پوزیشن ٹریڈنگ: طویل مدتی اسٹاک ٹریڈنگ کی لہروں پر تیرنا
Stanislav Bernukhov
Exness میں سینئر تجارتی ماہر
یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔
شیئر کریں
تعریف کے لحاظ سے پوزیشن ٹریڈنگ فنانشیل مارکیٹس میں، بنیادی طور پر اسٹاکس، کموڈیٹیز اور فارن ایکسچینج (فاریکس) کے شعبے میں استعمال کی جانے والی ایک حکمت عملی ہے۔ اس طریقے میں ٹریڈنگ پوزیشنز کو توسیعی عرصوں تک ہولڈ کرنا شامل ہے: ہفتے، ماہ یا سال بھی، اس خیال کے تحت کہ اثاثے کی مالیت اس توسیعی مدت میں بڑھے گی۔
اسٹاک مارکیٹس پر استعمال کیے جانے کی صورت میں، پوزیشن ٹریڈنگ بالخصوص متعلقہ ہو سکتی ہے کیونکہ کئی اسٹاکس توسیعی عرصے میں قیمت کی کافی بڑی حرکات کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
مثلاً، TSLA کا اسٹاک 2020 میں $23 سے بڑھ کر 2021 میں $433 کے اونچائی تک پہنچا*۔ اگرچہ یہ سفر اونچ نیچ سے بھرپور تھا، اس دوران TSLA کیلئے طویل مدتی پوزیشن ٹریڈنگ کے متعدد مواقع بہرحال موجود تھے۔
اس مضمون میں، ہم ایسے کئی اہم پ ہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے جو اسٹاکس کی ٹریڈنگ کیلئے پوزیشن ٹریڈنگ کی حکمت عملیاں بناتے وقت ہر پوزیشن ٹریڈر کو ذہن میں رکھنے چاہئیں بشمول تکنیکی اور بنیادی تجزیہ، خاطر خواہ طویل مدتی ٹرینڈز کی نشاندہی کرنا، مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ اور مارکیٹ کی رائے کو سمجھنا نیز دیگر تجارتی حکمت عملیوں کے مقابلے میں اس سے وابستہ کچھ خطرات کو سمجھنا۔
پوزیشن ٹریڈنگ کی بنیادی چیزیں
تاریخی اعتبار سے، پوزیشن ٹریڈنگ اسٹاک مارکیٹس میں پیسو سرمایہ کاری کے بعد مقبول ترین ٹریڈنگ اسٹائل رہا ہے کیونکہ اسٹاک مارکیٹس اپنے طویل مدتی بُلش ٹرینڈز کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ یہ بالخصوص امریکی اسٹاک مارکیٹس کیلئے درست ہے۔
پوزیشن ٹریڈرز اسٹاکس ٹریڈ کرنا کیوں پسند کرتے ہیں؟
کچھ تیزی سے بڑھتے اسٹاکس دو عددی یا تین عددی سالانہ ریٹرنز بھی دے سکتے ہیں جو مستحکم طویل مدتی ٹرینڈز کی صورت میں ہوتا ہے۔ یہی چیز پوزیشن ٹریڈنگ کو اسٹاکس کی ٹریڈنگ کیلئے بالخصوص پُرکشش بناتی ہے۔
طویل مدتی اسٹاک ٹریڈنگ کے مقبول ہونے کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ NYSE یا Nasdaq اسٹاک ایکسچینجز پر معمول کا ٹریڈنگ سیشن فی گھنٹہ 6.5 گھنٹوں تک محدود ہے (09:30 تا 16:00) جسے ڈے ٹریڈنگ کیلئے کافی کم دورانیہ خیال کیا جا سکتا ہے۔ مذکورہ بالا وقت کی حدود سے ہٹ کر ٹریڈنگ کرنے کو 'قبل از مارکیٹ' یا 'مارکیٹ بعد ہونے کے بعد' مانا جاتا ہے۔ معمول کے ٹریڈنگ اوقات کے باہر حجم کافی کم ہوتے ہیں لہذا ٹریڈرز عموماً اس دوران فعال طور پر ٹریڈ نہیں کرتے۔
اسٹاکس کی ڈے ٹریڈنگ فی دن چند گھنٹوں کی انتہائی تنگ وقت کی رینج تک محدود ہے۔ لہذا، سوئنگ ٹریڈنگ اور پوزیشن ٹریڈنگ اسٹاکس کیلئے زیادہ سازگار ٹریڈنگ اسٹائلز ہیں۔
اسٹاکس کیلئے پوزیشن ٹریڈنگ مقابلہ سوئنگ ٹریڈنگ
سوئنگ ٹریڈنگ اور پوزیشن ٹریڈنگ میں رات بھر ٹریڈز ہولڈ کرنا شامل ہے (اور کبھی کبھار ویک اینڈ پر بھی)۔ تاہم، ان دو ٹریڈنگ اسٹائلز میں کچھ فرق ہیں جن پر روشنی ڈالنا اہم ہے۔
سوئنگ ٹریڈرز مختصر مدتی قیمت کی حرکات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں اور مختصر مدتی ٹریڈنگ رینج کی دونوں سمتوں میں ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف، زیادہ تر پوزیشن ٹریڈرز کو خاطر خواہ منافع کمانے کیلئے زیاد ہ طاقتور ٹرینڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ پوزیشن ٹریڈرز کو تکنیکی تجزیے اور بنیادی تجزیے دونوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ حکمت عملی ایک طرف آپ کو ممکنہ طور پر اچھے 'رنرز' یعنی طویل مدتی فائدہ مندی کی استعداد والی کمپنیوں کے اسٹاکس کی نشاندہی کرنے اور دوسری طرف قدر پیمائی کیلئے بہت زیادہ مشقت نہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔
پوزیشن ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کیلئے تکنیکی پیٹرنز کو سمجھنا
اگر آپ ایک ایسے ٹریڈر ہیں جس کا مقصد توسیعی ریلی (طویل ٹرینڈ) جوائن کرنا ہے تو آپ غالباً جتنی جلدی ممکن ہو اسے جوائن کرنا چاہیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ پوزیشن ٹریڈنگ کیلئے مقبول ترین پیٹرن 'لانگ بیس' یعنی بنیادی طور پر طویل مدتی ٹریڈنگ رینج کا بریک آؤٹ ہے۔
اگرچہ بریک آؤٹس متعدد ٹائم فریمز پر ہو سکتے ہیں، پوزیشن ٹریڈرز کیلئے یہ بالخصوص اہمیت کے حامل ہیں۔
مثال نمبر 1
مثلاً، ست مبر 2021 میں TSLA پر توسیعی ٹریڈنگ رینج کا کافی بڑا بریک آؤٹ دیکھنے میں آیا۔ اڑان بھرنے اور اوپر حرکت کرنے سے پہلے، یہ اپریل اور اکتوبر کے درمیان ایک بہت وسیع رینج میں کنسولیڈیٹ ہو رہا تھا۔ پیٹرن مکمل ہونے میں چھ ماہ لگے۔ بریک آؤٹ کے بعد، TSLA کی قیمت 50% سے زائد اضافے کے ساتھ نئی بلندی پر پہنچ گئی۔
یہاں ہم اکتوبر 2021 میں TSLA اسٹاک کا چارٹ اور ایک بڑی ٹریڈنگ رینج کا بریک آؤٹ (دائرے سے نشان زد) دیکھ سکتے ہیں۔ ماخذ: Tradingview.com
مثال نمبر 2
امریکی فارماسوٹیکل کمپنی Eli Lilly (LLY) 'بیس پیٹرن' کی ایک اور مثال ہے۔ طاقتور مبادیات سے متحرک کردہ اس اسٹاک نے بار بار وسیع ٹریڈنگ رینجز بنائیں۔ تیسری رینج مئی 2023 میں کافی حد تک ٹوٹی جس کے بعد LLY کی قیمت میں 60% سے زائد کا اضافہ ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں، صورتیں عموماً مارکیٹ ٹرینڈز کے بُلش بریک آؤٹس کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔ تاہم کچھ اسٹاکس بیس بنا کر نیچے گر سکتے ہیں۔ اسٹاکس گر بھی سکتے ہیں تاہم بیئرش مارکیٹ ٹرینڈز عموماً مختلف طور پر کام کرتے ہیں۔
بُلش پیٹرنز بننے میں زیادہ وقت لگتا ہے جو ٹریڈر کے طور پر آپ کو تیاری کیلئے کافی وقت فراہم کرتا ہے۔ بیئرش مارکیٹس کیلئے، چیزیں کافی تیزی سے ہوتی ہیں۔
تجارتی فیصلے کرتے وقت یا اپنی تجارتی حکمت عملی پلان کرتے وقت، آپ کو بُلش مارکیٹ کو سیڑھیاں چڑھنے کی طرح سمجھنا چاہیے یعنی ایک وقت میں ایک قدم۔ اس کی برعکس، بیئرش مارکیٹ لفٹ میں تیزی سے نیچے جانے کی مانند ہے۔ عموماً، بیئر مارکیٹس سوئنگ یا ڈے ٹریڈرز کیلئے بہتر ہوتی ہیں تاہم کچھ اسٹاکس بہرحال طویل مدتی بیئرش ٹرینڈ میں شامل ہونے کا موقع پیش کرتے ہیں۔
LLY کا چارٹ مئی 2023 میں بیس پیٹرن کا بہت بڑا بریک آؤٹ دکھا رہا ہے۔ ماخذ: Tradingview.com
بیئر پیٹرنز میں عموماً کچھ کلاسیکل ریورسل چارٹ پیٹرنز شامل ہوتے ہیں جیسے ہیڈ اینڈ شولڈرز اور ڈبل ٹاپس۔
مثال نمبر 3
پوزیشن ٹریڈنگ کیلئے ایک عام بیئرش پیٹرن Intel کے اسٹاک (INTC) پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس نے ایک بڑا ہی ڈ اینڈ شولڈر پیٹرن بنایا جو جون 2022 میں ٹوٹا۔ یہ بیئرش ٹرینڈ اکتوبر 2022 تک جاری رہا جس کی وجہ سے قیمت تقریباً چار ماہ تک گرتی رہی۔ اسٹاک نے اس طویل عرصے میں اپنی 40% سے زیادہ قدر کھوئی۔ آپ ٹریڈرز کیلئے، شارٹ پوزیشن برقرار رکھنا ایک اچھا موقع ہو سکتا تھا، بالخصوص اگر آپ ایک اور لانگ ٹریڈ کے ساتھ اس کا جوڑا بناتے۔
INTC اسٹاک کا چارٹ: جون 2022 میں ایک بڑا ہیڈ اینڈ شولڈر پیٹرن ٹوٹا۔ ماخذ: Tradingview.com
اسٹاک ٹریڈنگ کی پوزیشن مینجمنٹ
درست موقع کا انتظار کرنے کیلئے آپ کو بہت زیادہ صبر سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ تاہم پوزیشن کھولنے کے بعد اس کا نظم کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے ورنہ ممکن ہے کہ آپ اسے بہت جلدی بند کر دیں۔
پوزیشن ٹریڈرز پوزیشن کے نظم کی تجارتی حکمت عملیوں کیلئے جن بنیادی ٹولز پر انحصار کرتے ہیں وہ ہیں اسٹاپ لاسز اور ٹریلنگ اسٹاپ آرڈرز۔
پوزیشن ٹریڈر کے طور پر اپنا اسٹاپ لاس آرڈر سیٹ کرنا
پوزیشن ٹریڈنگ کی حکمت عملی کا ایک حصہ اینٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کی درست طور پر نشاندہی کرنا نیز مارکیٹ اور قیمت کی تبدیلیوں کی صورت میں تیزی سے رقم گنوانے سے گریز کرنے کیلئے خطرے کے نظم کے ٹولز استعمال کرنا ہے۔ لہذا، آپ کے پوزیشن ٹریڈنگ پلان کا ایک اہم حصہ اپنے سبھی ٹریڈنگ ٹائم فریمز پر اسٹاپ لاس ٹول استعمال کرنا ہے۔ تاہم، آپ کو اسٹاپ لاس قیمت کی سطح سے دور سیٹ کرنے کی ضرورت ہوگی یعنی آپ کی پوزیشن کی اینٹری پرائس سے زیادہ فاصلے پر۔ اس سے آپ کی پوزیشن پُل بیک کی وجہ سے بند ہونے سے بچ سکتی ہے۔
کئی سال قبل، 'Turtle Traders' نے اسٹاپ لاس سیٹ کرنے کیلئے ایک سیدھا سادہ پوزیشن ٹریڈنگ پلان متعارف کروایا۔ کموڈیٹیز کے معروف تخمین کار Richard Dennis کی زیر تعلیم جنہیں ' Prince of the Pits' کہا جاتا ہے، ان پوزیشن ٹریڈرز نے یومیہ ٹائم فریم کیلئے ایوریج ٹرو رینج اشارے کی ریڈنگ کی دو گنا قدر پر اسٹاپ لاس سیٹ کرنے کی تجویز دی۔
فرض کرتے ہیں کہ آپ نے جون 2022 میں INTC پر شارٹ پوزیشن کھولی ہوتی۔
شارٹ پوزیشن کیلئے اینٹری پوائنٹ 43$ تھا۔ یومیہ چارٹ کیلئے ATR (20) ک ی قدر $1.57 تھی۔ آپ اپنا اسٹاپ لاس اینٹری کی قیمت سے $3.14 پر لگاتے جو $46.14 بنتا۔
اوپر موجود تصویر میں ہم جون 2022 سے INTC اسٹاک کا یومیہ چارٹ دیکھ سکتے ہیں۔ اسٹاپ لاس ATR اشارے کی دو گنا قدر پر یعنی $46.14 پر لگایا گیا ہے۔ ماخذ: Tradingview.com
اس کے بعد کیا ہوا؟
ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ابتدائی مندی کے بعد قیمت پلٹ کر $45 پر واپس آئی اور اس نے اینٹری لیول کو ری ٹیسٹ کیا۔ $46.14 پر موجود اسٹاپ لاس محفوظ تھا اور اس نے اس ٹریڈ کو قبل از وقت بند ہونے سے محفوظ رکھا۔
INTC اسٹاک کا یومیہ چارٹ، جون 2022۔ $46.14 پر لگائے گئے اسٹاپ لاس نے ری ٹیسٹ کا مقابلہ کیا اور اس پوزیشن کو بہت پہلے ہی بند ہو جانے سے کامیابی کے ساتھ محفوظ رکھا۔ ماخذ: Tradingview.com
پوزیشن ٹریڈرز ٹریڈ کا نظم کس طرح کرتے ہیں
ٹریڈ میں داخل ہوتے وقت پوزیشن ٹریڈرز کو پراسیس مختلف معلوم ہو سکتا ہے۔
مارکیٹ کی حرکات ہمیشہ تیز نہیں ہوتی ہیں نہ قیمت ہمیشہ ایک ہی سمت میں حرکت کرتی ہے۔ اس کی بجائے، مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ایمپلسز اور کریکشنز کی صورت میں ہوتا ہے۔ یہاں عام اصول یہ ہے کہ پہلے کریکشنل بلندی بننے کا انتظار کیا جائے، اس کے بعد اپنے اسٹاپ لاس کو اس بلند قیمت کے اوپر ایڈجسٹ کیا جائے یعنی اپنے اسٹاپ لاس کو ATR کی دو گنا قدر کے برابر فاصلے پر لگایا جائے۔
آئیں اسی INTC ٹریڈ سے اس کی مثال لیتے ہیں جس کا تذکرہ ہم نے پہلے کیا۔ پہلی کریکشنل بلندی $38.82 پر بنی۔ آپ کو اپنا ٹریلنگ اسٹاپ آرڈر $41.99 پر لگانا ہوتا (ATR کی دو گنا قدر پر، جو اس وقت $1.36 تھی)۔ اگرچہ قیمت اس ابتدائی اونچائی سے اوپر ایک اور کریکشنل اونچائی بنا چکی تھی تاہم قیمت نے آپ کے اسٹاپ لاس کو اس کے بعد نہیں چھوا۔
جولائی 2022 سے INTC اسٹاک کا یومیہ چارٹ دکھا رہا ہے کہ ٹریلنگ اسٹاپ آرڈر نے گہری کریکشن کا مقابلہ کیا اور پوزیشن کو وقت سے پہلے بند ہونے سے محفوظ رکھا۔ ماخذ: Tradingview.com
آخر میں، یہ ٹریڈ $3.14 فی شیئر کے ابتدائی خطرے کے ساتھ $14 فی شیئر کے ممکنہ منافع پر $28.85 کے قریب بند کی جا سکتی تھی جو ہمیں تقریباً 5/1 کا منافع/خسارے کا تناسب دیتا ہے۔
اکتوبر 2022، INTC اسٹاک کا یومیہ چارٹ۔ پوزیشن ٹریلنگ اسٹاپ لاس آرڈر کے ذریعے بند ہوئی۔ ماخذ: Tradingview.com
اسٹاکس ٹریڈنگ کا بنیادی تجزیہ
ایسے کئی عوامل ہیں جو اسٹاکس کی ٹریڈنگ کرتے وقت زیر غور رکھنے چاہئیں تاہم ایک اہم میٹرک جس پر آپ کو توجہ دینی چاہیے وہ ہے کمائیاں فی شیئر (EPS)۔ یہ میٹرک وقت کے ساتھ رقم کمانے اور آمدنی بڑھانے کے حوالے سے کمپنی کی صلاحیت دکھاتا ہے۔
کمائیاں فی شیئر (EPS) ایک بنیادی فنانشیل میٹرک ہے جو کمپنی کی فائدہ مندی اور فنانشیل کارکردگی کے حوالے سے قیمتی انسائٹس فراہم کرتا ہے۔ کسی مخصوص اسٹاک کی کشش کا جائزہ لیتے وقت یہ سرمایہ کاران اور تجزیہ کاران دونوں کیلئے ایک اہم اشارہ ہے۔