انڈیکسز کی ٹریڈنگ کیلئے خودکار ٹریڈنگ: ایک جامع گائیڈ

Stanislav Bernukhov

Exness میں سینئر تجارتی ماہر

ٹریڈنگ شروع کریں

یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔

شیئر کریں

کیا خودکار ٹریڈنگ اچھا آئیڈیا ہے؟ اگر آپ اپنی ٹریڈنگ کو خودکار بنانے پر غور کر رہے ہیں لیکن آپ سوچ رہے ہیں کہ آیا یہ پُرخطر یا ناقابل اعتماد ہے تو پڑھنا جاری رکھیں۔ اس گائیڈ میں ہم اس قسم کی ٹریڈنگ کے کی تفصیلات پر بات کریں گے اور بالخصوص اسٹاک انڈیکسز پر خودکار ٹریڈنگ کے استعمال پر فوکس کریں گے۔

ہم آپ کے ٹریڈنگ الگورتھم کو سیٹ اپ کرنے کے طریقے، انڈیکسز کی ٹریڈنگ کیلئے مختلف ٹریڈنگ الگورتھمز اور آپ کی ترجیحی حکمت عملی ڈیزائن کرنے کے طریقے پر بات کریں گے۔ آئیں شروع کرتے ہیں۔

خودکار ٹریڈنگ کیا ہے؟

خودکار ٹریڈنگ جسے الگورتھمک یا الگو ٹریڈنگ، خودکار ٹریڈنگ، بلیک باکس ٹریڈنگ بھی کہا جاتا ہے، مختلف مارکیٹس میں مالیاتی اثاثوں کی خرید و فروخت کے ٹریڈنگ پراسیس کو خودکار بنانے کیلئے کمپیوٹر الگورتھمز استعمال کرنے کا نام ہے۔ اس میں انسانی مداخلت کے بغیر تجارتی فیصلے لینے کیلئے پہلے طے شدہ اصولوں اور ریاضیاتی ماڈلز کا استعمال شامل ہے۔ خودکار سسٹمز کا بنیادی مقصد تجارتی حکمت عملیوں کا مؤثر اور بہترین مطلوبہ نفاذ ہے۔

انڈیکسز ٹریڈ کرنے کا طریقہ کیا ہے

اسٹاک انڈیکس بنیادی طور پر ریاضیاتی فارمولا ہے۔ لہذا، ٹریڈرز اکثر سوچتے ہیں کہ اسٹاک انڈیکس کو کس طرح ٹریڈ کیا جا سکتا ہے؟

آپ ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ETFs)، فیوچرز معاہدوں اور فرق کے معاہدوں (CFDs) کے ذریعے ایسا کر سکتے ہیں۔ ETFs اور فیوچرز کے معاہدے ایکسچینجز پر ٹریڈ کیے جاتے ہیں جبکہ خود مختار مارکیٹ ساز جیسے CFD بروکرز عموماً CFDs فراہم کرتے ہیں۔

یہ تمام انسٹرومنٹس آپ کو دونوں سمتوں میں مارکیٹ انڈیکسز کی وسیع رینج کی کارکردگی کا فائدہ اٹھانے کی سہولت دیتے ہیں نیز اس کیلئے انفرادی اسٹاکس کی ملکیت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

آئیں اب اس پر ایک قریبی نظر ڈالتے ہیں کہ اسٹاک انڈیکسز کی ٹریڈنگ پر خودکار ٹریڈنگ کا اطلاق کس طرح ہ وسکتا ہے۔

خودکار ٹریڈنگ کی مختصر تاریخ

خودکار ٹریڈنگ کا آغاز 1970 کی دہائی میں ہوا اور 1980 کی دہائی میں اس میں مزید ترقی ہوئی جب کمپیوٹر ٹیکنالوجی کا استعمال مالیاتی مارکیٹس میں شروع ہوا۔ تاہم، الگو ٹریڈنگ کو خاطر خواہ توجہ 1990 کی دہائی میں ملنا شروع ہوئی۔ کمپیوٹنگ کی طاقت میں ترقیاں اور قیمتی انسائٹس حاصل کرنے کیلئے تاریخی مارکیٹ ڈیٹا کی دستیابی نے ٹریڈرز کو پیچیدہ ٹریڈنگ الگورتھمز بنانے اور بیک ٹیسٹ کرنے کی سہولت دی۔

دیگر انسٹرومنٹس کے برعکس، اسٹاک انڈیکسز کی طویل تاریخ ہوتی ہے اور ان کے خاطر خواہ ڈیٹا بینکس موجود ہوتے ہیں۔ یہ الگورتھم سے وابستہ نئے اور تجربہ کار ٹریڈرز کو اپنی خودکار حکمت عملیاں بیک ٹیسٹ کرنے کیلئے کافی مواد فراہم کرتے ہیں۔ جبکہ ممکن ہے کہ کچھ ڈیٹا حالیہ مارکیٹ کے حالات پر لاگو نہ ہو، غیر طے شدہ اصول یہی ہے کہ ڈیٹا کا نمونہ جتنا بڑا ہوگا ایک کامیاب خودکار ٹریڈنگ سسٹم بنانا اتنا ہی آسان ہوگا۔

S&P 500 کا تاریخی چارٹ۔ ماخذ: Macrotrends.net

خودکار ٹریڈنگ پلیٹ فارم سیٹ اپ کرنے کا طریقہ

کئی مختلف ٹولز اور پروگرامنگ سسٹم والا ٹریڈنگ پلیٹ فارم منتخب کر کے اپنا ٹریڈنگ الگورتھم سیٹ اپ کرنا شروع کریں۔ کچھ مشہور آپشنز مندرجہ ذیل ہیں:

  • الگورتھمک ٹریڈنگ ٹولز اور پلیٹ فارمز: MetaTrader جیسا ٹریڈنگ پلیٹ فارم صریحاً خودکار ٹریڈنگ کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ٹولز ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں کام کرتے ہیں۔ ٹریڈنگ پلیٹ فارم ٹرمینل کے ذریعے پلیٹ فارم کی بلٹ ان کوڈنگ زبان استعمال کرتے ہوئے براہ راست ٹریڈنگ سرور کو آرڈرز بھیجتا ہے۔
  • لابریریوں کے ساتھ Python: Python الگو ٹریڈنگ میں وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی ایک ہمہ گیر پروگرامنگ زبان ہے۔ Python اور لائبریریاں جیسے کہ NumPy، pandas اور backtrader بیک ٹیسٹنگ اور نفاذ میں عام طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔ اس میں آپ کی پروگرامنگ کی زبان کے کوڈ کو API کے ذریعے ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے لنک کرنا شامل ہے۔

تاریخی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنا

MetaTrader 4 (MT4) یا MetaTrader 5 (MT5) میں تاریخی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنا ٹریڈنگ الگورتھمز بنانے اور بیک ٹیسٹ کرنے کیلئے لازمی ہے۔ آپ ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے بلٹ ان ٹولز کے ذریعے اس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

MetaTrader5 میں تاریخی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کا طریقہ

  • 'Market Watch' ونڈو کھولیں اور اپنا MT5 ٹریڈنگ پلیٹ فارم لانچ کریں۔
  • 'Market Watch' ونڈو میں اپنی مرضی کا ٹریڈنگ انسٹرومنٹ تلاش کریں (عموماً یہ بائیں جانب موجود ہوتا ہے)۔
  • انسٹرومنٹ پر دایاں کلک کریں اور تفصیلات دیکھنے کیلئے 'Specification' منتخب کریں۔

MT5 پر تاریخی ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

  • 'Specification' ونڈو میں، 'Symbols' کے ٹیب پر کلک کریں۔
  • وہ ٹائم فریم منتخب کریں جس سے آپ ڈیٹا حاصل کرنا چاہتے ہیں (مثلاً M1، M5، H1 یا D1) اور 'Download' بٹں پر کلک کریں۔
  • MT5 منتخب کردہ ٹائم فریم کیلئے تاریخی ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرے گا۔

بیک ٹیسٹنگ میں تاریخی ڈیٹا استعمال کرنے کا طریقہ

  • بیک ٹیسٹنگ میں ڈاؤن لوڈ کردہ تاریخی ڈیٹا استعمال کرنے کیلئے، Tools کے مینو سے MetaEditor کھولیں۔
  • ماہر مشیر (EA) یا حسب منشا اشارہ بنائیں یا جو پہلے سے موجود ہوں ان میں سے کوئی کھولیں۔
  • Strategy Tester میں، انسٹرومنٹ اور ترجیحی ٹائم فریم منتخب کریں۔
  • یہ چیک کرنے کیلئے بیک ٹیسٹ چلائیں کہ آپ کا الگورتھم تاریخی ڈیٹا کے ساتھ کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔

یہ چیک لسٹ آپ کو وہ تاریخی ڈیٹا حاصل کرنے میں مدد دے سکتی ہے جس کی آپ کو بیک ٹیسٹنگ کیلئے ضرورت ہے۔ اس طرح کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنا الگورتھمک ٹریڈنگ کیلئے بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔

اسٹاک انڈیکسز کیلئے ٹریڈنگ الگورتھمز کی اقسام

خودکار ٹریڈنگ سسٹم یا حکمت عملی بنانے کے کئی طریقے ہیں۔ الگورتھم بنیادی طور پر کوڈ میں تحریر کردہ تجارتی حکمت عملی ہے۔ زیادہ تر الگورتھمک تجارتی حکمت عملیاں دو زمروں کے تحت آتی ہیں: ٹرینڈ فالو کرنے والی اور مین ریورژن۔ دیگر ممکنہ طور پر کامیاب تجارتی حکمت عملیاں جیسے آربیٹراج، مارکیٹ میکنگ، ہائی فریکوئنسی ٹریڈنگ (HFT) اور دیگر اعداد و شمار پر مبنی حکمت عملیاں عموماً پیشہ ور مقداری ٹریڈرز کیلئے ہوتی ہیں۔ یہ نئے یا متوسط تجربہ رکھنے والے ٹریڈرز کیلئے ممکنہ طور پر موزوں نہیں۔ بڑی سرمایہ کاری کی فرمز اکثر اپنے خودکار سسٹمز اور حکمت عملیوں کو انجام دینے کیلئے پروپرائٹری خودکار ٹریڈنگ پلیٹ فارمز استعمال کرتی ہیں کیونکہ وہ کم سے کم لیٹنی اور عمل درآمد کی تیز رفتار کو ترجیح دے سکتی ہیں۔ تاہم انفرادی ٹریڈرز کیلئے غالباً ٹرینڈ فالو کرنے والے اور مین ریورژن کے کلاس سسٹمز پر توجہ دینا ہی بہتر ہے کیونکہ ان کیلئے ٹیکنالوجی اور پیچیدگی کی مد میں ضروریات کم ہوتی ہیں۔

ٹرینڈ فالو کرنے والے الگورتھمز

ٹرینڈ فالو کرنے والے الگورتھمز کو موجودہ قیمت کے ٹرینڈز کی نشاندہی کرنے اور ان کا فائدہ اٹھانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ مارکیٹ کی سمت کا تعین کرنے اور اس کے مطابق ٹریڈز انجام دینے کیلئے موونگ ایوریجز، ریلیٹو اسٹرینتھ اور مومینٹم جیسے تکنیکی اشاروں کو استعمال کرتے ہیں۔ یہ الگورتھمز ٹرینڈنگ مارکیٹس میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تاہم غیر مستحکم یا سائیڈ ویز مارکیٹس میں نقصانات کا سامنا کر سکتے ہیں۔

ذیل میں Nasdaq اسٹاک انڈیکس، جس کی نمائندگی QQQ کے طور پر کی گئی ہے (NASDAQ 100 انڈیکس پر مبنی، Invesco کی جانب سے ایک ETF) پر استعمال کیے جانے والے ایک سادہ ٹریڈنگ الگورتھم کی تاریخی کارکردگی کی مثال موجود ہے، یہ الگورتھم موونگ ایوریجز کے کراس اوورز پر مبنی ہے۔

یہ حکمت عملی آسان اصول استعمال کرتی ہے۔ یعنی اگر قیمت موونگ ایوریجز کے امتزاج کو کراس کرے تو آپ پوزیشن ہولڈ کریں گے۔

اس چارٹ میں آپ QQQ (Nasdaq) کیلئے ٹریڈںگ فالو کرنے والی ایک حکمت عملی کا بیک ٹیسٹ دیکھ سکتے ہیں۔ عقلمندی کا تقاضا یہی ہے کہ خودکار ٹریڈنگ سسٹم پر اپنی حکمت عملی لاگو کرنے سے پہلے آپ اپنی حکمت عملیوں کو بیک ٹیسٹ کر لیں۔ خودکار ٹریڈنگ نقص سے پاک نہیں ہے۔ ماخذ: Tradingview.com

ٹرینڈ فالو کرنے والے خودکار ٹریڈنگ سسٹمز کو خودکار ٹریڈنگ میں ترجیح دی جاتی ہے کیونکہ یہ فنانشیل مارکیٹس میں قیمت کی حرکات کے مومینٹم سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ تاہم، ٹریڈنگ کیلئے کسی بھی اور حکمت عملی کی طرح ہی، ان کی بھی اپنی کچھ حدود ہیں۔ ذیل میں کچھ اہم چینلجز موجود ہیں جن کا سامنا آپ کو خودکار ٹریڈنگ سسٹمز استعمال کرتے وقت ہو سکتا ہے:

دو دھاری تلواریں اور غلط سگنلز

ٹرینڈ فالو کرنے والے ٹریڈنگ سسٹمز ٹرینڈز کی شناخت کرنے کیلئے تکنیکی اشاروں یا موونگ ایوریجز پر انحصار کرتے ہیں۔ تاہم یہ خودکار ٹریڈنگ سسٹمز غیر مستحکم یا سائیڈ ویز مارکیٹس میں آپ کو غلط سگنلز دے سکتے ہیں۔ یہ مارکیٹ کے اچانک سمت تبدیل کرنے کی صورت میں ٹریڈز ہارنے کا باعث بن سکتا ہے۔ ایسے غلط سگنلز کو 'دو دھاری تلواریں' کہا جاتا ہے۔

لگاتار ہارنے کے سلسلوں کا خطرہ

مارکیٹس کبھی کبھار استحکام یا بے ضابطگی کے طویل عرصوں کا سامنا کر سکتی ہیں۔ ایسے مرحلوں میں، ٹرینڈ فالو کرنے والے سسٹمز ہارنے کے طویل طویل سلسلوں سے دوچار ہو سکتے ہیں جو بطور ٹریڈر آپ کیلئے نفسیاتی طور پر مشکل ہو سکتا ہے۔

ذیل میں اسی حکمت عملی کا اطلاق کرنے کی ایک مثال ہے تاہم نسبتاً کافی کم ٹرینڈنگ (سائیڈ ویز) اسٹاک انڈیکس، فرانس کے CAC40 پر۔

اگرچہ ٹریڈ نے کچھ منافع کمایا تاہم اس نے کئی غلط اینٹریاں بھی دیں جن کی وجہ سے سارا منافع ختم ہو گیا۔ اس حکمت عملی کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے یا بہتر بنایا جا سکتا ہے تاہم عمومی اصول یہ ہے کہ اس طرح کی حکمت عملی سے منافع کمانے کیلئے واضح اور توسیعی ٹرینڈ ہونا چاہیے۔

اوپر آپ CAC40 انڈیکس کیلئے ٹریڈنگ فالو کرنے والی ایک حکمت عملی کا اطلاق دیکھ سکتے ہیں۔ ماخذ: Tradingview.com

مین ریورژن الگورتھمز

مین ریورژن الگورتھمز سے مراد وہ حکمت عملیاں ہیں جو یہ فرض کرتی ہیں کہ قیمتیں عموماً وقت کے ساتھ اپنی تاریخی اوسطوں پر لوٹتی ہیں۔ ٹریڈر کے بطور، آپ ان الگورتھمز کو اوور ویلیوڈ اثاثے (جن کی قیمت ان کی قدر سے زیادہ ہو) فروخت کرنے اور مارکیٹ کی جانب سے انڈر ویلیوڈ اثاثے (جن کی قدر ان کی موجودہ مندرج قیمت سے زیادہ ہو) خریدنے کیلئے استعمال کریں گے۔ یہ طریقہ آپ کو مارکیٹ کے ناقابل پیشنگوئی عرصوں میں ممکنہ طور پر منافع کمانے میں مدد دے سکتا ہے جب اوپر یا نیچے کی جانب کوئی واضح حرکت نہ ہو۔

ذیل میں 4 گھنٹے کے چارٹ پر S&P 500 انڈیکس (SPY ETF) پر لاگو کی گئی سوئنگ ٹریڈنگ مین ریورژن حکمت عملی کی ایک مثال ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ حکمت عملی اتار چڑھاؤ والی مارکیٹ میں بہتر کام کرتی ہے جب قیمتیں اوپر نیچے سوئنگ ہو رہی ہوں اور کچھ گردش کا مظاہرہ کر رہی ہوں۔ قیمت کی گردش سائیڈ ویز ایکشن ہے جس میں قیمت مخصوص لیولز کے گرد گردش کرتی ہے۔

ذیل میں S&P 500 انڈیکس (SPY ETF) پر 4 گھنٹے کے چارٹ کیلئے لاگو کی جانے والی سوئنگ ٹریڈنگ مین ریورژن حکمت عملی کی ایک مثال موجود ہے۔ ماخذ: Tradingview.com

اگر آپ مین ریورژن حکمت عملی استعمال کر رہے ہیں تو آپ نئی بلندی پر پہنچنے پر انڈیکس کو شارٹ کر سکتے ہیں اور نیا لو بنانے پر خرید سکتے ہیں۔ تاہم، 'حقیقی دنیا' کی حکمت عملیاں ذرا زیادہ پیچیدہ ہو سکتی ہیں اور ان میں کچھ توثیق شامل ہو سکتی ہے۔

سبھی حکمت عملیوں کی طرح ہی، مین ریورژن ٹریڈنگ کی بھی اپنی حدود ہیں۔ ان کی کچھ مثالیں یہ ہیں:

  • غلط سگنلز: کبھی کبھار، قیمتیں اپنے معمولی کے اوسط پوائنٹ پر نہیں لوٹتی ہیں اور یہ نقصانات کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ آپ اصل مین ریورژن کے ٹریڈنگ موقعوں اور عارضی اتار چڑھاؤ کے درمیان فرق کریں۔
  • مارکیٹ ٹرینڈز اور مومینٹم: ممکن ہے کہ مین ریورژن کی حکمت عملیاں ایک ہی سمت میں قوت کے ساتھ ٹرینڈ کرنے والی مارکیٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کریں۔ اگر آپ ایسے ریورژنز کو پکڑنے کی کوشش کرنا جاری رکھتے ہیں جو کبھی پیش ہی نہ آئیں تو آپ کو نقصانات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
  • ڈرا ڈاؤنز اور بڑے نقصان کے خطرات: اگر مین ریورژن ٹریڈ آپ کے خلاف چلی جاتی ہے اور قیمت اوسط سے دور نکلتی چلی جاتی ہے تو آپ کے نقصانات جمع ہو سکتے ہیں۔ یہ اشد ضروری ہے کہ آپ اپنے خطرے کا نظم کریں اور اپنے خساروں کو محدود بنانے کیلئے موزوں اسٹاپ لاس لیولز سیٹ کریں۔

خودکار تجارتی حکمت عملی ڈیزائن کرنے کا طریقہ

اس مرحلے پر، ہم یہ فرض کر رہے ہیں کہ آپ کو معلوم ہے آپ حکمت عملی کا کون سا زمرہ چاہتے ہیں۔ لہذا، یہ مراحل فالو کریں:

اینٹری اور ایگزٹ کے معیار کی نشاندہی کریں

  • ان عوامل کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی ٹریڈز کیلئے اینٹری اور ایگزٹ کے واضح اصول سیٹ کریں:
  • اینٹری سگنلز: ان حالات یا اشاروں کا تعین کریں جو ٹریڈ میں آپ کی اینٹری کو متحرک کریں گے۔ اس میں موونگ ایوریجز، کینڈل پیٹرنز یا اقتصادی ایونٹس شامل ہو سکتے ہیں۔
  • ایگزٹ سگنلز: آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ٹریڈنگ سے باہر کب نکلنا ہے، چاہے یہ منافع کے اہداف کے لحاظ سے ہو، اسٹاپ لاس لیولز تک پہنچنے یا ٹریلنگ اسٹاپ آرڈرز فعال ہونے کے لحاظ سے۔
  • پوزیشن سائزنگ: یہ معلوم کریں کہ آپ کے خطرے کی برداشت اور اسٹاپ لاس لیول کے لحاظ سے درست پوزیشن سائز کیا ہے۔ یقینی بنائیں کہ آپ ایک ہی ٹریڈ میں اپنے ٹریڈنگ کیپیٹل کے پہلے سے متعین فیصد سے زیادہ کا خطرہ مول نہیں لے رہے ہیں۔

بیک ٹیسٹنگ اور توثیق

مارکیٹ کے مختلف حالات میں اپنی حکمت عملی کی کارکردگی دیکھنے کیلئے تاریخی ڈیٹا کے ذریعے اسے بیک ٹیسٹ کریں۔ منافع، ڈرا ڈاؤنز اور خطرے و انعام کے تناسب پر نظر رکھیں۔

آپ Metatrader 4 یا Metatrader 5 ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر بلٹ ان خصوصیات کے ذریعے بیک ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔ تاہم اوور آپٹیمائزیشن اور اوور فٹنگ کے حوالے سے محتاط رہیں۔ پہلی بار ٹریڈنگ شروع کرتے وقت یہ کئی ٹریڈرز کی جانب سے کی جانے والی عام غلطیاں ہیں۔ مندرجہ ذیل پیراگراف میں ان کے بارے میں مزید جانیں۔

اوور فٹنگ کیا ہے؟

اوور فٹنگ اکثر بیک ٹیسٹنگ میں ہوتی ہے جب ٹریڈر مخصوص اشاروں کے پیرامیٹرز یا ٹریڈنگ کے اصولوں میں ردوبدل کرتا ہے۔ اس کے بعد حکمت عملی ٹریننگ ڈیٹا پر نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے تاہم نئے، نہ دیکھے گئے ڈیٹا پر یا ٹریڈنگ کی حقیقی صورتوں میں ایسا نہیں ہوتا۔

اوور فٹنگ سے بچنے کا طریقہ کیا ہے؟

آؤٹ آف سیمپل ٹیسٹنگ اور کراس ویلیڈیشن

نہ دیکھے گئے تاریخی ڈیٹا پر اپنی حکمت عملی آزمانے کو آؤٹ آف سیمپل ٹیسٹنگ بھی کہا جات اہے۔ فرض کرتے ہیں کہ ٹریڈر نے 2019 سے 2022 کے درمیان 3 سالہ تاریخی عرصے کے لحاظ سے حکمت عملی بنائی۔ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ حکمت عملی اب بھی متعلقہ ہے، وہ اس حکمت عملی کو 2023 سے ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے ٹیسٹ یا 'کراس ویلیڈیٹ' کریں گے اور دیکھیں گے کہ 2019-2022 کے ڈیٹا پر استعمال کیے جانے کے مقابلے میں اس کی کارکردگی کیسی ہے۔

مندرجہ ذیل مثال Python پر مبنی لائبریروں کے ذریعے S&P 500 کیلئے ٹرینڈ فالو کرنی والی حکمت عملی کیلئے مشین پر مبنی کراس ویلیڈیشن ٹیسٹ دکھاتی ہے۔ حکمت عملی نہ دیکھے گئے ڈیٹا پر بھی منافع کمانا جاری رکھتے ہیں جو تجویز کرتا ہے کہ یہ حقیقی مارکیٹ کے حالات میں بھی ممکنہ طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ البتہ، حقیقی مارکیٹ کے حالات میں اس سسٹم کی کارکردگی ذرا مخلتف ہے تاہم اب بھی منافع بخش ہے۔ اس کیس میں ہمارا خلاصہ یہ ہے کہ اس حکمت عملی کو تاریخی ڈیٹا کیلئے اوور آپٹیمائز نہیں کیا گیا نیز حقیقی مارکیٹ کے حالات میں اس کے کام کرنے کا اچھا امکان موجود ہے۔

آؤٹ آف سیمپل ٹیسٹ یہ دکھا سکتا ہے کہ آپ کی حکمت عملی حقیقی مارکیٹ کے حالات کیلئے موزوں نہیں ہے اور کچھ آئیڈیاز کو برخاست کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ لہذا، حکمت عملی ڈیزائن کرنے کے عمل میں ٹرائل اینڈ ایرر (کوشش اور نقص) شامل ہے جب تک کہ آپ کارگر حکمت عملی تلاش نہیں کر لیتے۔ ایسا کرنے کیلئے وقت صرف کرنا ضروری بھی ہے کیونکہ حقیقی مارکیٹ کے حالات میں اوور فٹنگ والی حکمت عملیاں چلانا قابل عمل نہیں ہے۔

دھیان سے انجام دی گئی تجارتی حکمت عملی کیلئے کراس ویلیڈیشن ٹیسٹ، اس میں بنیادی ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کے طور پر S&P 500 انڈیکس کو استعمال کیا گیا ہے۔ ماخذ: Exness۔

رئیل ٹائم میں اپنی خودکار حکمت عملی چلانا

تاریخی سمولیشن سے لائیو ٹریڈنگ پر منتقلی میں بیک ٹیسٹ شدہ حکمت عملی کو رئیل ٹائم میں چلانا شامل ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے:

ڈیمو یا پیپر ٹریڈنگ کے ماحول میں بیک ٹیسٹ کرنا

زیادہ تر بروکرز پیپر ٹریڈنگ اکاؤنٹ آفر کرتے ہیں۔ آپ حقیقی کیپیٹل داؤ پر لگائے بغیر اپنے لائیو ٹریڈنگ سسٹمز کو ٹیسٹ کرنے کیلئے انہیں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے یہ توثیق کرنے میں مدد ملتی ہے کہ آپ کی حکمت عملی رئیل ٹائم حالات میں مطلوبہ طریقے سے آپریٹ کرتی ہے۔ موزوں عمل درآمد اور کارکردگی یقینی بنانے کیلئے اسے چھوٹے ٹریڈنگ اکاؤںٹ یا Exness Standard ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ چلانے پر غور کریں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

جی ہاں، آپ کسی بھی ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کیلئے خودکار ٹریڈنگ استعمال کر سکتے ہیں بشرطیکہ آپ کا بروکر انہیں آفر کرتا ہو اور وہ آپ کے ٹریڈنگ ٹرمینل میں دستیاب ہوں۔ تاہم، کچھ انسٹرومنٹس کیلئے کافی تاریخی ڈیٹا موجود نہیں ہوتا لہذا بہتر یہی ہے کہ اپ وہی انسٹرومنٹس استعمال کریں جن کیلئے کافی تاریخی ڈیٹا موجود ہو۔

ٹریڈر کے بطور، خودکار ٹریڈنگ سے آپ کو کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

خودکار ٹریڈنگ کے فوائد:

  • سب سے پہلے، آپ عمل درآمد کا کام مشین کو تفویض کر سکتے ہیں جو جذباتی دباؤ، غلط فیصلے کے امکان اور عمل درآؐد میں ممکنہ غلطیوں کو کافی حد تک کم کر دیتا ہے۔
  • دوسرا یہ کہ خودکار ٹریڈنگ سسٹمز یا حکمت عملیوں کو تاریخی ڈیٹا پر مکمل طور پر ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے آپ کو یہ معلوم ہوگا کہ ماضی میں اس کی کارکردگی کیسی رہی جو آپ کو رئیل ٹائم میں ممکنہ حکمت عملی کی کارکردگی کا حقیقت پسندانہ مجموعی جائزہ پیش کر سکتا ہے۔ یہ آئندہ کے ریٹرنز کی گارنٹی نہیں ہے تاہم حکمت عملی بنانے کیلئے ایک کارآمد ٹول ہے۔
  • بالآخر، خودکار ٹریڈنگ سسٹم مسلسل آپریٹ کر سکتا ہے، بشمول رات بھر، جو یہ یقینی بناتا ہے کہ ٹریڈنگ کا کوئی ممکنہ موقع آپ کے ہاتھ سے نہ نکلے۔

اپنے کئی فوائد کے باوجود، خودکار ٹریڈنگ کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔

خودکار ٹریڈنگ کے نقصانات:

  • الگورتھم مارکیٹ کے حالات میں تبدیلیوں کے مطابق ڈھلنے میں سست رفتار ہو سکتا ہے۔
  • آپ کو صرف آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی یہ معلوم ہو سکتا ہے کہ آپ کا ٹریڈنگ سسٹم لڑکھڑا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران، آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ سسٹم فالو کرنا جاری رکھیں چاہے وہ ڈرا ڈاؤن جنریٹ کرے۔ لچک کی یہ کمی نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ جبکہ مینوئل ٹریڈنگ میں نئے اور تجربہ کار ٹریڈرز مارکیٹ کے بدلتے حالات کے مطابق فوراً اپنی ٹریڈز کی سمت تبدیل کر سکتے ہیں۔ یہ مینوئل ٹریڈنگ کے فوائد میں سے ایک ہے۔

خودکار ٹریڈنگ کیلئے پروگرام کی کچھ معلومات نیز ٹریڈنگ کے تجربہ اور بیک ٹیسٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہذا چاہے آپ تجربہ کار ٹریڈ ہوں، آپ کو خودکار ٹریڈنگ کیلئے یہ مخصوص صلاحیتیں سیکھنی ہوں گی۔ کچھ لوگوں کو خودکار ٹریڈنگ کافی زیادہ پیچیدہ معلوم ہو سکتی ہے تاہم آپ کو بہت زیادہ ماہر سافٹ ویئر ڈویلپر بننے کی ضرورت نہیں ہے۔ کمپیوٹر کا ایک اوسط صارف خودکار ٹریڈنگ کے ہنر میں مہارت حاصل کر سکتا ہے۔

کرپٹو کرنسی کی مارکیٹس کو ان کی اونچ نیچ کی وجہ سے جانا جاتا ہے جو انتہائی تیزی سے واقع ہو سکتی ہیں۔ یہ پُرخطر ہو سکتا ہے تاہم رقم کمانے کے مواقع بھی یہی ہوتے ہیں۔ اگر آپ کرپٹو کی ڈے ٹریڈ کرنے کا طریقہ جاننا چاہتے ہیں تو ٹریڈز میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کیلئے تیز ریفلیکسز ہونا اہم ہے۔ Exness جیسے بروکر کے ساتھ CFDs کے ذریعے ڈے ٹریڈنگ آپ کو کم اور مستحکم سپریڈز کے ساتھ ٹریڈ کرنے کا موقع، زیادہ لیکویڈیٹی اور منفی بیلنس سے تحفظ اور اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ جیسی حفاظتی خصوصیات کی آفر کرتی ہے جو زیادہ اتار چڑھاؤ والی ٹریڈنگ کیلئے بہترین ہیں۔

خودکار ٹریڈنگ کی استعداد غیر مقفل کرنے کیلئے تیار ہیں؟

خودکار ٹریڈنگ آج کی فنانشیل مارکیٹس بشمول اسٹاک انڈیکسز میں استعمال کیا جانے والا ایک مقبول طریقہ ہے۔ خودکار ٹریڈنگ انسانی خرابی میں کمی اور خطرے کے بہتر نظم، ٹریڈ کے زیادہ تیز عمل درآمد نیز متنوع اور پیچیدہ حکمت عملیوں تک نسبتاً آسان رسائی آفر کرتی ہے۔ اسے نئے اور پیشہ ور ٹریڈرز دونوں کی مخصوص ضروریات کے مطابق ان کے اہداف اور خطرے کی برداشت کے لحاظ سے حسب منشا بنایا جا سکتا ہے۔ تاہم الگورتھمک حکمت عملیاں احتیاط سے بنانا اور ٹیسٹ ڈیٹا پر ان کی اوور فٹنگ سے گریز کرنا لازمی ہے۔

اپنے فوائد کے باوجود، خودکار ٹریڈنگ سسٹم استعمال کرنا منافع کمانے کی گارنٹی نہیں ہے۔ ٹریڈرز کو مستقل بنیادوں پر نئے آئیڈیاز اور اپنی موجودہ حکمت عملیوں کو بہتر بنانے کے طریقے تلاش کرنے چاہئیں۔ خودکار ٹریڈنگ کی قوت کا فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہیں؟ تو کیوں نہ آج ہی Exness کے ساتھ انڈیکسز کی ٹریڈنگ شروع کریں؟

شیئر کریں


ٹریڈنگ شروع کریں

یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔