فاریکس سگنلز: کیا کرنسیاں ٹریڈ کرنے کیلئے ان پر اعتماد کیا جا سکتا ہے؟
اMichael Stark
Exness میں مالیاتی مواد کا رہنما
یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔
شیئر کریں
چاہے آپ CFDs سے واقف نہ بھی ہوں، بلند امکان ہے کہ کسی نہ کسی موقع پر آپ نے فاریکس سگنلز سے متعلق کسی ویڈیو یا آن لائن مواد کو دیکھا ہوگا۔ کچھ خود ساختہ تجربہ کار فاریکس ٹریڈرز آپ کو ماہانہ فیس کے بدلے یا پھر کبھی کبھار 'مفت سگنلز' کے طور پر یہ سگنلز آفر کر سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ ان کے ایفیلیٹ لنک کے ذریعے کسی چیز کیلئے سائن اپ کریں۔ لیکن کیا آپ ان پر اعتماد کر سکتے ہیں؟
آپ MetaTrader پلیٹ فارم پر یا Telegram اور دیگر پیغام رسانی کی سروسز پر موجود فراہم کنندگان کے ذریعے بھی فاریکس ٹریڈنگ سگنلز تلاش کر سکتے ہیں۔ یہ مضمون بیان کرتا ہے کہ سگنلز کیا ہوتے ہیں، ان کے کچھ مقبول ذرائع کیا ہیں نیز اگر آپ انہیں استعمال کرتے ہیں تو اس میں احتیاط برتنا کیوں ضروری ہے۔ آپ کو فاریکس یا کوئی اور انسٹرومنٹ ٹریڈ کرنے کیلئے فاریکس سگنل سروسز کی ضرورت نہیں ہے تاہم کچھ صورتوں میں یہ مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہاں ہم فاریکس کے جوڑوں (EURUSD, GBPUSD, USDJPY, EURGBP وغیرہ) کیلئے سگنلز کے متبادل آپشنز پر بھی بات کریں گے تاکہ ریٹیل ٹریڈرز کے ان سے متعلق عام ترین کچھ سوالات کا جواب دیا جا سکے۔
فاریکس سگنلز کیا ہیں؟
فاریکس سگنلز اس بارے میں ہدایات یا تجاویز ہیں کہ کیا اور کب ٹریڈ کیا جائے۔ یہ نئے اور پیشہ ور ٹریڈرز کو بتاتے ہیں کہ کون سے انسٹرومنٹس خریدنے یا فروخت کرنے کیلئے ٹریڈنگ کے اچھے مواقع ہو سکتے ہیں۔ کبھی کبھار انہیں رئیل ٹائم میں ایپس یں بھیجا جاتا ہے تاہم ریٹیل ٹریڈرز کیلئے ی ہ زیادہ عام ہے کہ وہ MQL5 پر، جو کہ بنیادی طور پر سوشل ٹریڈنگ کی قسم ہے، کسی مخصوص فراہم کنندہ کو تسلسل سے فالو کریں یا پھر Telegram یا مماثل ایپس سے اپنے منتخب کردہ تیسری پارٹی کے ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر ڈیٹا ٹرانسفر کریں۔
فاریکس ٹریڈنگ سگنلز کیلئے Telegram پر چینل عموماً اس طرح لگتا ہے۔
اینٹری اور ایگزٹ کیلئے فاریکس سگنل فراہم کنندہ کی جانب سے سگنلز عموماً تکنیکی تجزیے سے آتے ہیں جیسے چارٹس، پیٹرنز اور اشارے۔ خبروں اور معاشی ڈیٹا کے لحاظ سے فاریکس سگنلز تلاش کرنا ممکن ہے لیکن یہ کافی شاذ و نادر ہوتے ہیں۔ نیز یہ نہ بھولیں کہ کئی سگنلز الگورتھمز کی جانب سے جنریٹ کیے جاتے ہیں نہ کہ انسانی تجزیہ کاران اور تکنیکی ماہرین کی جانب سے۔
پیش ہیں فاریکس سگنلز
کموڈیٹیز، کرپٹو کرنسیوں اور دیگر کیلئے اینٹری سگنلز کی طرح ہی، فاریکس سگنلز بھی اس بارے میں مخصوص ہدایات فراہم کرتے ہیں کہ کیا کرنا چاہیے تاہم اس کے پیچے وجہ (وجوہات) نہیں بتاتے۔ ٹریڈنگ سگنلز کچھ اس طرح ہدایات فراہم کر سکتا ہے:
0.1 کیبل کو $1.24 پر buy stop کریں، ہدف $1.27 اسٹاپ $1.235
یہ فاریکس مارکیٹ سگنلز ہدایت ہے جو آپ کو قطعی طور پر بتاتی ہے کہ کیا کرنا ہے لیکن اس کی وجہ کی وضاحت نہیں کرتی۔ کئی فاریکس سگنلز اس طرح کے ہوتے ہیں تاہم فارمیٹ تبدیل ہو سکتا ہے۔
ٹریڈنگ سگنلز بنیادی طور پر ان لوگوں کیلئے ہوتے ہیں جو خود فعال طور پر فنانشیل مارکیٹس کا تجزیہ نہیں کر سکتے یا نہیں کرتے۔ اس کی وجہ معلومات کی کمی، اعتماد کی کمی یا پھر محض وقت کی کمی ہو سکتی ہے۔ کچھ حد تک، فاریکس جوڑوں کیلئے سگنلز اس صورت میں بھی آپ کی مدد کر سکتے ہیں اگر آپ فاریکس مارکیٹ ٹریڈ کرنے میں مشکل کا شکار رہے ہوں اور زیادہ تجربہ کار یا کامیاب ٹریڈر کو فالو کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم، یاد رکھیں کہ یہ صورتحال فاریکس ٹریڈز کے ساتھ کامیابی کی ضمانت نہیں دیتی اور فاریکس ٹریڈنگ سگنلز کو سمجھنا ضروری ہے۔
سگنلز کی اقسام
سگنل کی عام ترین قسم تکنیکی تجزیے پر منحصر ہوتی ہے جو عموماً کسی مخصوص الگورتھم کے ذریعے لاگو کیا جاتا ہے۔ فاریکس ٹریڈنگ سگنلز شاذ و نادر ہی بنیادی تجزیہ استعمال کرتے ہیں جیسے مانیٹری پالیسی یا اہم معاشی خبروں کی ریلیزز وغیرہ۔
فاریکس سگنلز کے کئی فراہم کنندگان مارٹنگیل نامی حکمت عملی استعمال کرتے ہیں۔ یہ طریقہ کار جوئے بازی کی ایک مقبول 'حکمت عملی' سے اخذ کیا گیا ہے جس میں ہر خسارے کے بعد جوئے کی رقم کو دوگنا کر دیا جاتا ہے۔ یہ فرض کرتا ہے کہ دستیاب رقم لاتعداد ہے اور بالآخر منافع پچھلے سبھی خساروں کا احاطہ کر لے گا۔
فاریکس سگنل کے فراہم کنندگان کی جانب سے استعمال کی جانے والی مخصوص تجارتی حکمت عملیاں بہت زیادہ مختلف ہوتی ہیں۔ اینٹریز، ٹیک پرافٹ اور ایگزٹ ساکت یا متحرک سپورٹ اور ریزسٹنس، تکنیکی اشاروں، روایتی پیٹرنز، کینڈل اسٹکس، ان سبھی یا پھر دیگر مختلف چیزوں پر منحصر ہو سکتے ہیں۔
کچھ فاریکس ٹریڈنگ سگنلز آپ کو ٹریڈ کرنے کیلئے حجم نیز مخصوص اینٹریز، اسٹاپس اور اہداف بتا سکتے ہیں جبکہ دیگر بس اتنا کہتے ہیں کہ 'کیبل خرید لیں'۔ اگر آپ MQL5 سے سگنلز استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو عموماً ادائیگی کرنے کے فوراً بعد رسائی مل جاتی ہے اور آپ MT5 کے Signals ٹیب میں خود بخود انہیں کاپی کر سکتے ہیں۔
فاریکس سگنلز کے ذرائع
ٹریڈنگ سگنلز کا ایک مقبول ترین ذریعہ Telegram ہے تاہم آپ Whatsapp، Viber اور دیگر انسٹنٹ میسنجرز پر بھی سگنلز تلاش کر سکتے ہیں۔ ٹریڈر فاریکس سگن سروس آن لائن تلاش کر سکتا ہے یا بالمشافہ بھی سگنل کے فراہم کنندہ سے مل سکتا ہے اور پھر آفر کیے جانے والے سگنلز استعمال کرنے کیلئے اس کے چینل پر سبسکرائب کر سکتا ہے۔ یاد رکھیں کہ اپنے مالیاتی فیصلوں اور ان کے نتائج کیلئے آپ خود ذمہ دار ہیں، چاہے وہ اچھے ہوں یا برے۔ سگنلز کا کوئی بھی معزز فراہم کنندہ خطرے کے انتباہات اور اعلانات دستبرداریوں کے ساتھ آپ کو اس کی یاد دہانی کروائے گا۔
Telegram یا کہیں اور موجود فاریکس سگنلز کے اچھے فراہم کنندگان اپنے مثبت و منفی دونوں نتائج پبلش کرتے ہیں۔
آپ سگنلز کیلئے MQL5 بھی استعمال کر سکتے ہیں جو زیادہ آسان ہو سکتا ہے کیونکہ اس کا انضمام MT5 کے ساتھ ہوتا ہے۔ ان خودکار ٹریڈنگ سگنلز کو استعمال کرنے کیلئے آپ کو بس ان کی ادائیگی کرنے اور ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر انہیں خودکار طریقے سے چلانے کی ضرورت ہے۔ یاد رکھیں کہ Exness سگنلز فراہم نہیں کرتی اور ہم MQL5 کمیونٹی سے سگنلز استعمال کرنے کے نتائج کیلئے ذمہ دار نہیں ہیں۔ تاہم، آپ Exness کے ساتھ ٹریڈنگ اکاؤنٹ رجسٹر کرنے کے بعد اپنے ذاتی علاقے کے ذریعے MT5 کے ساتھ سگنلز پر سبسکرائب کرنے سے متعلق تفصیلی مرحلہ بہ مرحلہ گائیڈ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ MT5 موبائل سے بھی سگنلز پر سبسکرائب کر سکتے ہیں۔
ایک اور آپشن Trading Central سے سگنلز استعمال کرنا ہے جو Exness کے ساتھ آپ کے ذاتی علاقے کے ذریعے دستیاب ہیں۔ یہ عام فاریکس سگنلز نہیں ہوتے کیونکہ یہ دونوں سمتوں میں ممکنہ اہداف فراہم کرتے ہیں نیز یہ صرف اس بارے میں 'ترجیح' پیش کرتے ہیں کہ کس سمت میں ٹریڈ کرنا چاہیے۔ تاہم، یہ آپ کو مزید سیاق و سباق فراہم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں اور آپ اس ترجیح کو سگنل کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
آپ Exness کے ساتھ اپنے ذاتی علاقے میں Trading Central سے ترجیحات کی صورت میں مفت فاریکس سگنلز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
سگنلز کے ساتھ کرنسیاں ٹریڈ کرنے کے فوائد اور مشکلات
کسی بھی اور ٹول کی طرح، سگنل سروس یا فراہم کنندہ کو استعمال کرنے سے فوائد اور نقصانات دونوں جڑے ہیں۔ دانشمندی کا تقاضا یہی ہے کہ فاریکس سگنلز استعمال کرتے وقت محتاط رہا جائے۔ یہ ہمیشہ %100 قابل اعتماد نہیں ہوتے۔ لہذا بڑے تجارتی فیصلے کرنے سے پہلے تکنیکی تجزیہ نیز بنیادی تجزیہ انجام دیں۔
فاریکس سگنلز کے فوائد
سگنلز کے ساتھ کرنسی کے جوڑوں کی ٹریڈ کرنے سے آپ کا کافی وقت بچ سکتا ہے۔ یہ آپ کیلئے ممکنہ مارکیٹ کے مواقع تلاش کرنا، خطرے کا جائزہ لینا اور ٹریڈز مانیٹر کرنا زیادہ آسان بنا سکتے ہیں، ان سبھی چیزوں کو انجام دینے میں آپ کے ہفتے کے کئی گھنٹے صرف ہو سکتے ہیں، بالخصوص اگر آپ زیادہ فریکوئنسی والے ٹریڈر ہوں۔
مجموعی طور پر، متفرق ٹریڈنگ کے مقابلے سگنلز زیادہ قابل اعتماد ہوتے ہیں۔ یہ ٹریڈنگ کے جذباتی حصے کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔ اگر آپ سختی کے ساتھ کسی اور کے پلان پر عمل کرتے ہیں تو اس بات کی گنجائش ممکنہ طور پر کم ہوتی ہے کہ لالچ یا دیگر منفی جذبات آپ کی ٹریڈنگ کی کارکردگی کو متاثر کر پائیں۔
سگنلز استعمال کرنے سے وابستہ مشکلات
دوسری طرف، ممکن ہے کہ فاریکس سگنل فراہم کننگان کی جانب سے آفر کردہ پلان آپ کی خطرے کی برداشت کیلئے موزوں نہ ہو۔ یہ بالخصوص کسی ایسے فاریکس سگنل یا دوسری قسم کے سگنل کیلئے درست ہے جو ٹریڈ کیے جانے کے حجم کی بھی ہدایت دیتا ہو۔
جب فاریکس سگنلز ناکام ہو جاتے ہیں، اور ایسا سبھی سگنلز کے ساتھ کسی نہ کسی موقع پر ضرور ہوتا ہے، کم از کم عارضی طور پر، تو آپ اس کی وجہ نہیں سمجھ پائیں گے۔ سگنلز یہ وضاحت نہیں کرتے کہ کوئی مخصوص پوزیشن کیوں تجویز کی جا رہی ہے لہذا آپ ان کا تجزیہ نہیں کر سکتے نہ کسی ممکنہ خرابی کی اصلاح کر سکتے ہیں۔
اپنی تحقیق خود کرنا
Exness اس لیے سگنلز آفر نہیں کرتی کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ آپ کو اپنے فیصلوں کے حوالے سے خود ذمہ دار ہونا چاہیے۔ ہم اس بات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ اپنی صورتحال کے مطابق بہترین انتخابات کرنے کیلئے درکار معلومات حاصل کریں۔ بغیر سوال پوچھے فاریکس سگنلز استعمال کرنا صرف اس بنیاد پر کار خریدنے جیسا ہے کہ کسی نے آن لائن اس کی تجویز دی؛ زیادہ تر لوگ اس طرح کا فیصلہ کرنے سے پہلے کم از کم کچھ تحقیق کریں گے۔
اگر ٹریڈنگ میں دلچسپی پیدا ہونے سے پہلے سرمایہ کاری کرنے میں آپ کا کچھ تجربہ رہا ہے تو یہ عام فہم بات ہے کہ کسی اور کے مشورے پر آنکھیں بند کر کے عمل نہیں کرنا چاہیے۔ اگر آپ سگنلز کے ساتھ ٹریڈ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو یہ سمجھنا ہمیشہ اچھا رہتا ہے کہ کوئی پوزیشن کیوں تجویز کی جا رہی ہے، کیا یہ آپ کیلئے موزوں ہے نیز اگر یہ پلان کے مطابق نہیں جاتی تو آپ کیا کر سکتے ہی ں۔
فاریکس سگنلز کے متبادل
ان سگنلز کو اپنی تحقیق اور تجزیے کے ساتھ ملا کر استعمال کرنا ٹریڈر کے بطور آپ کیلئے ایک مؤثر تجارتی حکمت عملی ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم، آپ Exness کی جانب سے آفر کردہ سگنلز کے متبادل سے بھی مستفید ہو سکتے ہین۔
یہ متبادل نئے ٹریڈرز کے استعمال کرنے کیلئے ممکنہ طور پر اتنے آسان اور واضح نہ ہوں۔ تاہم، اگر آپ ٹریڈنگ کے بارے میں سیکھنے کیلئے کچھ وقت لگاتے ہیں اور محنت کرتے ہیں تو یہ متبادل آپ کیلئے زیادہ موزوں ہو سکتے ہیں۔ یہ متبادل ٹریڈ آئیڈیاز کی پس پردہ وجوہات کی وضاحت کرتے ہیں اور فعال طور پر کارکردگی ٹریک کرتے ہیں۔
Exness کا ہفتہ وار مارکیٹ آؤٹ لُک
Exness کا ہفتہ وار مارکیٹ آؤٹ لُک ایک ویڈیو ہے جو عموماً ہر بدھ کے دن آتی ہے۔ یہ ہفتہ وار YouTube ویڈیو کسی مخصوص ٹریڈ کیلئے ممکنہ آئیڈیا، اس کے پیچھے بنیادی منطق نیز اگر آپ وہ پوزیشن لینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو کن چیزوں سے محتاط رہنا چاہیے اس بارے میں وضاحت کرتی ہے۔ یہ ویڈیوز فاریکس سگنلز نہیں بلکہ ٹریڈ آئیڈیاز ہیں جو سیاق و سباق فراہم کرتی ہیں۔
ہفتہ وار مارکیٹ آؤٹ لُک فاریکس ٹریڈنگ نیز دیگر مارکیٹس کیلئے ایک آسان آئیڈیا فراہم کرتی ہے اور اس کے پیچھے منطق بھی آفر کرتی ہے۔
ہر ہفتے پریزینٹر تکنیکی پہلوؤں اور کسی انسٹرومنٹ کی ممکنہ سمت کا تجزیہ کر کے آغاز کرتا ہے۔ پھر وہ وضاحت کرتا ہے کہ اس کے مطابق آئیڈیا کیوں درست ہے اور آئندہ اہم ڈیٹا اور ایونٹس کو اجاگر کرتا ہے جو صورحال تبدیل کر سکتے ہیں۔
ہم پچھلے ہفتے کی کارکردگی سے متعلق ہفتہ وار جائزے کی ویڈیو بھی فراہم کرتے ہیں۔ آپ Exness کا مارکیٹ آؤٹ لُک مفت استعمال کر سکتے ہیں اور ہم اس بات کو سراہیں گے کہ آپ YouTube یا Instagram ویڈیوز پر تبصرہ کریں۔
Premier کلائنٹس کیلئے ہفتہ وار ری کیپ
Exness Premier کی تجزیاتی ٹیم تین سال سے زائد عرصے سے ہفتہ وار ری کیپس بنا رہی ہے۔ ان میں اہم مارکیٹس جیسے فاریکس مارکیٹس، سونے اور چاندی، خام تیل، انڈیکسز، شیئرز، کرپٹو کرنسیوں، قدرتی گیس اور دھاتوں پر توجہ دی جاتی ہے۔ ہر رپورٹ تین ٹریڈنگ آئیڈیاز پر مشتمل ہوتی ہے اور ان کی اوسط درستی تقریباً %70 ہے۔
Exness کے Premier کلائنٹس کیلئے ہفتہ وار رپورٹ میں موجود آئیڈیاز فاریکس سگنلز نہیں بلکہ ٹریڈنگ کے مواقع ہوتے ہیں؛ یہ فاریکس کے علاوہ کئی دیگر مارکیٹس کا احاطہ بھی کرتے ہیں۔
ہم ایک آسان سوئنگ ٹریڈنگ کی حکمت عملی کے ذریعے ہفتہ وار رپورٹ میں دیے گئے سبھی آئیڈیاز کا واک-فارورڈ ٹیسٹ پیش کرتے ہیں۔ اس کا نتیجہ مستقل بنیادوں پر کم از کم %90 کا سالانہ منافع رہا ہے۔ دوسرے لفظوں میں، شروع سے اب تک سبھی آئیڈیاز کو فالو کرنے والا ٹریڈر ممکنہ طور پر اپنی رقم کو تین گنا کر چکا ہوگا۔
براہ کرم یاد رکھیں کہ ماضی کی تجارتی کارکردگی مستقبل میں کامیابی کو ثابت نہیں کرتی نہ اس کی ضمانت دیتی ہے۔ فاریکس سگنلز کی طرح ہی، ہفتہ وار رپورٹ میں موجود آئیڈیاز ہر بار کام نہیں کرتے۔ تاہم، ہر آئیڈیا کے ساتھ وضاحت اور مارکیٹ کا تجزیہ فراہم کیے جاتے ہیں جن کی مدد سے آپ اس کی درستی چیک کر سکتے ہیں اور اپنے فیصلے خود لے سکتے ہیں۔ ہفتہ وار رپورٹ Exness کے سبھی اہل قرار یافتہ Premier کلائنٹس کیلئے تجزیاتی فوائد کے تحت دستیاب ہے۔
Exness کی سہ ماہانہ آؤٹ لک
ہفتہ وار رپورٹ کے علاوہ، Premier کلائنٹس کیلئے Exness سہ ماہانہ آؤٹ لُکس بھی فراہم کرتی ہے۔ یہ ہر سہ ماہی کے پہلے مہینے میں ریلیز کیے جاتے ہیں۔ جنوری، اپریل، جولائی اور اکتوبر۔ Premier کلائنٹس کیلئے خصوصی ریلیز کے کچھ دن بعد، ہر آؤٹ لُک Premiers کے صفحے پر ہر کسی کے ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے فراہم کر دی جاتی ہے۔
Exness کا سہ ماہانہ آؤٹ لُک ٹریڈنگ سگنلز کا شاندار متبادل ہو سکتا ہے کیونکہ یہ تفصیلاً سبھی آئیڈیاز کی وجوہات بیان کرتا ہے۔
سہ ماہانہ آؤٹ لُک اس بارے میں تفصیلی تجزیہ ہے کہ گزشتہ 3 ماہ میں کیا ہوا ہے نیز درمیانی مدت میں سبھی اہم انسٹرومنٹس کیلئے کیا چیزیں ممکن ہیں۔ یہ فاریکس ٹریڈنگ اور دیگر مارکیٹس کیلئے مخصوص سگنلز کی بجائے آئیڈیاز آفر کرتا ہے کیونکہ مخصوص اینٹریز اور ایگزٹس کی بجائے اس بارے میں وضاحتیں فراہم کی جاتی ہیں کہ مخصوص امکانات کیوں پسندیدہ ہیں۔ ہفتہ وار رپورٹ کی طرح ہی، Exness کا کوئی بھی اہل قرار یافتہ Premier کلائنٹ ریلیز ہوتے ہی سہ ماہانہ آؤٹ لُک موصول کر سکتا ہے۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
کیا فاریکس سگنلز قابل اعتماد ہیں؟
آسان جواب یہ ہے کہ یہ مخصوص فاریکس سگنل یا سگنلز کے گروپ کو جنریٹ کرنے کیلئے استعمال ہونے والے طریقے پر مںحصر ہے۔ تاہم جب کوئی مخصوص فراہم کنندہ ماضی میں مسلسل منافع بخش رہا ہو تب بھی سگنلز پر آنکھیں بند کر کے انحصار کرنا انتہائی برا آئیڈیا ہے۔ اپنی تحقیق خود کرنا اور خطرے کا نظم کرنا اہم ہے۔
یاد رکھیں، کوئی بھی سگنل ہر وقت قابل انحصار طور پر درست نہیں ہوتا۔ کئی سگنلز سے جڑا ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ وہ آپ کے انفرادی حالات کو ملحوظ خاطر نہیں رکھتے، بشمول آپ کا بیلنس، خطرے کی برداشت یا دیگر عوامل۔
مثلاً، 200$ کے بیلنس والا فعال ٹریڈر امریکی ملازمت کی رپورٹ کے قریب 30$ ممکنہ منافع کیلئے سونے پر 10$ کا خطرہ مول لے سکتا ہے۔ تاہم اگر آپ 200,000$ والے محتاط ٹریڈر ہیں تو آپ یقیناً انہی حالات میں 30,000$ منافع کے امکان کیلئے 10,000$ کا خطرہ مول نہیں لیں گے۔
فاریکس کیلئے بہترین سگنل کون سا ہے؟
Exness میں، ہمارا ماننا ہے کہ اپنی سرمایہ کاری کے مقاصد تک پہنچنے کیلئے بہترین سگنل معلومات اور صبر رکھنے والا ایک پُرسکون ٹریڈر ہے جس کی توقعات حقیقت پسندانہ ہوں۔ آپ سیکھنے کیلئے آمادہ ہو کر، کثرت سے مشق کر کے اور اپنے نتائج کا بغور جائزہ لے کر اس طرح کے ٹریڈر بن سکتے ہیں۔ جب تک آپ معلومات اور تجربہ حاصل کر رہے ہیں، آپ احتیاط کے ساتھ خودکار یا دیگر فاریکس سگنلز استعمال کر سکتے ہیں۔
عموماً، کرنسی کے جوڑوں کیلئے بہترین فاریکس سگنلز زیادہ مخصوص نہیں ہوتے۔ ایک ایسا ٹریڈنگ سگنل جس کیلئے مخصوص حجم درکار ہو غالباً فاریکس ٹریڈرز کی صرف معمولی تعداد کیلئے ہی موزوں ہے۔ آپ سمیت ہر ٹریڈر دوسرے ٹریڈر سے مخت لف ہوتا ہے۔ یہ فرق نفسیات اور ذاتی مالی صورتحال نیز ٹریڈنگ کی معلومات، تجارتی حکمت عملیوں، بیلنس، ٹریڈ کیے جانے والے انسٹرومنٹس اور مختلف ٹریڈنگ اسٹائلز پر مشتمل ہوتے ہیں۔
کیا مفت فاریکس سگنل کی سروسز موجود ہیں؟
جی ہاں، مفت فاریکس سگنلز کیلئے کئی آپشنز موجود ہیں۔ اگر آپ کے پاس Exness کے ساتھ ٹریڈنگ اکاؤنٹ ہے تو آپ Trading Central سے ترجیحات استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ٹریڈنگ سگنلز استعمال کرنے کے 'روایتی' تجربے سے کافی قریب ہیں تاہم یہ آپ کو خبروں کے حوالے سے آپ کے تجزیے کے لحاظ سے دونوں سمت میں ٹریڈ کرنے کا آپشن دیتی ہیں۔
Exness مذکورہ بالا کے مطابق سگنلز کے کئی متبادل بھی آفر کرتی ہے: ہفتہ وار مارکیٹ آؤٹ لُک، ہفتہ وار رپورٹ اور سہ ماہانہ آؤٹ لُک۔ ان کا ممکنہ فائدہ یہ ہے کہ یہ عمومی ٹریڈنگ سگنلز کے مقابلے میں کافی زیادہ تفصیل رکھتی ہیں نیز جائزہ لینے اور انتخاب کرنے کیلئے ممکنہ طور پر ٹریڈنگ کے زیادہ مواقع پیش کرتی ہیں۔
احتیاط کے ساتھ فاریکس سگنلز استعمال کرنا
ٹریڈنگ میں کسی بھی اور چیز کی طرح ہی، 'بہترین' فاریکس سگنلز جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ کسی اور چیز کے حوالے کے بغیر کسی بھی ٹریڈنگ سگنل پر آنکھیں بند کر کے اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔ چاہے آپ روایتی 'ایسا ابھی کریں' والے سگنلز ہی کیوں نہ استعمال کر رہے ہوں اور وہ ماضی میں کامیاب رہے ہوں، آپ کو بہرحال ان کی درستی چیک کرنی چاہیے۔
اگر آپ نئے ٹریڈر ہیں تو ٹریڈنگ سگنلز اور Exness کے متبادل استعمال کرنے کے درمیان فرق کو ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ یا Standard Cent اکاؤنٹ پر ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔ Exness کی مارکیٹ آؤٹ لُک فنانشیل مارکیٹس کے درمیان باہمی تعلقات کے بارے میں جاننے کا بہترین طریقہ ہو سکتی ہے نیز اس بارے میں بھی کہ کرنسی کے جوڑوں کی قیمتوں کو کیا چیز حرکت دیتی ہے اور دیگر مختلف اہم عوامل کیا ہیں، چاہے آپ آخر میں ان آئیڈیاز کے مطابق قدم نہ بھی اٹھائیں۔
آپ Exness کی مارکیٹ آؤٹ لُک کی مدد سے ایک ہی جگہ پر سبھی ضروری معلومات تلاش کر سکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں کہ کون سے انسٹرومنٹ کے حرکت کرنے کا امکان سب سے زیادہ ہے۔ ہر ہفتے آؤٹ لُک دیکھ کر جانیں کہ آئیڈیاز کس طرح کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اس پر غور کریں کہ آیا تازہ ترین آئیڈیا آزمانے لائق ہے۔
شیئر کریں
ٹریڈنگ شروع کریں
یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔