنٹ میں قیمت کی تبدیلی کی رفتار اور مقدار کی پیمائش کرتا ہے۔ یہ مخصوص عرصے میں سیکورٹی کی قیمت میں اضافے اور کمی کی اوسط کا موازنہ کرتا ہے جو آپ کو اثاثے کی قوت اور کمزوری کا تعین کرنے میں مدد دیتا ہے۔

RSI کی کیلکولیشن یہ ہے:

RSI = 100 − (100/(1=RS))

آپ X دن میں زیادہ قیمت پر بند ہونے کی اوسط تعداد کو اسی X دن کے عرصے میں کم قیمت پر بند ہونے کی اوسط تعداد سے ضرب دے کر ریلیٹو اسٹرینتھ (RS) حاصل کر سکتے ہیں۔ Welles Wilder نے 14 دن کے RSI کے استعمال کو مقبولیت دی جسے اب وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم، آپ کے پاس اب بھی کمپیوٹیشن کیلئے دنوں کی تعداد منتخب کرنے کی لچک ہے۔

RSI اشارے کے پیچھے بنیادی چیزیں

RSI اشارہ 0 اور 100 کے درمیان آسیلیٹ یعنی حرکت کرتا ہے۔ عموماً، 70 سے اوپر RSI کی ریڈنگ تجویز کرتی ہے کہ اسٹاک کو اضافی خریدا جا چکا ہے۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ پُل بیک متوقع ہے۔ دوسری طرف، قیمت کے چارٹ پر 30 سے نیچے RSI کی ریڈنگ تجویز کرتی ہے کہ اسٹاک اضافی فروخت ہو چکا ہے۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ قیمت کا اوپر کی جانب پلٹنا متوقع ہے۔

RSI اشارہ اضافی فروخت کے حالات کے علاقے سے پلٹ کر نیچے کی طرف آٰیا ہے۔ ماخذ: Tradingview.com

جب RSI 70 یا 20 کے واٹر مارک کو کراس کرے تو آپ اسے ٹریڈنگ سگنل سمجھ سکتے ہیں۔ تاہم اپنی ٹریڈ لگانے کیلئے محض ایسے کسی سگنل پر انحصار نہ کریں۔

ڈائیورجنس استعمال کرنا آپ کو زیادہ واضح تصویر اور بہتر سگنل حاصل کرنے میں مدد سکتا ہے۔ ڈائیورجنس توثیق شدہ سگنل ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ معمول کے RSI سگنل سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے (مثلاً جب یہ اضافی فروخت کے علاقہ کے تھریشولڈ کو کراس کرے)۔ لہذا ڈائیورجنس زیادہ قابل اعتماد ہے اور بہتر ہٹ ریٹ فراہم کرتی ہے تاہم یہ نسبتاً کم ظاہر ہوتی ہے۔

ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) کی ڈائیورجنس

جب آپ اسٹاکس کی ٹریڈنگ کیلئے ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اشارہ استعمال کرتے ہیں اور RSI اور اسٹاک کی قیمت کی حرکات کے درمیان ڈائیورجنس نوٹس کرتے ہیں تو بیئرش یا بُلش ڈائیورجنس ہونے کا مطلب آپ کی ٹریڈز کیلئے کامیابی کا زبردست امکان ہو سکتا ہے۔ اگر آپ جو اسٹاک دیکھ رہے ہیں وہ ہائر ہائیز بنا رہا ہے لیکن RSI لوئر ہائیز بنا رہا ہے تو یہ کمزور ہوتے اپ ٹرینڈ کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ دوسری طرف، اگر اسٹاک لوئر لوز بنا رہا ہے اور RSI ہائر ہائیز بنا رہا ہے تو یہ کمزور ہوتے ڈاؤن ٹرینڈ کی تجویز دے سکتا ہے۔

AAPL اسٹاک کی قیمت اور RSI اشارے کے درمیان ڈائیورجنس۔ ماخذ: Tradingview.com

اسٹاکس کیلئے کلاسیک RSI اشارے کے سگنلز استعمال کرنا

آئیں TradingView کمیونٹی کی جانب سے کیپچر کردہ AAPL (Apple) اسٹاک پر استعمال کیے جانے والے RSI اشارے پر مبنی ٹریڈنگ سسٹم کے بیک ٹیسٹ پر نظر ڈالتے ہیں۔ اس مخصوص کیس میں، حکمت عملی یہ ہے کہ جب تک مخالف سمت میں سگنل جنریٹ نہ ہو پوزیشن کو کھلا رکھا جائے۔

جب آپ RSI کو اس کی سادہ ترین صورت میں استعمال کرتے ہیں (جب RSI اضافی خرید کے علاقہ سے باہر نکل جائے تو خرید لیں اور جب اضافی فروخت کے علاقہ سے باہر نکلے تو فروخت کر دیں) تو یہ سبھی ٹائم فریمز پر یکساں نتیجہ دیتا ہے یعنی کافی مستقل مزاجی سے نقصان۔

RSI اشارے پر مبنی خودکار ٹریڈنگ سسٹم کا بیک ٹیسٹ۔ ماخذ: Tradingview.com۔

اس کا سبب ایک انتہائی سادہ حقیقت ہے: ٹریڈنگ رینجز میں رہنے والے کرنسی کے جوڑوں کی برعکس، زیادہ تر اسٹاکس طویل وقت کیلئے بُلش مراحل میں رہتے ہیں۔

طاقتور بُلش ٹرینڈ میں سبھی آسیلیٹرز 'اضافی خرید' کی حالت دکھائیں گے جس سے شارٹ پوزیشن کھولی جاتی ہے۔ اس کی برعکس، لانگ پوزیشنز نسبتاً پہلے بند کر دی جائیں گی کیونکہ مارکیٹ فوراً 'اضافی خرید' کی حالت میں چلی جاتی ہے اور ٹریڈر کو پوزیشن بند کرنے کی ضرورت پیش آ جاتی ہے۔

اسٹاکس میں RSI کیلئے ڈائیورجنس استعمال کرنا

جب آپ بُلش ڈائیورجنس یا بیئرش ڈائیورجنس استعمال کرتے ہیں تو بہتر نتائج حاصل کرتے ہیں۔ جب RSI اشارے کی قدر طویل وقت کیلئے اضافی خرید کے علاقہ میں رہتی ہے تو آپ کو غالباً شارٹ سگنلز سے گریز کرنا چاہیے یا پھر ان پر اضافی توثیق کا اطلاق کرنا چاہیے نیز اس دوران لانگ سگنلز کو ترجیح دینی چاہیے۔

لانگ سگنلز کا غلبہ آپ کو ٹرینڈز کی سمت میں پوزیشنز برقرار رکھنے میں مدد کرے گا۔ مندرجہ ذیل مثال میں، آپ کئی اینٹری پوائنٹس جنریٹ ہوتے دیکھیں گے جو صرف اضافی فروخت کے حالات میں یا اضافی خرید کے علاقوں میں نہیں ہیں۔ یہ روایتی اصولوں کو توڑنے جیسا معلوم ہو سکتا ہے تاہم اضافی خرید/اضافی فروخت کی قیمتیں زیادہ تر اسٹاکس کیلئے شاذ و نادر ہی پیش آتی ہیں۔ نتیجتاً، آپ کی ٹریڈ کردہ پوزیشنز کی تعداد بہت کم ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کبھی کبھار ان علاقوں کے باہر بھی سگنلز قبول کر سکتے ہیں۔

RSI ڈائیورجنس پر مبنی ٹریڈنگ سسٹم کا بیک ٹیسٹ۔ ماخذ: Tradingview.com

اسٹاکس کیلئے RSI سگنلز کی توثیق

آپ ممکنہ ٹریڈز کیلئے گائیڈ کے طور RSI اشارہ استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ اسے اکثر اسی طرح استعمال کیا جاتا ہے نہ کہ اینٹری کیلئے کسی مقررہ اصول کے طور پر۔ ٹریڈ شروع کرتے وقت اپنی اینٹری بالکل درست جگہ سے لینے کیلئے آپ توثیق استعمال کر سکتے ہیں۔

مثلاً، کینڈل اسٹک پیٹرن، جیسے 'اینگلفنگ پیٹرن' مومینٹم کی رفتار کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

ٹریڈ میں کہاں داخل ہونا ہے یہ توثیق کرنے کیلئے H1 ٹائم فریم میں کینڈل اسٹک چارٹ پر ایک آسان اینگفلنگ پیٹرن استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے۔

RSI کے سگنل دیتے ہی ٹریڈ شروع کرنے کی بجائے، آپ غالباً زیادہ قابل اعتبار پیٹرن کے ظاہر ہونے کا انتظار کرنا چاہیں گے اور پھر ممکنہ کارروائی کرنے کا فیصلہ لیں گے۔

RSI اور کینڈل اسٹک اینگلفنگ پیٹرن کے ٹریڈنگ سگنلز کا امتزاج۔ ماخذ: Tradingview.com

مختصر مدتی ٹریڈنگ اسٹائلز کیلئے بہترین RSI سیٹنگز

اعداد و شمار کے مطابق، مختصر مدتی ٹریڈنگ اسٹائلز عموماً 20 اور 50 کے درمیان RSI کی سیٹنگز کے ساتھ بہتر کام کرتے ہیں۔ 10 سے کم پیرامیٹرز استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ آپ کے RSI اشارے بہت زیادہ حساس ہو سکتے ہیں جس کے نتیجے میں یہ اضافی خرید یا اضافی فروخت کے مارکیٹ کے حالات کا غلط اشارہ دے سکتے ہیں۔ تاہم، ہمیشہ اپنے مخصوص ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کے ساتھ ان سیٹنگز کو ٹیسٹ کریں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ مؤثر ہیں۔

طویل مدتی ٹریڈنگ اسٹائلز کیلئے بہترین RSI سیٹنگز

طویل مدتی ٹریڈر کے بطور، RSI کیلئے 50 کا پیٹرامیٹر استعمال کرنا آپ کو اوور ٹریڈنگ سے بچنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اسے یومیہ چارٹس جیسے زیادہ طویل ٹائم فریمز پر استعمال کرنا بھی مفید ہے۔ بیک ٹیسٹ کے ذریعے درست پیرامیٹر کا تعین کرنا یاد رکھیں۔ پیشہ ور ٹریڈرز اوور فٹنگ سے بچنے کیلئے شاذ و نادر ہی اپنے اشاروں کے پیرامیٹرز تبدیل کرتے ہیں۔

اسٹاک ٹریڈنگ کیلئے RSI اشارہ استعمال کرنے کے فوائد اور نقصانات

اس سیکشن میں ہم اسٹاک ٹریڈنگ کیلئے ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) کے ذریعے طاقت اور کمزوروں پر تفصیلی بات کریں گے۔ مثبت پہلو یہ ہے کہ تکنیکی تجزیے کا یہ ٹول اچھے اینٹری پوائنٹس کی نشاندہی کرنے میں مدد دے سکتا ہے اور استعمال میں نسبتاً آسان ہوتے ہوئے جیتنے کا زیادہ ریٹ فراہم کرتا ہے۔ تاہم، یہ نقص سے پاک نہیں: یہ اکثر جھوٹے سگنلز پیدا کر سکتا ہے، ممکن ہے یہ قیمت اور حجم کے علاوہ اضافی انسائٹس شامل نہ کرے اور مختلف ٹائم فریمز پر اس کی افادیت مختلف ہو سکتی ہے۔

اسٹاک ٹریڈنگ میں RSI اشارے کے فوائد

  1. اسٹاکس اکثر طویل مدتی بُلش ٹریڈنگ بناتے ہیں۔ RSI اشارہ آپ کو ایسے ٹرینڈز جوائن کرنے کیلئے اچھے اینٹری پوائنٹس تلاش کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
  2. RSI کا اشارہ استعمال میں نسبتاً کافی آسان ہے۔ بنیادی RSI تجارتی حکمت عملیوں کیلئے آپ کو بہت زیادہ تجارتی تجربے کی ضرورت نہیں ہے۔
  3. RSI سگنلز کیلئے بطور ٹریڈر آپ کی جانب سے فوری رد عمل درکار نہیں ہوتا اور یہ عموماً آپ کو ٹریڈ کی تیاری اور انجام دینے کیلئے کافی وقت دیتے ہیں۔
  4. RSI مین ریورژن ٹریڈنگ سگنلز پر فوکس کرتی ہے جو ٹرینڈنگ سگنلز سے زیادہ کثرت سے پیش آتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں، درست طریقے سے استعمال کیے جانے پر RSI آپ کو جیتنے کا زیادہ ریٹ حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
  5. کئی RSI حکمت عملیوں کو پہلے ہی بیک ٹیسٹ کیا جا چکا ہے اور ان کے نتائج عوامی طور پر دستیاب ہیں۔ ان میں اسٹاکس پر انہیں استعمال کرنا شامل ہے۔ لہذا آپ کو RSI اشارہ استعمال کرتے وقت 'کچھ نیا ایجاد کرنے' یا ٹرائل اور ایرر کے تکلیف دہ پراسیس سے گزرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اسٹاک ٹریڈنگ میں RSI اشارے کے نقصانات

  1. RSI اشارہ توسیعی ٹرینڈز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتا اور اسٹاک مارکیٹ توسیعی بُلش ٹرینڈز کیلئے مشہور ہے۔ مثلاً، اگر فعال طور پر بڑھتے اسٹاک کیلئے RSI کو استعمال کیا جائے تو یہ کئی غلط ٹرینڈ مخالف سگنلز پیدا کر سکتا ہے۔
  2. RSI بس ایک اشارہ ہے، یعنی قیمت سے اخذ کردہ۔ اگر آپ نئے ٹریڈر ہیں تو یہ ڈیٹا کو منظم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے تاہم یہ قیمت کو حجم کے ساتھ ملانے کے سوا فیصلہ سازی میں آپ کی رہنمائی کرنے کیلئے کوئی مخصوص چیز شامل نہیں کر سکتا۔
  3. RSI مین ریورژن سگنلز کے ساتھ کام کرتا ہے جس کا مطلب ہے یہ پرائس ایکشن کے نچلے یا بالائی حصے کو پکڑنے میں ٹریڈ کی مدد کر سکتا ہے۔ مین ریورژن حکمت عملیاں نقص سے پاک نہیں ہوتی ہیں اور اگر اسٹاک کی قیمت تیزی سے بڑھے یا ایک ہی سمت میں لگاتار بڑھتی چلی جائے تو یہ خساروں کا باعث بن سکتا ہے، بالخصوص قیمت میں فرق کی صورت میں۔
  4. RSI پرائس ایکشن کے حوالے سے زیادہ حساس نہیں ہے۔ یہ آپ کو کافی پہلے بھی سگنلز دے سکتا ہے۔
  5. RSI کی حکمت عملیاں مختلف ٹائم فریمز پر مختلف کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہیں لہذا انہیں استعمال کرنے سے پہلے آپ کو گہری تحقیق کرنی چاہیے۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

اسٹاکس کیلے یہ تکنیکی تجزیہ استعمال کرنے کیلئے بہترین طور پر موزوں حکمت عملی غالباً ڈائیورجنس ہے۔ یہ RSI تجارتی حکمت عملی آپ کی درستی اور ٹائمنگ کو بہتر بنا سکتی ہے جو آپ کو کافی پہلے پرائس ایکشن میں تبدیلی کی نشاندہی کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

چونکہ RSI عموماً مین ریورژن ٹریڈرز پر فوکس کرتا ہے، معقول یہی معلوم ہوتا ہے کہ قیمت کے طاقتور ٹرینڈز کو فلٹر کر دیا جائے تاکہ آپ مارکیٹ کی غلط سمت میں پھنسنے سے بچ سکیں۔ لہذا، RSI موونگ ایوریجز یا موونگ ایوریج کنورجنس ڈائیورجنس جیسے نمایاں اشاروں کے ساتھ بخوبی کام کرتا ہے جو ٹرینڈ کی نشاندہی کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

اس اشارے کی درستی کئی عوامل پر منحصر ہے۔ عموماً آپ مین ریورژن ٹریڈز کیلئے ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس استعمال کریں گے جو عموماً 60% ٹریڈز میں پیش آتا ہے۔ تاہم آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ تکنیکی اشارے بس ٹولز ہوتے ہیں۔ آپ کی حتمی کارکردگی کئی عوامل پر منحصر ہوتی ہے جیسے موزوں جگہ اسٹاپ لگانا، خطرے، رقم کا نظم اور ہدف سیٹ کرنا۔

عموماً، RSI کو مختصر مدت تا درمیانی مدت کے ٹائم فریمز پر آپریٹ کرنے کیلئے ڈیزائن کیا جاتا ہے جیسے گھنٹہ وار چارٹس، 30 منٹ کے چارٹس اور چار گھنٹے کے چارٹس۔ جبکہ اس اشارے کے استعمال پر کوئی خصوصی پابندی عائد نہیں ہوتی ہے، ٹریڈر کو یاد رکھنا چاہیے کہ ٹائم فریم جتنا بڑا ہوگا مارکیٹ ممکنہ طور پر اتنی ہی 'ٹرینڈی' ہوگی۔ RSI اشارہ مختصر مدتی اضافی فروخت یا اضافی خرید والے مارکیٹ کے حالات کی نشاندہی کرنے میں بہتر کام کرتا ہے یعنی ٹریڈنگ رینج میں۔

بڑے ٹائم فریمز جیسے D1 کم گردش اور زیادہ مومینٹم پیدا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بڑے ٹائم فریمز کیلئے مومینٹم کا اشارہ استعمال کرنا بہتر ہے۔

دوسری طرف، انتہائی چھوٹے ٹائم فریمز جیسے 1 منٹ یا 5 منٹ کے چارٹس کیلئے بنائی گئی RSI کی تجارتی حکمت عملیاں بھی قابل اعتراض ہیں کیونکہ کسی بھی RSI سگنل کیلئے ممکنہ منافع کافی چھوٹا ہو سکتا ہے: اس کے نتیجے میں ٹریڈرز محدود منافع کے ساتھ بہت سارے ٹریڈنگ اخراجات جنریٹ کر سکتے ہیں۔ لہذا RSI کیلئے غالباً M15 اور H4 کے بیچ درمیانی مدت کے ٹائم فریمز بہترین ہیں۔

دو عرصوں والی RSI حکمت عملی' اسٹاک ٹریڈنگ کیلئے Larry Connors کی جانب سے بنائی گئی تھی۔ یہ RSI کے دوسرے پیرامیٹر کے ساتھ مین ریورژن تجارتی حکمت عملی سے اخذ کردہ ایک حکمت عملی ہے۔ 10 سے نیچے کے علاقے کو بہت زیادہ اضافی فروخت والا علاقہ مانا جاتا ہے اور عموماً ٹریڈرز اس طرح کے حالات میں خریدنے کے مواقع تلاش کر سکتے ہیں۔ اس کی برعکس، اگر قیمت 90 سے اوپر چلی جاتی ہے تو ٹریڈرز فروخت کرنے کے سگنلز تلاش کر سکتے ہیں۔

کسی بھی اور مین ریورژن حکمت عملی کی طرح ہی، اسے سب سے اونچی اور سب سے نچلی قیمت پکڑنے کیلئے ڈیزائن نہیں کیا گیا ہے بلکہ پُل بیک سے غالب ٹرینڈ کو جوائن کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔ ٹرینڈز فالو کرنے کیلئے، موونگ ایوریجز جیسے مومینٹم اشارے استعمال کرنا بہتر ہے۔

RSI اشارے کے ذریعے اسٹاکس ٹریڈ کرنے کے خواہشمند ہیں؟

یاد رکھیں کہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) سمیت کوئی بھی اشارہ تجارتی فیصلے لینے کیلئے آپ کا واحد وسیلہ نہیں ہونا چاہیے۔

آپ کو مارکیٹ کے حالات جیسے عوامل کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے نیز یہ بھی کہ اثاثے کی قیمت کسی اہم سپورٹ یا ریزسٹنس لیول کے کتنا قریب ہے۔

اسٹاکس کیلئے، یہ اہم ہے کہ پوزیشن کو کمائیوں کی رپورٹ کی اشاعت کے بند ہونے کی مدت کے دوران برقرار نہ رکھا جائے۔ اسٹاک کی قیمتیں کمائیوں سے متعلق حیران کُن نتائج ہونے کی صورت میں کافی زیادہ اوپر نیچے ہو سکتی ہیں۔ اسٹاکس کیلئے CFDs ٹریڈ کرنے کے طریقے سے متعلق یہاں جانیں۔

اشارے کو رہنمائی کیلئے استعمال کریں نہ کہ ریٹرنز کی پیشنگوئی کیلئے 'پتھر پر لکیر' کے طور پر۔ کسی بھی اشارے کی گزشتہ کارکردگی آئندہ کامیابی کی ضمانت نہیں دیتی ہے۔

اسٹاکس کی ٹریڈنگ کرنے اور RSI کو آزمانے کیلئے تیار ہیں؟ آج ہی Exness کے ساتھ اکاؤنٹ کھولیں۔

شیئر کریں


ٹریڈنگ شروع کریں

یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔