انڈیکسز کی ٹریڈنگ میں فیبوناچی ریٹریسمنٹس کی طاقت کو غیر مقفل کرنا
Stanislav Bernukhov
Exness میں سینئر تجارتی ماہر
یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔
شیئر کریں
اس گائیڈ میں:
- فیبوناچی ریٹریسمنٹس کو سمجھنا
- اسٹاک انڈیکسز پر فیبوناچی ریٹریسمنٹس استعمال کرنے کے 5 مراحل
- فیبوناچی استعمال کرنا، منظر نامہ 1: S&P 500 میں اپ ٹرینڈ
- فیبوناچی استعمال کرنا، منظر نامہ 2: HK50 انڈیکس میں ڈاؤن ٹرینڈ
- فیبوناچی ٹریڈنگ کے فوائد اور نقصانات
- انڈیکسز کیلئے اپنی تجارتی حکمت عملی کیلئے فیبوناچی ریٹریسمنٹس سے فائدہ اٹھائیں
اگر آپ کسی نئے ٹول کے ساتھ اپنی انڈیکسز کی ٹریڈنگ کو تقویت دینے کے خواہشمند ہیں تو فیبوناچی ریٹریسمنٹ اشارہ آپ کا حاصل تلاش ہو سکتا ہے۔
اسٹاک انڈیکسز کی ٹریڈنگ متحرک اور اکثر اتار چڑھاؤ سے بھرپور ہوتی ہے۔ ٹریڈر کے بطور، آپ غالباً مستقل بنیادوں پر اپنی ٹریڈنگ میں برتری شامل کرنے اور بہتر تجارتی فیصلے لینے کے طریقوں کی تلاش میں ہوں گے۔ ایک انتہائی کارآمد ٹول جو آپ اپنے ٹول باکس میں شامل کر سکتے ہیں وہ ہے فیبوناچی ریٹریسمنٹ۔ اس کا نام مشہور اطالوی ریاضی دان لیونارڈو آف پیسا یا فیبوناچی کے نام پر رکھا گیا ہے نیز اس ٹول نے ممکنہ سپورٹ اور ریزسٹنس لیولز کی نشاندہی کرنے میں اپنی دلچسپ صلاحیت کی وجہ سے ٹریڈنگ کی دنیا میں اپنی جگہ بنائی ہے۔
اس مضمون میں ہم فیبوناچی ریسٹریسمنٹس کے نظریے پر تفصیلاً بات کریں گے اور جانیں گے کہ آپ اسٹاک انڈیکسز کو ٹریڈ کرنے کیلئے انہیں مؤثر طریقے سے کس طرح استعمال کر سکتے ہیں۔
فیبوناچی ریٹریسمنٹس کو سمجھنا
فیبوناچی ریٹریسمنٹس تکنیکی تجزیے کے ٹولز ہیں جنہیں آپ قیمت کے ٹرینڈ میں ممکنہ ریورسل کے لیولز کی نشاندہی کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ فیبو ریٹریسمنٹس فیبوناچی سلسلے میں موجود ہوتی ہیں جو فیبوناچی نمبرز کا ایک سلسلہ ہے، اس سلسلے میں ہر نمبر اپنے سے پہلے والے دو نمبرز کا میزان ہوتا ہے (0, 1, 1, 2, 3, 5, 8, 13, 21, وغیرہ)۔ ٹریڈنگ میں، آپ فیبوناچی کے یہ ریشوز استعمال کر سکتے ہیں:
- 0.236 (23.6%)
- 0.382 (38.2%)
- 0.500 (50%)
- 0.618 (61.8%)
- 0.786 (78.6%)
- 1.000 (100%)
اس ٹول کا استعمال کرنے کیلئے، آپ کو خاطر خواہ پرائس ایکشن (اوپر یا نیچے کی جانب) کی نشاندہی کرنی ہوگی اور پھر ان اہم فیبوناچی ریشوز پر افقی لائنز ڈرا کرنی ہوں گی۔ یہ فیبوناچی ریٹریسمنٹ لائنز سپورٹ یا ریزسٹنس کے ممکنہ لیولز کے طور پر کام کرتی ہیں جہاں قیمت میں ریورسلز ہو سکتے ہیں۔
فیبوناچی ریٹریسمنٹ نیٹ بنانے کی مثال۔ ماخذ: Tradingview.com
اسٹاک انڈیکسز پر فیبوناچی ریٹریسمنٹس استعمال کرنے کے 5 مراحل
اب، آئیں ذیل میں موجود 5 مراحل کے ساتھ انڈیکسز کی ٹریڈنگ کرتے وقت فیبوناچی ریٹریسمنٹ ٹول استعمال کرنے کے عملی طریقے پر بات کرتے ہیں۔
مرحلہ 1. خاطر خواہ قیمت کی حرکت کی نشاندہی کریں
فیبوناچی ریٹریسمنٹ ٹول استعمال کرنے میں پہلا قدم اسٹاک انڈیکس چارٹ پر قیمت میں خاطر خواہ حرکت کی نشاندہی کرنا ہے۔ یہ حرکت حالیہ اپ ٹرینڈ یا ڈاؤن ٹرینڈ ہو سکتی ہے جو آپ کی تجارتی حکمت عملی پر منحصر ہے۔ ٹرینڈ جتنا واضح اور قابل توجہ ہو اتنا ہی بہتر ہے۔
اس چارٹ میں ہم NASDAQ انڈیکس (USTEC) کیلئے اپ ٹرینڈ کی واضح طور پر نشاندہی کر سکتے ہیں۔ ماخذ: Tradingview.com
مرحلہ 2. فیبوناچی ریٹریسمنٹ لیولز ڈرا کریں
جب آپ قیمت میں بڑی تبدیلی کی نشاندہی کر لیں تو فیبوناچی ریٹریسمنٹ لیولز ڈرا کرنے کیلئے اپنا چارٹنگ سافٹ ویئر استعمال کریں۔ اپ ٹرینڈ کیلئے حرکت (سوئنگ لو) کے نچلے ترین پوائنٹ سے حرکت کے بلند ترین پوائنٹ (سوئنگ ہائی) تک افقی لائن ڈرا کریں اور ڈاؤن ٹرینڈ کیلئے اس کے برعکس کریں۔ یہ آپ کے چارٹ پر فیبوناچی ریٹریسمنٹ گرڈ بناتا ہے۔
مثال: NASDAQ انڈیکس کیلئے فیبوناچی ریٹریسمنٹ گرڈ۔ ماخذ: Tradingview.com
مرحلہ 3. فیبوناچی ریٹریسمنٹ لیولز کی تشریح کریں
فیبوناچی ریٹریسمنٹ لیولز (23.6%, 38.2%, 50%, 61.8%, 78.6% اور 100%) سپورٹ اور ریزسٹنس کے ممکنہ لیولز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کی تشریح کرنے کا طریقہ یہ ہے:
- 23.6% اور 38.2%: یہ سطحی ریٹریسمنٹس ہیں۔ اپ ٹرینڈ میں آپ ان فیبوناچی لیولز کے قریب خریدنے کے ممکنہ مواقع تلاش کر سکتے ہیں۔ ڈاؤن ٹرینڈ میں فروخت کرنے کے ممکنہ موقعوں پر نظر رکھیں۔
- 50%: اس فیبوناچی ریٹریسمنٹ لیول کو اکثر سب سے اہم ریٹریسمنٹ لیولز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ قیمت کے رد عمل دیکھیں کیونکہ یہ ممکنہ ریورسلز یا مارکیٹ ٹرینڈز کے تسلسل کا اشارہ دے سکتے ہیں۔
- 61.8% اور 78.6%: یہ زیادہ گہرے فیبوناچی ریٹریسمنٹ لیولز ہیں۔ ان پوائنٹس کے قریب طاقتور بُلش یا بیئرش سگنلز پر نظر رکھیں کیونکہ یہ ممکنہ ریورسلز کی تجویز دے سکتے ہیں۔
- 100%: اس لیول یعنی 100% لیول تک ریٹریسمنٹ کا مطلب ہوتا ہے گزشتہ حرکت کا مکمل ریورسل۔ ضروری نہیں کہ قیمت ہر بار اس لیول تک پہنچے تاہم جب ایسا ہو تو یہ خاطر خواہ ٹرینڈ ریورسل کا اشارہ دے سکتا ہے۔
مرحلہ 4. دیگر تکنیکی تجزیے کے ٹولز کے ساتھ ملا کر استعمال کریں
فیبوناچی ریٹریسمنٹس سب سے زیادہ مؤثر اس وقت ہوتی ہیں جب انہیں تکنیکی تجزیے کے دیگر ٹولز اور اشاروں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے۔ مثال کے طور پر، آپ انہیں موونگ ایوریجز، ٹرینڈ لائنز اور آسیلیٹرز کے ساتھ استعمال کر کے ممکنہ اینٹری اور ایگزٹ پوائنٹس تلاش کرنے میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
ذیل میں DE30 انڈیکس (جرمن اسٹاک انڈیکس) کیلئے 50 دن کی موونگ ایوریج اور 0.382 فیبوناچی ریٹریسمنٹ کے امتزاج کی مثال موجود ہے۔ ان ٹولز کی کنورجینس (یا ضم ہونا) فروخت کرنے کے موقع کی توثیق کرتا ہے۔
اس مثال میں DE30 انڈیکس کیلئے 50 دن کی موونگ ایوریج کو 0.382 فیبوناچی ریٹریسمنٹ کے ساتھ ملا کر استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ماخذ: Tradingview.com
مرحلہ 5. کینڈل اسٹک پیٹرنز کے ساتھ ملا کر استعمال کریں
آپ فیبوناچی لیول کی توثیق کے طور پر کینڈل اسٹک پیٹرنز استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہ رائے میں مختصر مدتی تبدیلی دکھاتے ہیں اور ٹریڈ کرنے کی بہتر جگہ فراہم کر سکتے ہیں۔
اکتوبر 2020 میں AUS200 انڈیکس سے ایک مثال ملاحظہ کریں۔ بُلش ریلی کے بعد، انڈیکس کی قیمت نے 0.618 فیبوناچی ریٹریسمنٹ لیول تک کریکشن لی۔ اس کریکشن کے بعد، ایک اینگلفنگ پیٹرن ظاہر ہوا۔ اسے ریورسل کی توثیق کے طور پر استعمال کیا جا سکتا تھا جس کا مطلب ہے کہ قیمت کی سمت تبدیل ہو سکتی تھی۔
0.618 فیبوناچی ریٹریسمنٹ لیول اور مذکورہ بالا اینگلفنگ کینڈل اسٹک پیٹرن کو ملا کر استعمال کرنے کی ایک تصویر ملاحظہ کریں۔ ماخذ: Tradingview.com
فیبوناچی استعمال کرنا، منظر نامہ 1: S&P 500 میں اپ ٹرینڈ
فرض کریں کہ آپ S&P 500 کا تجزیہ کر رہے ہیں اور آپ 4,338 سے 4,470 پوائنٹس تک ایک واضح اپ نوٹس کرتے ہیں۔ آپ سوئنگ لو (4438) سے سوئنگ ہائی (4470) تک فیبوناچی ریٹریسمنٹ لیولز لاگو کرتے ہیں۔ جب انڈیکسز تیز ریٹریسمنٹ شروع کرتا ہے تو یہ 0.786 لیول سے ذرا اوپر کنسولیڈیشن کرتا ہے۔ آپ اس لیول پر buy limit آرڈر لگانے پر غور کرتے ہیں کیونکہ اس لیول کو ری ٹیسٹ کرنے کے امکانات کافی زیادہ ہیں۔ ری ٹیسٹ بنیادی طور پر لیول تک پُل بیک ہوتا ہے جو زیادہ تر صورتوں میں ٹریڈر کو بہتر قیمت پر پوزیشن میں دوبارہ داخل ہونے کا موقع دیتا ہے ۔
قیمت اس لیول کو تیزی سے ری ٹیسٹ کرتی ہے اور پھر پلٹ جاتی ہے۔
مذکورہ بالا مثال میں، ہم S&P 500 کی فیبوناچی ریٹریسمنٹ اور 0.786 لیول کا ری ٹیسٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ماخذ: Tradingview.com
فیبوناچی استعمال کرنا، منظر نامہ 2: HK50 انڈیکس میں ڈاؤن ٹرینڈ
اس منظر نامہ میں، آپ Hang Seng انڈیکس (HK50) کا تجزیہ کر رہے ہیں اور آپ 20343 سے 19302 لیول تک ڈاؤن ٹرینڈ کی نشاندہی کرتے ہیں۔
آپ سوئنگ ہائی (20343) سے سوئنگ لو (19302) تک فیبوناچی ریٹریسمنٹ لیولز ڈرا کرتے ہیں اور آپ دیکھتے ہیں کہ انڈیکس 50% ریٹریسمنٹ لیول کے قریب ریزسٹنس سے ٹکراتا ہے (19800 کے قریب)۔ یہ شارٹ ٹریڈ کیلئے ممکنہ اینٹری پوائنٹ ہو سکتا ہے۔ خطرہ گھٹانے کیلئے، آپ 61.8% ریٹریسمنٹ لیول سے ذرا اوپر (19960 کے قریب) اسٹاپ لاس آرڈر سیٹ کر سکتے ہیں۔
یہاں ہمارے پاس HK50 پر 50% فیبوناچی ریٹریسمنٹ استعمال کرتے ہوئے شارٹ ٹریڈ میں داخل ہونے کی ایک مثال موجود ہے۔ ماخذ: Tradingview.com
فیبوناچی ٹریڈنگ کے فوائد اور نقصانات
آئیں ٹریڈنگ میں فیبوناچی اشارہ استعمال کرنے کے کچھ فوائد اور نقصانات کا جائزہ لیتے ہیں: آئندہ کیلئے سپورٹ یا ریزسٹنس کے علاقوں کی پیشنگوئی نیز ریٹریسمنٹس اور ایکسٹینشنز کی نشاندہی کر پانے سے لے کر غلط پیشنگوئیوں، لیولز بنانے میں الجھن اور غلط اعتماد پیدا کرنے کے چور گڑھوں تک۔
فیبوناچی کے فوائد
- فیبوناچی پر مبنی اشارے رہنما اشاروں کے بطور کام کرتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ آئندہ کیلئے سپورٹ یا ریزسٹنس کے علاقوں کی پیشنگوئی کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ اس کے برعکس، سپورٹ اور ریزسٹنس کے روایتی لیولز عموماً تاریخی پرائس ایکشن پر منحصر ہوتے ہیں۔ اگر آپ لیول کی درست پیشنگوئی کرتے ہیں تو قیمت تیزی اور جارحیت کے ساتھ رد عمل دکھاتی ہے جو ممکنہ طور پر منافع/خسارے کا بلند تناسب فراہم کرتا ہے۔
- آپ فیبوناچی ٹولز کو ریٹریسمنٹس نیز ایکسٹینشنز کی نشاندہی کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ ان کا استعمال آپ کو منافع بخش پوزیشن کیلئے قیمت کا ممکنہ ہدف آفر کر سکتا ہے۔
- مختلف فیبوناچی لیولز ایک دوسرے کی قوت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ مثلاً، اگر کئی ریٹریسمنٹ لیولز مخصوص قیمت کے گرد جمع ہوتے ہیں تو یہ زیادہ قابل اعتبار ہوتا ہے۔
فیبوناچی کے نقصانات
- فیبوناچی جیسے پیشنگوئی کرنے والے ٹولز ہمیشہ قیمت کے بالکل درست لیولز فراہم نہیں کرتے۔ یہ ریورسل کے ممکنہ علاقوں کی نشاندہی کرنے میں بہتر طور پر کام کرتے ہیں۔ ان کی توثیق کرنے کیلئے آپ کو اضافی ٹولز جیسے کینڈل اسٹک پیٹرنز کی ضرورت ہوگی۔
- کبھی کبھار فیبو لیولز کو درست طور پر سیٹ کرنا پیچیدہ ہو سکتا ہے۔ چارٹ پر متعدد لوز اور ہائیز موجود ہو سکتے ہیں اور اگر آپ محتاط نہ ہوں تو آپ اپنا فیبو نیٹ بناتے وقت غلط ہائیز اور لوز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ فیبوناچی ٹولز کو موزوں طریقے سے استعمال کرنے کیلئے کچھ مشق درکار ہوتی ہے۔
- فیبوناچی لیولز سے محتاط رہیں کیونکہ یہ آپ کو اعتماد یا سیکورٹی کی غلط حس دے سکتے ہیں۔ چونکہ ایسا کوئی نقص سے پاک طریقہ نہیں ہے جو فنانشیل مارکیٹس میں ٹریڈ کرتے وقت ہر بار کامیابی کے ساتھ ٹاپس اور باٹمز کی پیشنگوئی کر سکے، تکنیکی تجزیے کے اس ٹول کو دانشمندی کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہیے۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
اچھی فیبوناچی ریٹریسمنٹ کون سی ہے؟
یہ کہنا مشکل ہے کہ اچھی فیبوناچی ریٹریسمنٹ کون سی ہے۔ بُلش مارکیٹ میں، ریٹریسمنٹس 23.6% اور 50% کے درمیان رہتی ہیں کیونکہ پُل بیکس عموماً چھوٹے ہوتے ہیں۔ بیئرش مارکیٹ میں، پُل بیکس زیادہ اتار چڑھاؤ کی وجہ سے بڑے ہو سکتے ہیں اور 70% سے تجاوز کر سکتے ہیں۔ تاہم، 50% ریٹریسمنٹ غالباً مقبول ترین ہے۔ کچھ اشارے، جیسے ایشیموکو اشارہ بالخصوص 50% فیبوناچی ریٹریسمنٹ ایونٹ کے قریب بنائے جاتے ہیں۔
فیبوناچی ریٹریسمنٹ کیلئے بہترین ٹائم فریم کون سا ہے؟
آپ کسی بھی ٹائم فریم پر فیبو ریٹریسمنٹس استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ فنانشیل مارکیٹس اکثر خود کو دہراتی ہیں۔ تاہم، اسے مختصر عرصوں میں استعمال کرنا اضافی 'شور' کی وجہ سے فیبوناچی ریٹریسمنٹ نیٹ کی درست نشاندہی کرنا زیادہ مشکل بنا دیتا ہے۔ لہذا، یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ آپ ان ٹولز کو 5 منٹ سے بڑے ٹائم فریمز پر استعمال کریں۔
فیبوناچی ریٹریسمنٹ کب استعمال نہیں کرنی چاہیے؟
ریٹریسمنٹ کا نظریہ صرف اسی صورت میں کام کرتا ہے جب ٹرینڈ بدستور حرکت میں ہو۔ ٹریڈر کے بطور، آپ کا بنیادی مفروضہ یہ ہوتا ہے کہ ٹریڈنگ جاری رہے گا۔ تاہم، اگر ٹرینڈ پہلے ہی ختم ہو چکا ہو تو پُل بیک کو پکڑنے کی کوشش کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ نیز اگر قیمت کی حرکت کا سبب خبر ہو تو یہ مارکیٹ کی رائے میں بڑی تبدیلی اور ممکنہ طور پر ریورسل کا باعث بن سکتا ہے۔ ایسی صورتوں میں، فیبو ریٹریسمنٹس بھی آپ کیلئے پُرخطر ہو سکتی ہیں۔
منافع لینے کیلئے بہترین فیبوناچی لیولز کون سے ہیں؟
کئی فیبوناچی ایکسٹینشنز موجود ہیں لیکن مقبول ترین 1.236% اور 1.618% ہیں۔ کبھی کبھار، جب مارکیٹ تیزی سے حرکت کر رہی ہو تو یہ 2.618% لیول تک پہنچ سکتی ہے۔ تاہم یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ آپ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا اندازہ حقیقت پسند ی سے لگائیں۔ اگر پراجیکٹ کیا گیا ہدف یومیہ یا ہفتہ وار اتار چڑھاؤ کی اوسط رینج کے اندر ہو تو اس ہدف کو حاصل کرنے کا امکان کافی بڑھ جاتا ہے۔ اتار چڑھاؤ کیلکولیٹ کرنے کیلئے آپ ایوریج ٹرو رینج اشارہ (ATR) جیسے ٹولز استعمال کر سکتے ہیں۔
فیبوناچی نیٹ کیا ہے اور فیبوناچی ٹولز کون سے ہیں؟
فیبوناچی نیٹ لیولز کا سلسلہ ہے، جب ٹریڈر چارٹ پر دو نقطوں (ہائی اور لو) کو جوڑتا ہے تو یہ خود بخود بن جاتے ہیں۔ فیبوناچی نیٹ ریٹریسمنٹس اور ایکسٹینشنز کیلئے قیمت کے ممکنہ لیولز کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ فیبوناچی ٹولز میں فیبو آرکس، فیبو ٹائم زونز، فیبو چینلز اور فیبو سرکلز بھی شامل ہیں۔
XAUUSD پر استعمال کیے گئے 'فیبوناچی ویج' ٹول کی ایک مثال ملاحظہ کریں۔ ماخذ: Tradingview.com
انڈیکسز کیلئے اپنی تجارتی حکمت عملی کیلئے فیبوناچی ریٹریسمنٹس سے فائدہ اٹھائیں
فیبوناچی انڈیکسز کی ٹریڈنگ کرتے وقت کارآمد ٹول ہو سکتا ہے۔ یہ ممکنہ سپورٹ اور ریزسٹنس لیولز کی نشاندہی کرنے اور یہ فیصلہ کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں کہ ٹریڈ میں کب داخل ہوں اور کب نکلیں۔ تاہم، یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ تکنیکی تجزیے کا کوئی ٹول عیب سے پاک نہیں ہے نیز یہ کہ خطرے کا نظم اسٹاک انڈیکسز کی ٹریڈنگ میں بے حد اہمیت کا حامل ہے۔
فیبوناچی ریٹریسمنٹس کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کیلئے، آپ کو چاہیے کہ تکنیکی تجزیے کے دوسرے ٹولز کے ساتھ انہیں ملا کر استعمال کریں اور مشق و ٹیسٹنگ کے ذریعے اپنی تکنیکی تجزیے کی صلاحیتوں کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنائیں۔
ایسا کر کے آپ فیبوناچی کی طاقت کو غیر مقفل کر سکتے ہیں اور انڈیکسز مارکیٹ میں اپنے کامیابی کے امکانات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
اپنی ٹریڈنگ کو اگلی سطح پر لے جانے کیلئے تیار ہیں؟ آج ہی Exness کے ساتھ انڈیکسز کی ٹریڈنگ شروع کریں۔ اپنی ضروریات کے لحاظ سے موزوں اکاؤنٹ تلاش کریں۔
شیئر کریں
ٹریڈنگ شروع کریں
یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔