کرپٹو CFDs ٹریڈ کرنے کا طریقہ | کرپٹو کرنسیوں کے بارے میں آپ کو کیا معلوم ہونا چاہیے
Katerina Parpa
ٹریڈنگ جرنلسٹ
یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔
شیئر کریں
اس گائیڈ میں:
- کرپٹو ٹریڈنگ کیا ہے؟
- کرپٹو کرنسی کی ٹریڈنگ کی اقسام
- کرپٹو CFDs کی ٹریڈنگ شروع کرنے کا طریقہ
- CFD کرپٹو کرنسی جوڑوں کو سمجھنا
- یہ سمجھنا کہ کرپٹو مارکیٹس کس طرح کام کرتی ہیں
- کرپٹو کرنسی کی CFD ٹریڈنگ کے فوائد اور خطرات
- CFDs کے ساتھ کرپٹو کرنسیوں کی ٹریڈنگ کیلئے حکمت عملیاں
- CFDs کے ساتھ کرپٹو کی ٹریڈنگ کیلئے ایڈوانس تجارتی نظریات
- Exness کے ساتھ کرپٹو کے CFDs کی ٹریڈنگ کرنا
اگر آپ یہ سمجھنے کیلئے بے تاب ہیں کہ کرپٹو ٹریڈنگ کیا ہے، کرپٹو کو کس طرح ٹریڈ کریں اور کرپٹو CFDs کی ٹریڈنگ شروع کرنے کا طریقہ کیا ہے تو آپ درست جگہ آئے ہیں۔ نئے ٹریڈرز کیلئے یہ دوستانہ گائیڈ آپ کو کرپٹو کرنسی مارکیٹس کی ٹریڈنگ کی مبادیات بتائے گی۔ ہم آپ کو ٹریڈنگ میں ابتدائی قدم لینے، آپ کے سرمایہ کاری کے اہداف کے لحاظ سے موزوں مختلف اسٹائلز اور حکمت عملیوں کو دریافت کرنے اور مزید جدید تجارتی نظریات د ریافت کرنے سے متعلق سمجھ بوجھ فراہم کریں گے۔ چاہے آپ ایک نئے ٹریڈر ہوں جو اپنی پہلی ٹریڈ لینا چاہتا ہے یا بس مارکیٹ کے حوالے سے اپنی سمجھ بوجھ کو پختہ کرنے کے متلاشی ہوں، یہ گائیڈ ورچوئل کرنسیوں کی ٹریڈنگ کی دنیا میں آپ کیلئے ایک دروازے کی مانند ہے۔
کرپٹو ٹریڈنگ کیا ہے؟
کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ میں قیمت کی حرکات سے متعلق قیاس آرائی کرنا یا ڈیجیٹل کرنسیاں خریدنا اور بیچنا شامل ہے۔ یوں سمجھیں کہ یہ پیشنگوئی کا ایک بلند ٹیکنالوجی کا گیم ہے جہاں آپ CFDs کے ساتھ کرپٹو کی قیمتوں کے مستقبل کا اندازہ لگاتے ہیں یا پھر ڈیجیٹل کوائنز کے براہ راست مالک بن جاتے ہیں۔
CFDs اور اثاثے کی ملکیت رکھنے کے درمیان فرق
فرق کے معاہدوں (CFDs) کے ساتھ کرپٹو کی ٹریڈنگ کرنا اور براہ راست فنانشیل اثاثے دو مختلف طریقے ہیں۔
CFDs ڈیریویٹو ٹریڈنگ کی ایک قسم ہیں جو ٹریڈرز کو اصل کوائنز کی ملکیت حاصل کیے بغیر کرپٹو کرنسیوں کی قیمت کی حرکات پر قیاس آرائی کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ اس طریقے میں کبھی کبھار لیوریج کا استعمال شامل ہوتا ہے، جس کے تحت ٹریڈر مارجن کہلایا جانے والا معمولی ڈیپازٹ فراہم کر کے بڑی پوزیشن کھول سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ منافع اور خسارے دونوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
اس کے برعکس، کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے ذریعے کرپٹو کرنسیاں خریدنے میں ٹوکنز کو خریدنا اور ان کی ملکیت حاصل کرنا شامل ہوتا ہے۔ اس کیلئے اثاثوں کی مکمل قدر پیشگی ادا کرنے اور کرنسی کو ایکسچینج پر یا پھر جب تک آپ فروخت کرنے کیلئے تیار نہ ہوں، اپنے ذاتی والٹ میں اسٹور کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
جیسا کہ اوپر دکھایا گیا ہے، CFDs کے ساتھ کرپٹو کی ٹریڈنگ اثاثے کی ملکیت حاصل کرنے کی ابتدائی لاگت سے کم قیمت میں اتنا ہی ایکسپوژر آفر کر سکتی ہے۔
کرپٹو کرنسی کی ٹریڈنگ کی اقسام
کرپٹو کرنسی کی ٹریڈنگ کو ان افراد کی خاطر ٹریڈنگ کی مختلف اقسام پر لاگو کیا جا سکتا ہے جو اتار چڑھاؤ پر مشتمل ڈیجیٹل اثاثوں کی مارکیٹس سے فائدہ اٹھانے کے متمنی ہیں۔ ٹریڈنگ کی مختلف اقسام کو سمجھنے سے سرمایہ کاران کو باخبر فیصلے لینے میں مدد مل سکتی ہے۔ ان سبھی کی اپنی اپنی تکنیکیں، اپنے فوائد اور خطرات ہوتے ہیں جنہیں مختلف ٹریڈنگ اسٹائلز اور سرمایہ کاری کے طریقوں کے مطابق ڈھالا جاتا ہے۔
کرپٹو میں اسپاٹ ٹریڈنگ کیا ہے؟
کرپٹو میں اسپاٹ ٹریڈنگ سے مراد فوری ڈیلیوری کیلئے کرپٹو کرنسیوں کی براہ راست خرید یا فروخت ہے، عموماً کسی سنٹرلائزڈ ایکسچینج پلیٹ فارم پر۔ اسپاٹ ٹریڈنگ کے بنیادی فوائد میں آسانی، فوری کارروائی اور ڈیجیٹل اثاثوں کی اصل ملکیت کا ایکسپوژر شامل ہیں جبکہ خطرات میں مارکیٹ کا اتار چڑھاؤ اور تیز قیمت کی حرکات کا امکان شامل ہیں۔
سوئنگ ٹریڈنگ کرپٹو کیا ہے؟
سوئنگ ٹریڈنگ ایک ایسا طریقہ کار ہے جس میں ٹریڈنگ قیمت کے 'سوئنگز' یا مارکیٹ کی لہروں سے فائدہ اٹھاتے ہیں، اس کے تحت ٹریڈرز کسی سمت میں متوقع حرکات سے منافع اٹھانے کیلئے کئی دن یا ہفتے پوزیشنز ہولڈ کر کے رکھتے ہیں۔ سوئنگ ٹریڈنگ میں مہارت حاصل کرنے کیلئے مارکیٹ ٹرینڈز کا تجزیہ کرنا، مومینٹم کے اشاروں کو سمجھنا اور درمیانی مدت کے منافع کیپچر کرنے کیلئے خطرے کے نظم ک ی تکنیکیں استعمال کرنا شامل ہے۔
ڈے ٹریڈنگ کرپٹو کیا ہے؟
ڈے ٹریڈنگ میں ایک ہی تجارتی دن میں پوزیشنز میں اینٹر اور ایگزٹ ہونا شامل ہے، اس میں تکنیکی تجزیے نیز ایک ہی دن میں ہونے والی قیمت کی حرکات سے منافع کمانے کیلئے فوری فیصلہ سازی سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔ ڈے ٹریڈنگ کے فوائد میں فوری منافع کا امکان شامل ہے نیز اس میں رات بھر کا مارکیٹ کا خطرہ موجود نہیں جبکہ نقصانات میں بہت زیادہ اسٹریس، مارکیٹ کو مستقل مانیٹر کرنے کی ضرورت اور زیادہ اتار چڑھاؤ کی وجہ سے بہت زیادہ نقصانات کا امکان شامل ہیں۔
کرپٹو CFDs کی ٹریڈنگ شروع کرنے کا طریقہ
جب آپ کرپٹو کرنسی ٹریڈ کرنے کے سفر کا آغاز کرتے ہیں تو یہ بیک وقت انتہائی دلچسپ اور حوصلہ شکن دونوں ہو سکتا ہے۔ تاہم، درست معلومات اور ٹولز کے ساتھ، کوئی بھی شخص ایک ہنر مند کرپٹو ٹریڈر بن سکتا ہے۔ یہ سیکشن کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کی دنیا میں ابتدائی قدم لینے میں آپ کی مدد کرنے کیلئے وقف ہے۔
تحقیق اور تعلیم
کرپٹو کرنسی ٹریڈ کرنے کیلئے سر کے بل چھلانگ لگانے سے قبل، خود کو معلومات سے لیس کرنا اہم ہے۔ بلاک چین اور مختلف کرپٹو کرنسیوں کے کام کرنے کا طریقہ کار سمجھ کر آغاز کریں۔ اہم تجارتی نظریات سے واقفیت حاصل کریں جیسے کہ مارکیٹ آرڈرز، زیر التوا آرڈرز، اسٹاپ لاسز اور دیگر۔ نیز، کرپٹو مارکیٹ میں تازہ ترین خبروں اور ٹرینڈز کے حوالے سے اپ ڈیٹ رہیں کیونکہ یہ کرپٹو کرنسیوں کے اتار چڑھاؤ اور قیمت کو بہت زیادہ متاثر کر سکتے ہیں۔ ایسی کئی آن لائن ریسورسز، فورمز اور کمیونٹیز ہیں جہاں آپ تجربہ کار ٹریڈرز اور انڈسٹری کے ماہرین سے سیکھ سکتے ہیں۔
درست CFD ٹریڈنگ پلیٹ فارم منتخب کریں
موزوں ٹریڈنگ پلیٹ فارم منتخب کرنا ایک اہم مرحلہ ہے۔ ایسا پلیٹ فارم تلاش کریں جس کی ساکھ اچھی ہو، جو محفوظ بھی ہو اور صارف دوست بھی۔ یہ ضروری ہے کہ پلیٹ فارم مختلف کرپٹو کرنسیاں آفر کرے اور اس کا فیس اسٹرکچر معقول ہو۔ دستیاب تجارتی جوڑوں، رقم نکلوانے کے آپشنز اور کسٹمر سپورٹ جیسی خصوصیات کو مدنظر رکھیں۔ کئی پلیٹ فارمز ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ فراہم کرتے ہیں جسے حقیقی رقم داؤ پر لگائے بغیر ٹریڈنگ کی مشق کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ وقت نکال کر مختلف پلیٹ فارمز دریافت کریں اور وہ پلیٹ فارم منتخب کریں جو آپ کے ٹریڈنگ اسٹائل اور ضروریات کے لحاظ سے موزوں ہو۔
Exness ٹریڈنگ پلیٹ فارمز
Exness ہر ٹریڈر کی ترجیحات کو پورا کرنے کیلئے کئی مختلف پلیٹ فارمز فراہم کرتی ہے۔ جو افراد ڈیسک ٹاپ ٹریڈنگ کو ترجیح دیتے ہیں ان کیلئے MT4 اور MT5 جیسے قابل ڈاؤن لوڈ پلیٹ فارمز دستیاب ہیں۔ اگر آپ ہمیشہ محو سفر رہتے ہیں اور ہر وقت اپنی ٹریڈز پر نگاہ بھی رکھنا چاہتے ہیں تو Exness Trade ایپ اور MetaTrader موبائل جیسی ایپس انمول ہیں۔ جو ٹریڈرز ڈاؤن لوڈز کی ضرورت کے بغیر آسانی اور رسائی کو پسند کرتے ہیں ان کیلئے Exness Terminal اور MetaTrader WebTerminal جیسے ویب ٹرمینلز ہیں، ان تک براہ راست براؤزر کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے جس سے یہ یقینی بنانے میں ملتی ہے کہ آپ ہمیشہ تجارتی موقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہوں۔
ٹریڈنگ اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنا
ٹریڈنگ شروع کرنے کیلئے، آپ کو اپنے منتخب کردہ پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنا ہوگا۔ مثلاً، Exness کے ساتھ رجسٹر کرنے کیلئے، یہ مراحل فالو کریں:
اپنا Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنانے کیلئے یہ پانچ مراحل فالو کریں۔
ابتدا میں، رجسٹریشن کے بعد، اپنی ٹریڈنگ کی مشق کرنے اور اپنی حکمت عملیوں میں مہارت حاصل کرنے کیلئے ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ اور ایک MT5 ٹریڈنگ اکاؤنٹ آپ کیلئے دستیاب ہوتے ہیں۔
یاد رکھیں کہ آپ فنڈز ڈیپازٹ کر سکتے ہیں اور ٹریڈنگ شروع کر سکتے ہیں تاہم کچھ مخصوص پابندیاں ہٹانے کیلئے اکاؤنٹ کی مکمل توثیق درکار ہے۔ یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ آپ توثیقی پراسیس اور اپنے ذاتی علاقے کی خصوصیات سے واقفیت حاصل کریں تاکہ آپ اپنے Exness تجربے کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کرنے کا طریقہ
Exness ٹریڈرز کی مختلف سطحوں کے لحاظ سے تیار کردہ اکاؤنٹ کی مختلف اقسام آفر کرتی ہے۔ نئے ٹریڈرز Standard or Standard Cent اکاؤنٹس کا انتخاب کر سکتے ہیں جن کیلئے کم از کم ڈیپازٹ کی ضرورت نہیں ہوتی اور یہ خطرے کے کم ایکسپوژر ک ے ساتھ مختلف ٹریڈنگ اسٹائلز آزمانے کیلئے موزوں ہوتے ہیں۔ دوسری طرف، زیادہ تجربہ کار ٹریڈرز Professional اکاؤنٹس جیسے Pro, Zero, یا Raw Spread کو ترجیح دے سکتے ہیں جو جدید خصوصیات اور تجارتی حالات پر زیادہ کنٹرول آفر کرتے ہیں تاہم ان کیلئے نسبتاً زیادہ کم سے کم ڈیپازٹ درکار ہوتا ہے۔ اپنی ضروریات کے لحاظ سے بہترین اکاؤنٹ منتخب کرنے کیلئے اپنے تجربے اور تجارتی حکمت عملی کا جائزہ لیں۔
CFD کرپٹو کرنسی جوڑوں کو سمجھنا
کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ جوڑے ڈیجیٹل اثاثوں کی مارکیٹس کا بنیادی پہلو ہیں، یہ تعین کرتے ہیں کہ مختلف کوائنز کی قدر پیمائی اور انہیں ایکسچینج کس طرح کیا جاتا ہے۔ یہ سمجھنا کہ کرپٹو ٹریڈنگ کے جوڑے کس طرح کام کرتے ہیں کرپٹو اسپیس کو مؤثر طریقے سے نیویگیٹ کرنے کے متمنی کسی بھی ٹریڈر کیلئے انتہائی ضروری ہے۔
کرپٹو ٹریڈنگ کے جوڑے کس طرح کام کرتے ہیں؟
ورچوئل کرنسی کے جوڑوں کی ٹریڈنگ دو مختلف کرنسیوں کا ج وڑا بنا کر کام کرتی ہے، اس جوڑے میں ایک کو دوسرے کی قدر کا تعین کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ پہلے درج کردہ کرنسی، جسے بیس کرنسی کہا جاتا ہے، وہ کرنسی ہوتی ہے جسے خریدا یا بیچا جا رہا ہوتا ہے جبکہ دوسری کرنسی کو نرخ کی کرنسی کہا جاتا ہے اور یہ کرنسی وہ قیمت دکھاتی ہے جس پر بیس کرنسی کی قدر پیمائی کی گئی ہوتی ہے۔ مثلاً، BTCUSD جوڑے میں، بٹ کوائن (BTC) بیس کرنسی ہے اور امریکی ڈالر (USD) نرخ کی کرنسی ہے، یہ نشاندہی کرتا ہے کہ ایک بٹ کوائن خریدنے کیلئے کتنے USD درکار ہیں۔
کرپٹو ٹریڈنگ کے جوڑے دو کرنسیوں کو میچ کرتے ہیں، بیس کرنسی کو نرخ کی کرنسی کے برخلاف ٹریڈ کیا جاتا ہے تاکہ اس کی قدر طے کی جا سکے۔
بیس اور نرخ کی کرنسیوں کو سمجھنا
ہر ٹریڈنگ جوڑے میں، بیس اور نرخ کی کرنسیاں مخصوص کردار ادا کرتی ہیں۔ بیس کرنسی، جو پہلے ظاہر ہوتی ہے، کموڈیٹی کے طور پر کام کرتی ہے جبکہ نرخ کی کرنسی جو دوسری جگہ درج ہوتی ہے ٹریڈ کرنے کیلئے استعمال کی جانے والی رقم کی نمائندگی کرتی ہے۔ یوں سمجھیں کہ یہ فارن ایکسچینج بیورو وزٹ کرنے جیسا ہے جہا ں آپ اپنی کرنسی (نرخ) کو اس ملک کی کرنسی (بیس) کے عوض ایکسچینج کرتے ہیں جسے آپ وزٹ کر رہے ہیں۔ یہ تعلق ٹریڈرز کو اپنی ٹرانزیکشنز سے وابستہ لاگتیں یا منافع کو باآسانی سمجھنے اور کیلکولیٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
کرپٹو کرنسی مارکیٹس میں ٹریڈنگ کے جوڑوں کی اہمیت
ٹریڈنگ کے جوڑے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز کے روح رواں ہیں کیونکہ یہ مختلف کوائنز اور ٹوکنز کے درمیان ٹریڈ کی سہولت دیتے ہیں۔ یہ نہ صرف زیادہ مستحکم اثاثوں جیسے فیاٹ کرنسیوں کے برخلاف کرپٹو کرنسیوں کی قدر کی پیمائش کرنے کا طریقہ فراہم کرتے ہیں بلکہ ایک کرپٹو کرنسی کو دوسری کے عوض ایکسچینج کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ یہ ان ٹریڈرز کیلئے انتہائی اہم ہے جو اپنے پورٹ فولیوز کو متنوع بنانا چاہتے ہیں، اتار چڑھاؤ کے خلاف ہیجنگ کرنا چاہتے ہیں یا پھر فیاٹ کرنسی پر دوبارہ کنورٹ کیے بغیر مختلف کرپٹو اثاثوں کے درمیان ٹریڈ کر کے مارکیٹ کی حرکات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
یہ سمجھنا کہ کرپٹو مارکیٹس کس طرح کام کرتی ہیں
جب آپ پہلی بار کرپٹو کی ٹریڈنگ کا طریقہ سیکھتے ہیں تو اس کیلئے کرپٹو کرنسی مارکیٹس کی ڈی سنٹرلائزڈ نوعیت کی بنیادی سمجھ بوجھ درکار ہوتی ہے۔ یہ مارکیٹس کمپیوٹرز کے نیٹ ورک پر آپریٹ کرتی ہیں نیز یہ کسی ایک اتھارٹی کی جانب سے کنٹرول نہیں کی جاتی ہیں جس سے توثیق کے پراسیس اور بلاک چین کہلائے جانے والے ایک ڈیجیٹل لیجر میں اضافے کے ذریعے پیئر ٹو پیئر ٹرانزیکشنز کی سہولت ملتی ہے۔
ورچوئل کرنسی مارکیٹس میں بلاک چین کا کردار
بلاک چین کرپٹو کرنسی سسٹمز کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کرتا ہے جو محفوظ اور شفاف ٹرانزیکشن ریکارڈز یقینی بناتا ہے۔ روایتی ڈیٹا بیسز کے برعکس، بلاک چین ٹیکنالوجی کا ڈی سنٹرلائزڈ اسٹرکچر ڈیجیٹل لیجر کو کمپیوٹرز کے ایک وسیع نیٹ پر پھیلا دیتا ہے جو اسے ہیر پھیر اور دھوکہ دہی کے خلاف انتہائی مزاحم بناتا ہے۔ ٹرانزیکشنز کو بلاکس میں گروپ کیا جاتا ہے اور جدید کرپٹو گرافی کے ذریعے لنک کیا جاتا ہے جو ریکارڈز کی ایک بے تغیر چین بناتا ہے، نیٹ ورک کے تمام شرکاء اس کی آزادانہ توثیق کر سکتے ہیں۔ یہ طاقتور سیکورٹی میکانزم کرپٹو کرنسیوں میں اعتماد کی تائید کرتا ہے اور توثیق کیلئے اہم ہے نیز 'مائننگ' کہلائے جانے والے پراسیس کیلئے بھی جو ٹرانزیکشنز کی تصدیق کرتا ہے اور نئے کرپٹو ٹوکنز متعارف کرواتا ہے۔
کرپٹو کرنسی مائننگ: تصدیق کا انجن
مائننگ کا پراسیس کرپٹو کرنسی مارکیٹس کے فنکشن کیلئے اہم ہے کیونکہ اس میں ٹرانزیکشنز کے جواز کی توثیق کرنا اور انہیں بلاک چین میں شامل کرنا شامل ہے۔ مائنرز پیچیدہ الگورتھمز حل کرنے کیلئے طاقتور کمپیوٹرز استعمال کرتے ہیں جو بلاک چین کی سرگزشت کے برخلاف ٹرانزیکشن کی تفصیلات کی تصدیق کرتے ہیں اور ارسال کنندہ کی نجی کلید کے ذریعے اس کی صداقت کو یقینی بناتے ہیں۔ کامیاب مائنرز ٹرانزیکشنز کو نئے بلاک میں اکٹھا کر کے چین پر کرپٹو گرافک لنک بناتے ہیں اور نیٹ ورک اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔ یہ پراسیس نہ صرف نیٹ ورک کو محفوظ بناتا ہے بلکہ نئے کرپٹو کرنسی یونٹس بھی منٹ کرتا ہے جو سپلائی نیز مارکیٹ کے مجموعی ڈائنامکس پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ مائننگ کو سمجھنا ٹریڈرز کیلئے اہم ہے تاکہ وہ ان عوامل کو سراہ سکیں جو مارکیٹ کی حرکات اور نئے کرپٹو ٹوکنز کی تخلیق کا باعث ہیں۔
ورچوئل کرنسیوں کی مارکیٹس کو کون سے عوامل متاثر کرتے ہیں؟
کرپٹو کرنسی کی مارکیٹس متعدد عوامل کے امتزاج سے متاثر ہوتے ہیں جو سپلائی اور ڈیمانڈ کو تبدیل کرتے ہیں۔ یہ ڈیجیٹل اثاثے ڈی سنٹرلائزڈ ہوتے ہیں جو انہیں روایتی کرنسی مارکیٹس سے ممتاز بناتے ہیں جو اکثر معاشی اور سیاسی منتقلیوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ وہ اہم عوامل جو مجموعی طور پر انتہائی متحرک اور کبھی کبھار بہت زیادہ اتار چڑھاؤ والی کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں مجموعی طور پر تعاون کرتے ہیں ان میں شامل ہیں:
- مارکیٹ لیکویڈیٹی: قیمت پر خاطر خواہ اثر کے بغیر کرپٹو کرنسیاں خریدنے یا کرپٹو کرنسی کی بڑی تعداد فروخت کرنے کی صلاحیت زیادہ لیکویڈیٹی کی جانب اشارہ کرتی ہے جو زیادہ ٹریڈنگ کو متوجہ کر سکتی ہے نیز ممکنہ طور پر قیمتوں کو مستحکم بنا سکتی ہے۔
- انضمام کی آسانی: وہ حد جس تک ایک کرپٹو کرنسی کا انضمام موجودہ انفراسٹرکچرز میں بلاجھنجھٹ ہو سکتا ہے جیسے آن لائن ادائیگی سسٹمز، اس کے استعمال اور قبولیت کو متاثر کرتی ہے۔
- سپلائی ڈائنماکس: اس میں کُل دستیاب کوائنز شامل ہیں، نیز یہ کہ نئے کوائنز کتنی کثرت سے منٹ کیے جاتے ہیں اور وہ واقعات جن میں کوائنز کو تباہ یا ناقابل بازیاب طور پر ضائع ہو جاتے ہیں۔
- بلاک چین ٹیکنالوجی کی ترقیاں: بلاک چین ٹیکنالوجی میں اختراعات اور بہتریاں یا نئی خصوصیات کا تعارف کرپٹو کرنسی کو صارفین اور سرمایہ کاران کیلئے زیادہ پُرکشش بنا سکتا ہے۔
- مارکیٹ کیپٹلائزیشن: گردش میں موجود تمام کوائنز کی مجموعی قدر انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ یہ کسی کرپٹو کرنسی کیلئے مارکیٹ کی قدر پیمائی اور ترقی کی توقعات کی عکاسی کرتی ہے۔
- سرمایہ کاران کی رائے: کرپٹو کرنسی مارکیٹ کے حوالے سے سرمایہ کاران کا مجموعی موڈ اور رویہ قیمت کی حرکات کیلئے محرک ثابت ہو سکتا ہے۔ مثبت رائے قیمت میں اضافوں کا باعث بن سکتی ہے جبکہ منفی رائے گراوٹ کا سبب بن سکتی ہے۔
- میڈیا کا اثر: خبروں میں کرپٹو کرنسیوں سے متعلق کس طرح بات چیت ہو رہی ہے اور میڈیا کی توجہ کا دائرہ کار عوامی نقطہ نظر پر اور نتیجتاً کرپٹو کرنسی کی قیمتوں پر گہرا اثر ڈال سکتے ہیں۔
- اہم ایونٹس: ریگولیشنز میں اپ ڈیٹس، سیکورٹی کی خلاف ورزیوں یا بڑی اقتصادی مندیوں جیسے ایونٹس خرید یا فروخت کی لہروں کا باعث بن سکتے ہیں۔
اس پر مزید بات کریں تو دیگر اہم عوامل میں عمومی معاشی حالات، مانیٹری پالیسی، DeFi اور کرپٹو کے مفاد والی اسکیمز شامل ہیں اور کبھی کبھار مالیاتی پالیسی بھی۔
کرپٹو کرنسی مارکیٹس کو متاثر کرنے والے عوامل
کرپٹو کرنسی کی CFD ٹریڈنگ کے فوائد اور خطرات
گزشتہ دہائی میں کرپٹو کرنسیوں کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس سے مالیاتی مارکیٹ میں ایک نیا سیکشن بن گیا ہے جس نے نئے اور پیشہ ور سرمایہ کاران دونوں کو یکساں طور پر متوجہ کیا ہے۔ ڈی سنٹرلائزڈ ایکسچینجز اور کرپٹو کرنسیون کی نوعیت موقعوں کی ایک نئی دنیا آفر کرتی ہے تاہم اس کے ساتھ منفرد خطرات بھی وابستہ ہیں جو روایتی مارکیٹس سے بنی ادی طور پر مختلف ہیں۔ ذیل میں، ہم ڈیجیٹل کرنسیوں کی اتار چڑھاؤ سے بھرپور دنیا میں ٹریڈنگ کے فوائد و خطرات دونوں پر بات کریں گے۔
CFDs کے ساتھ کرپٹو کی ٹریڈنگ کے فوائد
- عالمی مارکیٹ: کرپٹو کرنسیوں کو انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والا کوئی بھی شخص ٹریڈ کر سکتا ہے جو اسے حقیقتاً ایک عالمی مارکیٹ بناتا ہے۔
- 24/7 ٹریڈنگ: روایتی اسٹاک مارکیٹس کے برعکس، ورچوئل کرنسی مارکیٹس دن کے 24 گھنٹے، ہفتے کے سات دن آپریٹ کرتی ہیں جو ٹریڈرز کو رئیل ٹائم میں خبروں اور ایونٹس پر ردعمل دینے کی سہولت دیتا ہے۔
- خودکار ٹریڈنگ: ورچوئل کرنسی کی ٹریڈنگ کیلئے بوٹس اور پلیٹ فارمز کا استعمال فوری ٹرانزیکشنز کی سہولت دیتا ہے جو لیکویڈیٹی کو مزید بڑھاتا ہے۔
- اتار چڑھاؤ: زیادہ اتار چڑھاؤ ٹریڈرز کیلئے خاطر خواہ منافع کا باعث بن سکتا ہے جو کامیابی کے ساتھ مارکیٹ کی حرکات کی پیشنگوئی کر سکتے ہیں۔ قیمت میں کثرت سے اتار چڑھاؤ پوزیشنز میں اینٹر اور ایگزٹ ہونے کیلئے متعدد مواقع آفر کرتے ہیں۔
- ڈی سنٹرلائزیشن: کرپٹو کرنسیاں سینٹرل بینکس سے الگ آپریٹ کرتی ہیں جو ممکنہ طور پر مانیٹری پالیسی کی تبدیلیوں یا کرنسی کے ہیر پھیر کے اثر کو کم کرتا ہے۔
- پورٹ فولیو کو متنوع بنانا: کرپٹو اثاثے شامل کرنے سے سرمایہ کاری کا پورٹ فولیو متنوع بن سکتا ہے جو ممکنہ طور پر خطرے کو کم کرتا ہے۔
- زیادہ ریٹرنز کی استعداد: کچھ کرپٹو کرنسیاں نے گزشتہ دہائی میں بہت زیادہ ترقی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اور کرپٹو مارکیٹ نسبتاً کم عمر ہے لہذا ابھرتی ٹیکنالوجیز میں کرپٹو کرنسی کی ابتدائی سرمایہ کاریاں زیادہ ریٹرنز فراہم کر سکتی ہیں۔
CFDs کے ساتھ کرپٹو کی ٹریڈنگ کے خطرات
- قیمت میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ: کرپٹو کرنسیوں کی قیمت مارکیٹ کی رائے، قیاس آرائی اور ریگولیٹری خبروں کے باعث انتہائی مختصر مدت میں ڈرامائی طور پر بڑھ یا گھٹ سکتی ہے۔
- جذباتی ٹریڈنگ: اتار چڑھاؤ گھبراہٹ کا شکار ہو کر فروخت کرنے یا بنا منطق کے سرمایہ کاری کرنے کا باعث بن س کتا ہے۔
- ریگولیٹری عدم یقینی: کرپٹو کرنسیوں کا قانونی اسٹیٹس تیزی سے تبدیل ہو سکتا ہے جو ان کی قدر اور ٹریڈنگ کی قانونی حیثیت کو متاثر کر سکتا ہے۔ حکومتیں کرپٹو کرنسیوں کے استعمال یا ٹریڈنگ پر حد بندیاں یا پابندیاں عائد کر سکتی ہیں۔
- ہیکنگ اور فراڈ: کئی کرپٹو کرنسی ایکسچینجز اور والٹس ہیکرز کیلئے اہداف ہوتے ہیں اور کئی ہائی پروفائل چوریاں ہو چکی ہیں۔ عموماً اس طرح کے ایونٹس قیمتوں کو منفی طور پر متاثر کرتے ہیں۔
- سرمایہ کار کے تحفظ کی کمی: روایتی بینکنگ یا اسٹاک ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے برعکس، کرپٹو والٹس یا کرپٹو ایکسچینجز میں رکھے گئے فنڈز کیلئے اکثر نہ کوئی انشورنس ہوتی ہے نہ ہی کوئی تحفظ۔
- تاریخی ڈیٹا کی کمی: ڈیٹا کے نسبتاً کم سالوں کے ساتھ، کرپٹو کرنسیوں میں اس تاریخی سیاق و سباق کی کمی ہوتی ہے جس پر کئی ٹریڈرز دوسرے انسٹرومنٹس کیلئے انحصار کرتے ہیں۔
- ہائپ کیلئے حساس: مارکیٹ سوشل میڈیا اور سیلبرٹیوں کی اینڈورسمنٹس کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہو سکتی ہے۔
- پتلی مارکیٹس: کچھ کرپٹو کرنسیوں کے ٹریڈنگ حجم کم ہو سکتے ہیں جو لیکویڈیٹی نہ ہونے یا قیمت میں ہیر پھیر کا باعث بن سکتا ہے۔
CFDs کے ساتھ کرپٹو کرنسیوں کی ٹریڈنگ کیلئے حکمت عملیاں
ڈیجیٹل اثاثوں کی مارکیٹس کو مؤثر طور پر نیویگیٹ کرنے کیلئے، ٹریڈرز مختلف نظریات نیز حسب منشا خطرے کے نظم والی تکنیکوں پر مبنی حکمت عملیوں کا امتزاج استعمال کرتے ہیں۔
بنیادی تجزیہ
کرپٹو کرنسیوں کے ضمن میں بنیادی تجزیے میں بنیادی عوامل کا مطالعہ کرنا شامل ہے جو ڈیجیٹل اثاثے کی قیمت اور مارکیٹ کی قدر کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس میں پروجیکٹ کی ٹیکنالوجی، اس کے پیچھے موجود ٹیم، ڈیولپمنٹ کی سرگرمی، مارکیٹ ڈیمانڈ، ریگولیٹری خبروں اور مسابقتی ارضی منظر کا معائنہ کرنا شامل ہے۔ ان بنیادی عوامل کی اچھی سمجھ بوجھ ہی مارکیٹ میں طویل مدتی کامیابی اور پائیداری کی استعداد والی کرپٹو کرنسی تجویز کرتی ہے۔
- پروجیکٹ ٹیکنالوجی اور استعمال: کرپٹو کرنسی کی بنیادی ٹیکنالوجی کی انفرادیت، اسکیل ایبلٹی، سیکورٹی اور حقیقی دنیا کے استعمال کا جائزہ لیں۔
- ٹیم: ٹیم ممبرز کے ٹریک ریکارڈ، مہارت اور معتبریت کا جائزہ لیں۔
- ڈیولپمنٹ کی سرگرمی: کوڈ اپ ڈیٹس کی فریکوئنسی، کمیونٹی انگیجمنٹ اور پروجیکٹ کی مجموعی پیشرفت چیک کریں۔
- مارکیٹ ڈیمانڈ: استعمال کے لیول، پارٹنرشپ نیٹ ورکس اور مجموعی صارف بیس کا اندازہ لگائیں۔
- ریگولیٹری ماحول: وہ قانونی پیشرفتیں مانیٹر کریں جو کرپٹو کرنسی کو متاثر کر سکتی ہیں جیسے ریگولیشن میں تبدیلیاں۔
- مسابقتی تجزیہ: اسی اسپیس میں مماثل پروجیکٹس والی کرپٹو کرنسیوں کا موازنہ کر کے اس کی مسابقتی برتری یا پھر کوئی برتری نہ ہونے کا تعین کریں۔
تکنیکی تجزیہ
تکنیکی تجزیہ تجارتی سرگرمی سے حاصل کردہ اعداد و شمار پر مبنی ٹرینڈز سے پر منحصر ہوتا ہے جیسے قیمت کی حرکت اور حجم۔ بنیادی تجزیے کے برعکس، یہ صرف مارکیٹ ڈیٹا پر فوکس کرتا ہے نیز تاریخی پیٹرنز کے لحاط سے آئندہ قیمت کی حرکات کی پیشنگوئی کی کوشش کرتا ہے۔ ٹریڈرز اس تجزیے کو اس بارے میں معلومات پر مبنی اندازے لگانے کیلئے استعمال کرتے ہیں کہ آیا ماضی کے رویے کے لحاظ سے کرپٹو کرنسی کی قیمت بڑھے گی یا گھٹے گی۔
- قیمت کے چارٹس: قیمت کی حرکات میں ٹرینڈز اور پیٹرنز کی نشاندہی کرنے کیلئے مختلف ٹائم فریمز استعمال کریں۔
- تکنیکی اشارے: موونگ ایوریجز (MA)، ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI)، بولینجر بینڈز اور موونگ ایوریج کنورجنس ڈائیورجنس (MACD) جیسے ٹولز کی مدد سے خرید و فروخت کے سگنلز تلاش کریں۔
- حجم کا تجزیہ: ٹرینڈز کی توثیق کرنے کیلئے ٹریڈنگ حجم کا تجزیہ کریں، مثلاً قیمت میں اضافے کے دوران زیادہ حجم اکثر ٹرینڈ کی درستی کو تقویت دیتا ہے۔
- کینڈل اسٹک پیٹرنز: کینڈل اسٹک چارٹس میں ایسے پیٹرنز تلاش کریں جو مارکیٹ کے کسی ممکنہ رویے جیسے کہ بُلش یا بیئرش ریورسلز کی نشاندہی کریں۔
- سپورٹ اور ریزسٹنس لیو لز: قیمت کے ان لیولز کی نشاندہی کریں جہاں مارکیٹ تاریخی طور پر ریورس ہونے یا موقوف ہونے کا مظاہرہ کرتی ہے۔
یہاں کرپٹو کی ٹریڈنگ کیلئے MACD اشارہ استعمال کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید یہاں جانیں۔
خطرے کے نظم کی حکمت عملیاں
کرپٹو کرنسیوں کی ٹریڈنگ سے اس کا خاصا اتار چڑھاؤ بھی وابستہ ہوتا ہے جس کیلئے درستی کے ساتھ خطرے کا نظم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ خطرے کا مؤثر نظم ٹریڈرز کو خاطر خواہ نقصانات سے بچا سکتا ہے اور کیپیٹل کو بچانے میں مدد کر سکتا ہے۔ خطرے کے نظم کی ان حکمت عملیوں کا اطلاق کرنا ٹریڈرز کو کرپٹو کرنسی مارکیٹس کے ناقابل پیشنگوئی سوئنگز نیویگیٹ کرنے اور زیادہ مستحکم ٹریڈنگ کیریئر یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے۔
- پوزیشن سائزنگ: اپنی خطرے کی برداشت اور اسٹاپ لاس لیول کے لحاظ سے ٹریڈ پر تفویض کرنے کیلئے رقم کا تعین کریں۔
- اسٹاپ لاسز اور ٹیک پرافٹس: منافع لاک کرنے یا مزید خساروں سے بچنے کیلئے پوزیشن بند کرنے کی خاطر پہلے سے بیان کردہ لیولز سیٹ کریں۔
- تنوع: خطرے کو گھٹانے کیلئے مختلف کرپٹو کرنسیوں اور اثاثے کی کلاسز پر اپنے کیپیٹل کو پھیلائیں۔
- خطرے-انعام کا تناسب: ٹریڈ میں داخل ہونے سے پہلے، نقصان کے خطرے کے مقابلے میں منافع کی گنجائش کی واضح سمجھ بوجھ رکھیں۔
- باقاعدگی سے جائزے اور ایڈجسٹمنٹس: مارکیٹ کے حالات اور کارکردگی کے لحاظ سے وقتاً فوقتاً اپنے پورٹ فولیو کا جائزہ لیں اور اسے ایڈجسٹ کریں۔
- جذباتی ڈسپلن: اپنے ٹریڈنگ پلان پر عمل پیرا رہیں اور خوف یا لالچ پر مبنی اچانک فیصلوں سے گریز کریں۔
CFDs کے ساتھ کرپٹو کی ٹریڈنگ کیلئے ایڈوانس تجارتی نظریات
لیوریج اور مارجن ٹریڈنگ
لیوریج کے ساتھ ٹریڈنگ کی تعریف بنیادی طور پر یہ ہے کہ آپ کے پاس جتنی رقم ہے اس سے زیادہ کے ساتھ ٹریڈ ہونے کے قابل ہونا۔ یہ بڑی ٹریڈ کھولنے کیلئے 'مارجن' کہلائی جانے والی معمولی رقم لگانے جیسا ہی ہے۔ اگر مارکیٹ آپ کے حق میں حرکت کرے تو یہ بڑے منافع کا باعث بن سکتا ہے تاہم یہ خطرناک بھی ہے کیونکہ آپ اس سے زیادہ رقم بھی گنوا سکتے ہیں جو آپ لیوریج کے بغیر گنوائیں گے۔
مارجن کے ساتھ ڈیجیٹل کرنسی کی ٹریڈنگ کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، یہاں کلک کریں۔
یہ دکھانے والی ایک تصویر کہ لیوریج کے ساتھ ٹریڈنگ کس طرح معلوم ہوتی ہے۔ کرپٹو کرنسیوں کی ٹریڈنگ بہت زیادہ اتار چڑھاؤ پر مشتمل مہم ہو سکتی ہے جس کیلئے خطرے کے نظم کی زبردست صلاحیتیں درکار ہوتی ہیں، بالخصوص لیوریج کے ساتھ ٹریڈنگ کرتے وقت۔
کرپٹو میں فیوچرز اور ڈیریویٹوز
فیوچرز ایسے کنٹریکٹس ہوتے ہیں جن میں آپ مستقبل کی کسی تاریخ پر سیٹ کردہ قیمت پر کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت سے اتفاق کرتے ہیں۔ ڈیریویٹوز ذرا زیادہ پیچیدہ ہوتے ہیں؛ یہ فنانشیل انسٹرومنٹس ہیں جو بٹ کوائن جیسے کسی بنیادی اثاثے سے اپنی قدر حاصل کرتے ہیں۔ یہ ٹولز ٹریڈرز کو اصل کرپٹو کرنسی کی ملکیت رکھے بغیر مارکیٹ کی قیمت پر قیاس آرانی کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
کیا کرپٹو ٹریڈنگ پر ٹیکس عائد ہوتا ہے؟
جی ہاں، ڈیجیٹل کرنسی پر ٹیکس عائد ہوتا ہے۔ جب آپ کرپٹو کرنسیاں ٹریڈ کرتے ہیں اور منافع کماتے ہیں تو زیادہ تر ٹیکس اتھارٹیز اسے قابل ٹیکس ایونٹ مانتے ہیں، اسٹاکس کی ٹریڈنگ کی ہی طرح۔ آپ کو اپنے ملک کے ٹیکس قوانین کے مطابق اپنا منافع رپورٹ کرنا ہوگا اور ٹیکسز ادا کرنے ہوں گے۔ ٹیکس کے سال کے اختتام پر واجب الادا کسی بھی کرپٹو ٹیکس کو درست طور پر کیلکولیٹ کرنے کیلئے اپنی کرپٹو ٹرانزیکشنز کا ٹریک رکھنا اہم ہے۔
کیا میں کرپٹو کی ٹریڈنگ کو ذریعہ معاش بنا سکتا ہوں؟
جی ہاں، آپ ممکنہ طور پر کرپٹو کی ٹریڈنگ کو ذریعہ معاش بنا سکتے ہیں تاہم یہ آسان نہیں نیز اس میں کافی خطرہ شامل ہے۔ آپ کو وقت کے ساتھ تجربہ حاصل کر کے حقیقتاً یہ جاننا ہوگا کہ آپ کیا کر رہے ہیں، بہت زیادہ نظم و ضبط پیدا کرنا ہوگا اور یہ سمجھنا ہوگا کہ کرپٹو مارکیٹ کس طرح کام کرتی ہے۔ یہ سبھی کیلئے موزوں نہیں ہے اور یہ کوئی تیزی سے رقم کمانے کی اسکیم نہیں ہے۔ اگر آپ حکمت عملی لاگو نہیں کرتے اور ایسے ٹولز کا اطلاق نہیں کرتے جو آپ کے خطرے کا نطم کرنے اور آپ کے کیپیٹل کو بچانے میں آپ کی مدد کریں تو اس بات کا بلند امکان ہے کہ آپ رقم گنوا سکتے ہیں۔ ہر نئے ٹریڈرز کیلئے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کچھ رقم گنوانا سیکھنے کے پراسیس کا حصہ ہے لہذا صرف اسی رقم کے ساتھ ٹریڈ کریں جو آپ گنوانا چاہتے ہیں اور ان خساروں کو سیکھنے کے اخراجات کے طور پر دیکھیں۔ ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ آغاز کرنا ایک اچھا آئیڈیا ہے جو آپ کو کچھ مشق کرنے کی سہولت دے گا اور آپ ٹریڈنگ پلیٹ فارم اور مختلف ٹولز سے مانوس بھی ہو جائیں گے۔
کیا میں $100 کے ساتھ CFDs کی ٹریڈنگ شروع کر سکتا ہوں؟
عمومی طور پر کہیں تو ہاں، آپ صرف $100 کے ساتھ ٹریڈنگ شروع کر سکتے ہیں تاہم زیادہ تر بروکریج سروسز لائیو ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کیلئے کم از کم ڈیپازٹ کی رقم کا تقاضا کرتے ہیں۔ Exness میں Standard اکاؤنٹ میں کوئی کم از کم ڈیپازٹ نہیں ہے۔ لہذا، جب بات آتی ہے کرپٹو کی ٹریڈنگ شروع کرنے کے طریقے کی تو آپ کے پاس وہ رقم طے کرنے کی آزادی ہوتی ہے جس کے ساتھ آپ ٹریڈن گ شروع کرنے میں مطمئن ہوں۔
کیا میں CFDs کے ساتھ کرپٹو ڈے ٹریڈ کر سکتا ہوں؟
کرپٹو کرنسی کی مارکیٹس کو ان کی اونچ نیچ کی وجہ سے جانا جاتا ہے جو انتہائی تیزی سے واقع ہو سکتی ہیں۔ یہ پُرخطر ہو سکتا ہے تاہم رقم کمانے کے مواقع بھی یہی ہوتے ہیں۔ اگر آپ کرپٹو کی ڈے ٹریڈ کرنے کا طریقہ جاننا چاہتے ہیں تو ٹریڈز میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کیلئے تیز ریفلیکسز ہونا اہم ہے۔ Exness جیسے بروکر کے ساتھ CFDs کے ذریعے ڈے ٹریڈنگ آپ کو کم اور مستحکم سپریڈز کے ساتھ ٹریڈ کرنے کا موقع، زیادہ لیکویڈیٹی اور منفی بیلنس سے تحفظ اور اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ جیسی حفاظتی خصوصیات کی آفر کرتی ہے جو زیادہ اتار چڑھاؤ والی ٹریڈنگ کیلئے بہترین ہیں۔
Exness کے ساتھ کرپٹو کے CFDs کی ٹریڈنگ کرنا
ہم نے بنیادی باتوں سے لے کر زیادہ پیچیدہ نظریات تک کرپٹو ایکسچینجز اور ڈیجیٹل رقم کی ٹریڈنگ سے متعلق لازمی باتوں کا احاطہ کر لیا ہے۔ یہ یاد رکھیں کہ کرپٹو کرنسیوں کی ٹریڈنگ سیکھنے کا عمل مارکیٹ، ٹریڈنگ کی مختلف اقسام نیز شروع کرنے کے طریقے کو سمجھنے سے شروع ہوتا ہے۔ ہم نے تجارتی جوڑوں، مارکیٹ آپریشنز اور ذہن میں رکھنے لائق فوائد و نقصانات کی اہمیت پر بھی بات کی ہے۔ جبکہ حکمت عملیاں اور جدید آئیڈیاز آپ کی ٹریڈنگ کو بہتر بنا سکتے ہیں، اس تیز رفتار مارکیٹ میں کامیابی کیلئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ سیکھنا جاری رکھیں اور اپ ڈیٹ رہیں۔ کرپٹو کرنسی کی ٹریڈنگ مستقل ارتقا پذیر ہے اور آگاہ رہنا ہی اسے کامیابی سے نیویگیٹ کرنے کی کنجی ہے۔ لہذا اپنی اس نئی حاصل کردہ معلومات کو بروئے کار لاتے ہوئے مارکیٹ میں احتیاط کے ساتھ قدم رکھیں اور کرپٹو کرنسیوں کی ٹریڈنگ سے حاصل ہونے ہونے والے منافع کے امکانات کو دریافت کرنا کبھی نہ روکیں۔
ہمارے مفت ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ اپنا ٹریڈنگ کا سفر شروع کریں۔ مارکیٹس میں مہارت حاصل کرنے کیلئے اعمتاد اور جذباتی ثابت قدمی حاصل کرنے کیلئے اپنی تجارتی صلاحیتوں کی مشق کریں اور انہیں نکھاریں۔
شیئر کریں
ٹریڈنگ شروع کریں
یہ سرمایہ کا ری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔