فاریکس میں سپریڈز کو سمجھنا - بروکر کی فیس کا تفصیلی جائزہ
اMichael Stark
Exness میں مالیاتی مواد کا رہنما
یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔
شیئر کریں
اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ فاریکس میں سپریڈ کیا ہے تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ یہ ممکنہ طور پر فرق کے معاہدوں کی ٹریڈنگ میں دلچسپی رکھنے والے کسی بھی ٹریڈر کے پہلے سوالات میں سے ایک ہوتا ہے۔ سپریڈز وہ فیس ہوتی ہیں جو آپ خریدنے اور فروخت کرنے کے قابل ہونے کے لیے اپنے بروکر کو ادا کرتے ہیں۔ زیادہ تر بروکرز اس طرح پیسے کماتے ہیں۔ سپریڈ کا سائز آپ کی کمائیوں پر خاطر خواہ طور پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ پہلے سے منصوبہ بندی کرنے کے لیے سپریڈ کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔
یہ مضمون 'فاریکس میں سپریڈ کیا ہے؟' کے سوال کا سادہ الفاظ میں اور تفصیلی طور پر جواب دیتا ہے۔ یہ ٹریڈر کی کمائیوں پر سپریڈز کے ممکنہ اثرات کی وضاحت کرتا ہے اور مختلف قسم کے دستیاب سپریڈز پر روشنی ڈالتا ہے۔ جانیں کہ اکاؤنٹ کی مختلف اقسام پر کون سے آپشنز دستیاب ہیں اور وہ آپ کی حکمت عملی اور ٹریڈنگ کے طریقہ کار کے لحاظ سے آپ کے لیے کس طرح موزوں ہیں۔
سپریڈ کیا ہے؟
سپریڈ کسی انسٹرومنٹ کی خرید اور فر وخت کی قیمت کے درمیان قیمت کا فرق ہے۔ یہ وہ فیس ہے جو Exness جیسے بروکرز فاریکس ٹریڈ کرنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو سروسز فراہم کرنے کے لیے چارج کرتے ہیں۔ بنیادی طور پر، سپریڈز آپ کے بروکرز کے اخرجات جیسے عملے کی تنخواہیں، سرورز اور پلیٹ فارمز کی مینٹننس اور نئی سروسز ڈویلپ کرنے کو کور کرنے کی کلیدی لاگت ہیں۔
سپریڈز کس طرح کام کرتے ہیں
سپریڈز عملی طور پر ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں کسی انسٹرومنٹ کی مارکیٹ کی قیمت کو دو قیمتوں میں تبدیل کر کے کام کرتے ہیں۔ ان دو قیمتوں کو 'آسک' اور 'بولی' کہا جاتا ہے۔ آپ آسک قیمت پر خریدتے ہیں جو ہمیشہ زیادہ ہوتی ہے اور آپ اپنی خریدنے والی ٹریڈز کو بولی کی قیمت پر بند کرتے ہیں۔ جب آپ فروخت کرتے ہیں تو اس کے برعکس ہوتا ہے۔ آپ بولی پر ٹریڈ کھولتے ہیں اور آسک پر بند کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ جیسے ہی ٹریڈ کھولتے ہیں آپ کو ایک معمولی نقصان نظر آتا ہے۔
Exness کا ویب پلیٹ فارم استعمال کرتے وقت آپ چارٹ اور اسکرین کی دائیں جانب دونوں قیمتیں دیکھ سکتے ہیں۔ ٹریڈ کھولے جانے کے فوراً بعد نظ ر آنے والا معمولی نقصان سپریڈ ہوتا ہے۔
Exness کے سپریڈز جو کہ دو قیمتوں کے درمیان کا فرق ہیں، ان کی رینج عام طور پر معاہدے کی منسوب قیمت کے 0.005% سے 0.01% تک ہوتی ہے۔ اس میں آپ کیا ٹریڈ کر رہے ہیں، خبروں اور دن کے وقت کے لحاظ سے تبدیلی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ مختصر مدت کی ٹریڈنگ پر فوکس کرنے والے ٹریڈر ہیں تو ممکن ہے آپ سب سے کم سپریڈز والے انسٹرومنٹس ٹریڈ کرنا چاہیں۔
سپریڈز کہاں تلاش کیے جائیں
کسی انسٹرومنٹ کے لیے موجودہ بولی-آسک سپریڈ تلاش کرنے کا سب سے معتبر طریقہ MT5 یا Exness کے پلیٹ فارم پر متعلقہ چارٹ چیک کرنا ہے۔ آپ انسٹرومنٹ کے انفرادی چارٹ اور MT5 پر مارکیٹ واچ دونوں پر یا Exness کے ویب پلیٹ فارم پر موجود 'پلس' مینو پر سپریڈز دیکھ سکتے ہیں۔
پلس مینو وہ جگہ ہے جہاں آپ نیا چارٹ کھول کر دیکھ سکتے ہیں کہ اس انسٹرومنٹ کا سپریڈ کتنا ہے۔
آپ Exness کی ویب سائٹ پر انسٹرومنٹس سے متعلق معلومات کے تحت اوسط سپریڈز بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ صفحہ آپ کو بتاتا ہے کہ میجر کرنسی کے جوڑوں کے لیے حالیہ طور پر اوسط سپریڈ کتنا تھا۔
فاریکس سپریڈ کیا ہے اور یہ کتنا ہوتا ہے؟ Exness کی ویب سائٹ پر یہ صفحہ آپ کو گزشتہ دن کے اوسط سپریڈز بتاتا ہے۔
یاد رکھیں کہ ویب سائٹ پر بتائے گئے سپریڈز ٹریڈنگ پلیٹ فارمز پر آپ کو نظر آنے والے لائیو سپریڈز جتنے نہیں ہوتے ہیں۔ سائٹ پر موجود سپریڈز گزشتہ دن کے اوسط سپریڈز ہوتے ہیں، اگر مارکیٹ اس دن کھلی ہوئی ہو۔
سپریڈز کیوں اہم ہیں
کم یا تنگ سپریڈ ہونا اہم ہے کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ آپ پیسے بچا سکتے ہیں۔ اگر آپ ٹریڈ کرنے کے لیے کم ادائیگی کرتے ہیں تو آپ کی مجموعی کمائیاں زیادہ یا مجموعی نقصانات کم ہوں گے۔
یکساں یا 'مستحکم' سپریڈ ہونا بھی اتنا ہی اہم ہے کیونکہ اس طرح پہلے سے منصوبہ بندی کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کو اپنے ادا کیے جانے والے سپریڈز سے متعلق قاب ل اعتبار سمجھ بوجھ ہو تو آپ بیک ٹیسٹ کر سکتے ہیں اور واک فارورڈ ٹیسٹس انجام دے سکتے ہیں اور اس بارے میں زیادہ پُر اعتماد ہو سکتے ہیں کہ نتائج درست ہیں۔
اگر آپ ٹریڈنگ میں نئے ہیں تو ایسے عرصوں کے لیے معقول طور پر یکساں اور مستحکم سپریڈز ہونا بھی اہم ہے جب کوئی مخصوص خبر مارکیٹ کو متاثر کر سکتی ہے۔ امریکی ملازمت کی رپورٹ (جسے نان فارم پے رولز یا مختصراً 'the NFP' کے طور پر بھی جانا جاتا ہے) جیسی اہم ترین خبروں کے وقت فاریکس مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ اور مارکیٹس کی سرگرمی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے وقتوں میں صحیح معنوں میں فکسڈ سپریڈ ہونا ناممکن ہے۔ لیکن Exness جیسے کچھ بروکرز یا مارکیٹ ساز یکسانیت برقرار رکھنے میں رہنماؤں کی حیثیت رکھتے ہیں۔
سپریڈ کی اقسام کیا ہیں؟
سپریڈز یعنی بولی اور آسک کے درمیان فرق مختلف طریقوں سے کام کرتے ہیں۔ عموماً، ٹریڈرز اور بروکرز سپریڈز کی زمرہ بندی اس لحاظ سے کرتے ہیں کہ وہ کتنے تبدیل ہوتے ہیں اور کچھ حد تک اس لحاظ سے کہ وہ کتنی کثرت سے تبدیل ہوتے ہیں۔ سپریڈز پر یہ تبدیلیاں کئی مختلف قسم کے عوامل کی وجہ سے ہو سکتی ہیں لیکن لیکویڈیٹی اور بڑی خبریں سب سے اہم ہیں۔
فلوٹنگ سپریڈ
سپریڈز کی بڑی تعداد 'فلوٹنگ' ہوتی ہے جسے 'متحرک سپریڈز' بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دن کے وقت، مارکیٹ کے حالات ، خبروں، لیکویڈیٹی اور آرڈر بک جیسے مختلف عوامل کے لحاظ سے تبدیل ہوتے ہیں۔ فلوٹنگ سپریڈز میں ڈرامائی حد تک تبدیلی ہو سکتی ہے، یعنی غیر فعال وقتوں کے دوران، جب انسٹرومنٹ کی ٹریڈنگ کافی دیر سے کھلی ہو تو ایک پیپ سے کم کی تبدیلی سے لے کر بڑی خبروں یا زیادہ حجم والے وقتوں جیسے کہ ٹریڈنگ کھلنے اور بند ہونے کے اوقات کے دوران درجنوں یا زائد پیپس کی تبدیلی تک۔ فاریکس ٹریڈنگ میں سپریڈ کی دو مزید بڑی اقسام ہیں۔
فکسڈ سپریڈز
فکسڈ سپریڈ وہ سپریڈ ہوتا ہے جو ہمیشہ یکساں رہتا ہے اور کبھی تبدیل نہیں ہوتا۔ حقیقی طور پر، فکسڈ سپریڈز ریٹیل ٹریڈنگ میں انتہائی نایاب ہیں کیونکہ یہ 'حقیقی' مارکیٹ کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔ کسی بھی فائنانشیل مارکیٹ میں مخصوص بروکر کی آرڈر بک کے لحاظ سے سپریڈز کا تبدیل ہونا ضروری ہے خواہ یہ تبدیلی انتہائی معمولی کیوں نہ ہو۔ مثال کے طور پر اہم خبروں کی سائیکلز کے دوران زیادہ حجم کی وجہ سے قیمتیں بہت تیزی سے تبدیل ہوتی ہیں جس کی وجہ سے کئی زیر التوا آرڈرز تیزی سے متحرک ہو سکتے ہیں۔ ایسے اوقات میں، بروکرز کو اپنے لیے اور آپ یعنی کلائنٹ کے لیے خطرے کو کم کرنے کی خاطر زیادہ سپریڈ آفر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
مستحکم سپریڈز
مستحکم سپریڈز فلوٹنگ سپریڈز کے مقابلے میں فکسڈ سپریڈز سے زیادہ مماثل ہوتے ہیں لیکن پھر بھی دونوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ Exness پر، مستحکم سپریڈز تقریباً 95% وقت یکساں رہتے ہیں اور باقی وقت ان میں عموماً اوسط سپریڈ سے 50% سے زیادہ اتار چڑھاؤ نہیں ہوتا ہے۔
فلوٹنگ سپریڈز کے برعکس، جو بڑی خبروں یا مارکیٹ کھلنے یا بند ہونے کے وقت کے دوران کی اوسط سے دس یا سینکڑوں گنا زیادہ ہو سکتے ہیں، مستحکم سپریڈز مختلف ہوتے ہیں۔ مستحکم سپریڈز آپ کی ٹریڈنگ کی زندگی کو آسان بنا سکتے ہیں۔ یہ نہ صرف اوسطاً آپ کے پیسے بچا سکتے ہیں بلکہ ساتھ ہی زیادہ بہتر طریقے سے اور اعتماد کے ساتھ ٹریڈز پلان کرنے میں آپ کی مدد بھی کر سکتے ہیں۔
سپریڈ کیلکولیٹ کرنے کا طریقہ
اب جبکہ آپ کو 'ٹریڈنگ میں سپریڈ کیا ہے؟' کا بنیادی جواب سمجھ آ گیا ہے، ٹریڈ شروع کرنے سے پہلے آپ کو یہ جاننا چاہیے کہ سپریڈ کو کیسے کیلکولیٹ کرنا چاہیے۔ آپ کو سبھی کچھ جاننے یا ساری کیلکولیشنز اپنے دماغ میں کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ Exness کا سرمایہ کاری کا کیلکولیٹر سپریڈ کیلکولیٹ کر سکتا ہے اور دیگر کئی چیزوں کے ساتھ سپریڈز کی لاگت سمجھنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
پیپس اور پوائنٹس
پیپس بنیادی طور پر اس کی پیمائش ہیں کہ کرنسی کی قیمت میں کتنی حرکت ہوتی ہے لیکن انہیں سپریڈز کی پیمائش کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ فاریکس میں زیادہ تر کیسز میں، پیپ کوٹیشن کا چوتھا اعشاریہ ہوتا ہے:
GBPUSD BUY 1.27841 SELL 1.27829
یہاں پیپ بیان کردہ قیمت کا آخری سے پہلے والا نمبر ہے۔ یعنی اس میں سپریڈ 1.2 پیپس ہے۔
آپ کو نوٹ کرنا چاہیے کہ پیپ کی پوزیشن ٹریڈ ہونے والے انسٹرومنٹ کے لحاظ سے تبدیل ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر، دھ اتیں اور کرپٹوکرنسیز زیادہ تر فاریکس جوڑوں کے مقابلے میں مختلف طریقے سے کام کرتی ہیں۔ ین کے ساتھ والے جوڑے بھی مختلف ہوتے ہیں۔ پیپس اور ان کے کام کرنے کے طریقے سے خود کو مانوس کرنے کا آسان ترین طریقہ ڈیمو اکاؤنٹ اور Exness کے سرمایہ کاری کے کیلکولیٹر کا امتزاج استعمال کرنا ہے۔
پوائنٹس زیادہ تر MetaTrader 4 اور MetaTrader 5 میں استعمال ہوتے ہیں۔ پوائنٹ پیپ کا دسواں حصہ ہوتا ہے۔ اگر MT4 آپ کو بتاتا ہے کہ ڈالر-ین کا سپریڈ 8 پوائنٹس ہے تو اس کا مطلب ہے کہ سپریڈ 0.8 پیپس ہے۔ پیپس اور پوائنٹس کے درمیان فرق یاد رکھنا ضروری ہے کیونکہ اگر آپ انہیں خلط ملط کر دیتے ہیں تو پلیٹ فارم میں موجود کئی فنکشنز جیسے اسٹاپ لاسز، ٹیک پرافٹس اور ٹریلنگ اسٹاپس کی افادیت کم ہو سکتی ہے۔
پیپ کی قدر/'پیپ کا منافع'
ایک پیپ کی حرکت سے ہونے والے نفع یا نقصان کی کئی نام ہی ں بشمول پیپ کی قدر، پیپ قدر، پیپ منافع وغیرہ۔ یہ سب اس کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ایک پیپ کی قیمت کی حرکات کی قیمت کیا ہے۔
پیپ کی قدر کیلکولیٹ کرنے کے آپ کو تین چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے: معاہدے کا سائز (فاریکس کے لیے عموماً بیس کرنسی کا 100,000)، لاٹس میں رقم جس کی آپ ٹریڈ کر رہے ہیں اور پیپ کا سائز۔ فرض کریں کہ آپ منی لاٹ (0.01 لاٹ) کے ذریعے کیبل (GBPUSD) کی ٹریڈ کر رہے ہیں۔ کیلکولیشن اس طرح نظر آئے گی:
0.1 x $100,000 x 0.0001 = $1
یہ ایک پیپ کی قدر ہے۔ سپریڈ کی لاگت کو کیلکولیٹ کرنے کے لیے آپ اسے اوپر وضاحت کیے گئے طریقے کے مطابق سپریڈ کے سائز سے ضرب دیتے ہیں۔ اس مثال میں موجود نتیجہ $1.20 کا سپریڈ ہوگا۔
یاد رکھیں، اگر آپ کو ریاضی بہت پسند نہیں ہے اور اپنی معلومات کو آزمانا نہیں چاہتے ہیں تو آپ کو اسے مینوئل طور پر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کوئی بھی پلیٹ فارم جو آپ استعمال کرتے ہیں آپ کے لیے یہ کر سکتا ہے اور آپ کسی بھی سپریڈ کی قدر تلاش کرنے کے لیے Exness کا سرمایہ کاری کا کیلکولیٹر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
سپریڈز کے لیے آپ کے آپشنز اور متبادلات، کمیشنز
ٹریڈنگ میں سپریڈ کیا ہے؟ سپریڈز زیادہ تر ٹریڈرز کے لیے ٹریڈ کرنے کے لیے ادائیگی کرنے کا 'ڈیفالٹ' طریقہ ہیں۔ تاہم، Exness سمیت کئی بروکرز آپ کو فراہم کی جانے والی سروسز کے لیے ادائیگی کرنے کے طریقے کا انتخاب کرنے کی لچک دیتے ہیں۔
اگر آپ اسکیلپنگ یا کسی قسم کے قلیل مدتی الگارتھمز استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں تو ہو سکتا آپ کو سپریڈ پر مبنی قیمت بندی موزوں نہ لگے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو زیادہ آپشنز دینے کے لیے Exness نے Zero اور Raw Spread اکاؤنٹس متعارف کروائے ہیں۔
سپریڈ پر مبنی اکاؤنٹس
Exness میں دستیاب کئی اکاؤنٹس میں قیمت کے ماڈل کے طور پر سپریڈز موجود ہیں۔ کچھ کو Standard اکاؤنٹس اور باقیوں کو Professional اکاؤنٹس کے طور پر زمرہ بند کیا جاتا ہے۔
Standard اور Pro اکاؤنٹس میں بنیادی فرق عمل درآمد کا ہوتا ہے۔ Standard اکاؤنٹ میں خصوصی طور پر مارکیٹ نفاذ استعمال کیا جاتا ہے جبکہ Pro اکاؤنٹ میں کرپٹوکرنسیز کے علاوہ تقریباً تمام انسٹرومنٹس کے لیے فوری عمل درآمد کو استعمال کیا جاتا ہے۔
Pro اکاؤنٹ کمیشنز کے بغیر Exness کے سب سے کم دستیاب سپریڈز کی پیشکش بھی کرتا ہے۔
زیادہ تر ٹریڈرز کے لیے Pro اکاؤنٹ ٹریڈ کی سب سے کم لاگت کی پیشکش کرتا ہے۔ Pro اکاؤنٹس کے سپریڈز اوسطاً Zero اکاؤنٹس سے زیادہ ہوتے ہیں لیکن اس میں کوئی کمیشن نہیں ہوتا ہے۔ اگر آپ اسکیلپنگ اور توجہ کے ساتھ ڈے ٹریڈنگ کے علاوہ وقت پر مبنی کوئی حکمت عملی استعمال کرنا چاہتے ہیں اور آپ $200 کا کم سے کم ڈیپازٹ کرنے کے لیے تیار ہیں تو Pro اکاؤنٹ آپ کے لیے موزوں ہو سکتا ہے۔ تاہم، اگر آپ اتنی رقم ڈیپازٹ نہیں کرنا چاہتے ہیں تو آپ اب بھی Standard اکاؤنٹ پر ٹریڈ کر سکتے ہیں۔
Zero اکاؤنٹس
Exness Zero اکاؤنٹ کا آپشن بھی پیش کرتی ہے، یہ اس کے پروفیشنل اکاؤنٹس میں سے ایک ہے جس میں کمیشنز ہوتے ہیں۔ عموماً Zero اکاؤنٹس کے ساتھ مختلف انسٹرومنٹس کے سپریڈز نہیں ہوتے ہیں۔
اگر آپ اسکیلپر یا الگارتھمک ٹریڈر ہیں تو Zero اکاؤنٹ اچھا انتخاب ہو سکتا ہے۔ آپ اس اکاؤنٹ کے ذریعے بہت قلیل مدتی اور زیادہ فریکوئنسی والی ٹریڈز پلان کر سکتے ہیں جو تمام انسٹرومنٹس کے کمیشنز فکسڈ ہونے کی وجہ سے زیادہ مؤثر ہو سکتی ہیں۔ کمیشنز میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی کا اعلان پیشگی طور پر کر دیا جاتا ہے۔
براہ کرم یاد رکھیں کہ Zero اکاؤنٹ کے سپریڈز ہر انسٹرومنٹ کے لیے ہر وقت صفر نہیں ہوتے ہیں۔ Exness سرفہرست 30 انسٹرومنٹس کے لیے مستقل صفر سپریڈ کی پیشکش کرتی ہے۔ در حقیقت، کچھ انتہائی نایاب ایگزاٹکس جیسے آسٹریلین ڈالر-ڈینش کرون (AUDDKK) اور نسبتاً کم ٹریڈ کیے جانے والے انفرادی شیئرز جیسے Broadcom (AVGO) پر کمیشن کے علاوہ ہمیشہ کچھ سپریڈ ہوگا۔
Raw Spread اکاؤنٹس
اگر آپ ٹریڈ کرنے کے لیے مختلف حکمت عملیاں استعمال کرنا چاہتے ہیں تو Raw Spread اکاؤنٹ آپ کے لی ے موزوں ہو سکتا ہے۔ یہ پروفیشنل اکاؤنٹ سپریڈز اور کمیشنز کے امتزاج کے ساتھ کام کرتا ہے۔
مخصوص طور پر، Raw Spread اکاؤنٹ کے ساتھ کرنسی کا جوڑا ٹریڈ کرنے میں سپریڈ کتنا ہوتا ہے؟ یہاں سپریڈز Zero اکاؤنٹس کے مقابلے میں زیادہ ہوتے ہیں لیکن Standard یا Pro اکاؤنٹ کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں۔ کمیشن Standard یا Pro اکاؤنٹ (جن میں کمیشن نہیں ہوتا ہے) کے مقابلے میں زیادہ لیکن Zero اکاؤنٹ سے کم ہوتے ہیں۔
Raw Spread اکاؤنٹ استعمال کرنے کا اہم ممکنہ فائدہ یہ ہے کہ اس سے آپ کو فائنانشیل مارکیٹس کے حالات کے مطابق اپنی حکمت عملی کو ڈھالنے کی لچک ملے گی۔ مثال کے طور پر اگر آپ کی عمومی حکمت عملی یا الگارتھمک ٹریڈنگ کام نہیں کر رہی تو آپ عارضی طور پر ڈے ٹریڈنگ، سوئنگ ٹریڈنگ یا پوزیشن ٹریڈنگ پر سوئچ کر سکتے ہیں اور بعد ازاں لاگت کو کم کرنے کے لیے اکاؤنٹ سوئچ کیے بغیر واپس اپنے الگارتھم پر لوٹ سکتے ہیں۔
کیا Exness کلائنٹس کے نقصانات سے پیسے کمانا چاہتی ہے؟
نہیں۔ Exness کا 90% منافع سپریڈز سے آتا ہے۔ باقی آمدنی کا بڑا حصہ Zero اور Raw Spread اکاؤنٹس کے کمیشنز سے آتا ہے۔ آمدنی کا ایک چھوٹا حصہ سواپس سے بھی آتا ہے جو کچھ انسٹرمنٹس پر قابل اطلاق رات بھر کی فیس ہے۔
Exness میں ہم شفافیت کو اہمیت دیتے ہیں اور یہ ہماری کامیابی میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ ہمیں اس بات پر پورا یقین ہے کہ اپنے کلائنٹس کے بہترین مفاد میں کام کرنا کاروبار کے طور پر ہمارے حق میں بھی بہتر ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہم ان پہلے بروکرز میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنا آڈٹ شدہ فنانشیل ڈیٹا شائع کیا۔ یہ دیکھنے کے لیے کہ ہمارے کلائنٹس مجموعی طور پر ہر سہ ماہی میں اوسطاً کتنی رقم نکلواتے ہیں آپ ہماری ویب سائٹ پر Exness کے فنانشیل آڈٹس چیک کر سکتے ہیں۔ ہم یہ ہرگز نہیں چاہتے کہ آپ ٹریڈنگ میں نقصان اٹھائیں کیونکہ ہم سپریڈز سے رقم کماتے ہیں۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
سپریڈز فاریکس میں منافعوں پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں؟
سپریڈز ٹریڈنگ کی لاگت ہوتے ہیں جو آپ کی کمائیوں میں کمی اور نقصانات میں اضافہ کرتے ہیں۔ آپ عموماً زیادہ سپریڈز سے بچنا چاہیں گے کیونکہ ان کی وجہ سے آپ کیلئے مستحکم منافع کمانا مشکل ہو جاتا ہے۔ ہر بار جب آپ ٹریڈ کھولتے ہیں تو سپریڈز لاگو ہونے کی صورت میں آپ کو سپریڈ کی وجہ سے ہونے والا ایک معمولی نقصان نظر آتا ہے۔
اگر آپ اسکیلپر ہیں تو ہو سکتا ہے آپ طویل مدت پر اپنی رقم کی بچت کرنے کے لیے سپریڈ پر مبنی اکاؤنٹ کی بجائے کمیشن پر مبنی اکاؤنٹ استعمال کرنا چاہیں۔ آپ Raw Spread اکاؤنٹ استعمال کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں جس میں سپریڈز اور کمیشنز کو متوازن رکھا جاتا ہے۔
اوسطاً، Exness کے سپریڈز ہر ٹریڈ کی مجموعی لیوریج شدہ قیمت کی 0.1% سے 0.005% کی رینج میں ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ شاذ و نادر صورتوں کے علاوہ آپ کی ٹریڈز پر سپریڈز کا اثر معمولی ہوتا ہے۔
0.3' سپریڈ کا کیا مطلب ہے؟
0.3 سپریڈ کا مطلب ہے 0.3 پیپس یا 3 پوائنٹس کا سپریڈ۔ مثلاً، 0.3 سپریڈ والا یورو ڈالر MT5 میں 1.07376/1.07373 پر بیان کیا جا سکتا ہے۔ اس صورتحال میں $100,000 کی معیاری لاٹ ٹریڈ کرنے پر سپریڈ کی مد میں $3 کی لاگت آئے گی۔
زیادہ تر سپریڈز کو پوائنٹس کی بجائے پیپس میں بیان کیا جاتا ہے۔ تاہم، اگر آپ کو MT4 یا MT5 میں سپریڈ 3 ک ے طور پر بیان کیا گیا نظر آئے تو اس کا مطلب 3 پوائنٹس، دوسرے الفاظ میں 0.3 پیپس ہوتا ہے۔ پیپ میں 10 پوائنٹس ہوتے ہیں لہذا 1 پیپ کا سپریڈ اور 10 پوائنٹس کا سپریڈ ایک جتنا ہوتا ہے۔ تاہم، کرنسی کے جوڑے کا سپریڈ چیک کرتے وقت آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ آیا بیان کردہ سپریڈ پوائنٹس میں ہے یا پیپس میں تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ کتنا بڑا ہے۔
فاریکس میں اچھا سپریڈ کیا ہے؟
اچھے فاریکس سپریڈ کی نشاندہی کرنا آپ، یعنی ٹریڈر اور مارکیٹ کے حالات پر منحصر ہے۔ کئی ٹریڈرز ایسے سپریڈ کو اچھا سمجھ سکتے ہیں جو نسبتاً کم ہو یعنی میجر فاریکس جوڑوں کے لیے دو پیپس یا اس سے کم اور تقریباً ہر وقت یکساں ہو۔
یکساں سپریڈز سے آپ کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی کرنا اور اپنے نتائج کی قدر پیمائی کرنا آسان ہو جاتا ہے جس سے آپ کچھ حد تک اپنی ٹریڈز کے حوالے سے پیشنگوئی کر پاتے ہیں۔
بہت زیادہ اتار چڑھاؤ والے سپریڈز کا ایک عام نقصان یہ ہے کہ جب کم لوگ ٹریڈ کرنے کے خواہشمند ہوں تو یہ عموماً کم ہوتے ہیں لیکن خبروں کی رپورٹنگ اور مارکیٹ کھلنے اور بند ہونے کے وقت کے آس پاس کافی زیادہ ہو جاتے ہیں۔ اگرچہ اہم ترین خبروں کے آس پاس سپریڈز میں بعض اوقات اضافہ ہونا ناگزیر ہے، Exness کے ساتھ آپ کے سپریڈز اوسط سے کئی زیادہ مستحکم ہوتے ہیں۔
Exness پر فاریکس کے لیے مستحکم سپریڈ فراہم کرنے کے حوالے سے بھروسہ کیوں کیا جائے؟
آپ کو ہم پر مستحکم سپریڈز فراہم کرنے کے لیے بھروسہ کرنے اور اس کے لیے ہمارا کہا ماننے کی بھی ضرورت ن ہیں ہے۔ اس کے برعکس، خود چیک کریں۔ اب جبکہ آپ فاریکس سپریڈ کے بارے جان گئے ہیں، لائیو Standard اکاؤنٹ رجسٹر کریں، ڈیپازٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے، پھر اپنا ترجیحی پلیٹ فارم کھولیں اور کسی بھی وقت لائیو سپریڈز چیک کریں۔
اگر آپ Pro، Zero یا Raw Spreads اکاؤنٹس کے Exness کے سپریڈز کی قدر پیمائی کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہر اکاؤنٹ کے لیے ڈیمو اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں اور فنڈز ڈیپازٹ کیے بغیر سپریڈز دیکھ سکتے ہیں۔ جب آپ اپنے لیے درست اکاؤنٹ ڈھونڈ لیں اور ٹریڈ کرنے کے لیے تیار ہوں تو آپ حقیقی رقم کے ساتھ ٹریڈنگ کے لیے لائیو اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔
آپ کے ٹریڈنگ کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدد کرنے والے Exness کے سپریڈز، منفرد فوائد اور خصوصیات کے بارے میں مزید جانیں۔ آج ہی Standard ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعے Exness کے مستحکم سپریڈز کو ٹیسٹ کریں۔
شیئر کریں
ٹریڈنگ شروع کریں
یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔