کرپٹو ڈے ٹریڈنگ کے ہنر میں مہارت حاصل کرنا: حکمت عملیاں، تجاویز اور گریز کرنے لائق غلطیاں

Stanislav Bernukhov

Exness میں سینئر تجارتی ماہر

ٹریڈنگ شروع کریں

یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔

شیئر کریں

چاہے آپ تجربہ کار ٹریڈر ہوں یا ابھی ابھی کرپٹو شروع کر رہے ہوں، یہ آپ کیلئے ہے۔ اس گائیڈ میں ہم کچھ ٹریڈنگ اسٹائلز اور حکمت عملیوں پر بات کریں گے جو ڈے ٹریڈنگ کے زمرے میں آتی ہیں نیز خصوصی توجہ کرپٹو کرنسیوں پر دی جائے گی۔ ہم کرپٹو ڈے ٹریڈنگ کے کچھ فوائد اور وابستہ مشکلات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

ڈے ٹریڈنگ کیا ہے؟

اس سے پہلے کہ ہم اس موضوع کی گہرائی میں اتریں، آئیں اس اصطلاح کی تعریف جانتے ہیں۔ ڈے ٹریڈنگ کیا ہے؟ ڈے ٹریڈنگ ایک ہی تجارتی دن میں اسٹاکس، کرنسی کے جوڑے، کموڈیٹیز یا کرپٹو کرنسیوں جیسی سیکورٹیز کی خرید و فروخت کا طریقہ کار ہے تاکہ رات بھر مارکیٹ کے خطرات کی زد میں رہنے سے بچا جا سکے۔

کرپٹو کیلئے ڈے ٹریڈنگ اسٹائل نمبر 1: اسکیلپنگ

سب سے تیز ڈے ٹریڈنگ اسٹائل اسکیلپنگ ہے جو قیمت کی چھوٹی حرکات سے منافع کمانے کی کوشش کرتی ہے۔

اسکیلپنگ کی تاریخ پرانے ٹریڈنگ پٹس سے شروع ہوتی ہے جب ڈیلز 'باآواز بلند نیلامی' کے ذریعے کی جاتی تھیں۔ پٹ میں موجود ٹریڈرز دراصل اسکیلپرز ہوتے تھے جو اپنے کلائنٹس کی پوزیشنز انجام دینے والے فلور بروکرز کی مخالف سمت لیتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ اسکیلپرز کو 'مارکیٹ ساز' بھی کہا جاتا تھا۔

آج کے دور میں، اسکیلپر ایک ریگولر اسکرین ٹریڈر ہے جو جارحانہ لیوریج استعمال کر کے فوری ٹریڈز لیتا ہے، اس کا ہدف مختصر مدتی مومینٹم پر سوار ہونے یا پھر سپورٹ اور ریزسسٹنس لیولز کے قریب قیمت کے ریورسلز کی نشاندہی کرنے کی کوشش کرنا ہوتا ہے۔ عموماً اسکیلپر کئی سیکنڈ سے لے کر کئی منٹ تک ٹریڈز ہولڈ کرتا ہے۔

کرپٹو کرنسیاں اثاثوں کے دیگر زمروں کے مقابلے میں اپنے نسبتی اتار چڑھاؤ کیلئے مشہور ہیں۔ تاہم، ایسا ہمیشہ درست نہیں: مثلاً 2023 کے موسم گرما میں، بٹ کوائن کیلئے اتار چڑھاؤ تاریخی نچلی سطح پر تھا اور مارکیٹ بہت زیادہ فعال نہیں تھی۔ یہی وہ وقت ہے جب اسکیلپنگ کام آتی ہے: یہ ٹریڈر کو کم اتار چڑھاؤ والے ماحول میں بھی کام کرنے کا موقع دے سکتی ہے کیونکہ اسکیلپرز بڑے منافع کے متلاشی نہیں ہوتے، ان کی ٹریڈنگ متعدد پیپس کا چھوٹا منافع کمانے پر مشتمل ہو سکتی ہے۔

چھوٹی گردشی حرکات کی ایک مثال جس سے ڈے ٹریڈرز اور اسکیلپرز فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کرپٹو میں اسکیلپنگ کے فوائد اور نقصانات

اسکیلپنگ کے فوائد

  • اگر درست طریقے سے کی جائے تو اسکیلپنگ اکاؤنٹ کو بڑھانے کا تیز ترین طریقہ ہو سکتی ہے۔
  • چونکہ اسکیلپرز کا ٹرن اوور ٹریڈرز کی دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے، وہ زیادہ ٹریڈز کرتے ہیں اور ممکنہ طور پر زیادہ منافع کماتے ہیں۔
  • اسکیلپرز رات بھر کا خطرہ نہیں اٹھاتے: یہ کرپٹو میں بالخصوص اہم ہے جو رات کے دوران اچانک مندی کا شکار ہو سکتی ہے۔
  • اسکیلپرز صرف تبھی کام کرتے ہیں جب وہ اسکرین کے سامنے ہوں لہذا انہیں پوزیشنز ہولڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی نیز وہ اچانک پیش آنے والے اتار چڑھاؤ کا شکار نہیں ہوتے۔

اسکیلپنگ کے نقصانات

  • - اس کیلئے بہت زیادہ توجہ اور تن دہی درکار ہے؛
  • اس میں ٹریڈنگ کی لاگتیں معمول سے زیادہ ہوتی ہیں (سپریڈ کی صورت میں)۔ کرپٹو مارکیٹس معمول سے زیادہ لاگتوں کا باعث بن سکتی ہیں کیونکہ کرپٹو کرنسیوں کا متوقع اتار چڑھاؤ فیاٹ منی مارکیٹس کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کرپٹو میں مارکیٹ ساز عموماً BTC، ETH اور مماثل اثاثوں کیلئے عموماً بڑے سپریڈز رکھتے ہیں۔
  • اوسط اسکیلپر کو منافع میں رہنے کیلئے بلند ہٹ ریٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے؛
  • کسی اور ٹریڈر کے مقابلے میں اسکیلپر کیلئے غلطیاں زیادہ مہنگی ثابت ہوتی ہیں: چونکہ اسکیلپر کی منافع کی استعداد محدود ہوتی ہے، کامیاب ٹریڈز کی تعداد اسکیلپر کیلئے ہمیشہ زیادہ ہونی چاہیے۔

اسکیلپنگ ایک اسٹائل ہے جو عموماً زیادہ تجربہ کار ٹریڈرز کیلئے تجویز کیا جاتا ہے کیونکہ اس کے ساتھ زیادہ ٹرن اوور اور زیادہ لاگتیں وابستہ ہیں نیز اس کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ جب ٹریڈز کھلی ہوں تو قیمت کی حرکات پر گہری نگاہ رکھی جائے۔ چاہے آپ Exness پر کرپٹوز ٹریڈ کر رہے ہوں یا اثاثے کے کوئی اور زمرے، ہم پہلے ڈیمو اکاؤنٹ یا Standard Cent اکاؤنٹ پر اسے آزمانے کی تجویز دیتے ہیں۔

کرپٹو کیلئے ڈے ٹریڈنگ اسٹائل نمبر 2: فعال ڈے ٹریڈنگ

فعال ڈے ٹریڈنگ اسکیلپنگ کے مقابلے میں عموماً ایک کم فعال ٹریڈنگ اسٹائل ہے اور عام طور پر اس کا مطلب روزانہ بس ایک ٹریڈ سے لے کر روزانہ ٹریڈز کی محدود تعداد تک ہوتا ہے۔

آپ اس ٹریڈنگ اسٹائل کو BTCUSD‏، ETHUSD یا دیگر کرپٹو اثاثوں کیلئے ریلیوں کے دوران استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہ خاطر خواہ بریک آؤٹس کا باعث بن سکتی ہیں اور آپ کی ٹریڈز کیلئے منافع/خسارے کا اچھا تناسب دے سکتی ہیں۔

نوٹ: ایک ہی دن میں قیمت کے بڑی حرکات کرنے کی صلاحیت محدود ہوتی ہے۔ بہت زیادہ بڑے دن شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں لہذا ٹریڈر کو ٹریڈز منتخب کرتے وقت بہت محتاط رہنا چاہیے کیونکہ پرائس ایکشن میں 'شور' کی مقدار اور قیمت کی مخصوص سطحوں کے گرد گردش کی شدت زیادہ ہو سکتی ہے۔ تاہم غیر معمولی اتار چڑھاؤ والے 'بڑے دن' موجود ہو سکتے ہیں: یہ اکثر 'بُل رنز' یا 'گھبراہٹ میں فروخت' کے دوران پیش آتے ہیں۔

اس کے باوجود، کرپٹو خریدتے اور بیچتے وقت کسی بھی کامیاب ٹریڈر کیلئے ٹائمنگ انتہائی اہم ہے۔ صرف قیمت کی منزل کی پیشنگوئی کرنا ہی کافی نہیں ہے: یہ بھی ضروری ہے کہ کم سے کم ممکنہ خطرے کے ساتھ پوزیشن میں داخل ہوا جائے اور نسبتاً تنگ حفاظتی اسٹاپ لاس لگایا جائے۔

یہی وجہ ہے کہ ڈے ٹریڈنگ سمندر کنارے صوفے پر آرام سے بیٹھ کر لیپ ٹاپ پر محظوظ ہونے کی بجائے عموماً دن کی ملازمت جیسی معلوم ہوتی ہے۔ تاہم ٹریڈر کے طور پر آپ دنیا میں کسی بھی جگہ سے کام کر سکتے ہیں بشرطیکہ آپ کے پاس قابل بھروسہ انٹرنیٹ کنکشن ہو اور آپ مالیاتی مارکیٹس پر توجہ دے سکتے ہوں۔

کرپٹو کی ٹریڈنگ کیلئے ڈے ٹریڈنگ کی حکمت عملیاں

کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں ڈے ٹریڈرز جو مختلف ڈے ٹریڈنگ حکمت عملیاں استعمال کرتے ہیں وہ ان کے ٹریڈنگ اسٹائل پر منحصر ہوتی ہیں۔ مثلاً، اگر آپ ڈے ٹریڈر کے طور فی دن ایک اچھی ٹریڈ کی تلاش میں ہیں تو آپ اس دن ممکنہ پلٹنے کے یا ریورسل پوائنٹس تلاش کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ آئیں اس طرح کی ٹریڈنگ پر ایک زیادہ گہری نگاہ ڈالتے ہیں۔

ڈے ٹریڈنگ کی حکمت عملی نمبر 1: پلٹنے کے پوائنٹس کیپچر کرنا

ممکنہ پلٹنے کے پوائنٹس طاقتور سپورٹ اور ریزسٹنس کی جگہوں پر ہو سکتے ہیں جیسا کہ مندرجہ ذیل مثال میں دکھایا گیا ہے: BTCUSD کی قیمت 29700 کی سطح تک پہنچی، یہ 7 جولائی سے درمیانی مدت کی نچلی قیمت ہے۔ اس سطح کو ٹیسٹ کرنے کے بعد، خریداری کی سرگرمی مارکیٹس میں واپس آئی ہے جس سے ڈے ٹریڈرز کو پُل بیک پر سوار ہونے کا موقع ملا۔ یہاں مسئلہ یہ ہے کہ مذکورہ پرائس ایکشن یورپی ٹائم زون کے لحاظ سے دن کے آخری حصے میں پیش آیا جس کا مطلب ہے کہ اس واقعہ کے دوران کم ٹریڈرز اپنی اسکرینز کے قریب ہوں گے۔

پُل بیک کی مثال، جو ڈے ٹریڈر لانگ پوزیشن کھولنے کیلئے استعمال کرے گا۔

ڈے ٹریڈنگ کی حکمت عملی نمبر 2: مومینٹم ڈے ٹریڈنگ کرپٹو

مومینٹم پر سوار ہونے کا طریقہ مارکیٹ جتنا ہی پرانا ہے۔ جبکہ 'کم قیمت پر خریدنے' اور 'زیادہ قیمت پر فروخت کرنے' کی کوشش کرنا معقول ہو سکتا ہے، مومینٹم ٹریڈنگ کرنے والے کامیاب ڈے ٹریڈرز اس پر توجہ دیتے ہیں کہ وہ 'پہلے ہی زیادہ قیمت' پر موجود چیز خرید کر اسے 'اور بھی زیادہ قیمت' پر بیچیں۔ مومینٹم ٹریڈنگ کی کشش یہ ہے کہ اس سے ڈے ٹریڈر کو نسبتاً زیادہ تیزی سے منافع مل سکتا ہے کیونکہ بڑھتا ہوا مومینٹم قیمتوں کو بڑھتے حجم کے ساتھ تیزی سے دھکیلتا ہے۔

ڈے ٹریڈنگ کی حکمت عملی نمبر 3: کرپٹو مارکیٹس میں بریک آؤٹس ٹریڈ کرنا

بریک آؤٹ قیمت کی تیز رفتار حرکت ہوتی ہے جو قیمت کسی کنسولیڈیشن یا چارٹ فارمیشن کی حدود سے آگے یا پھر کریکشنل ٹرینڈ کی ٹرینڈ لائن کے پار دھکیل دیتی ہے۔ ذیل میں جولائی 2023 میں BTCUSD پر ہونے والے بریک آؤٹ کی ایک مثال ہے:

مثال: 23 جولائی، 2023 کو BTCUSD کا بریک آؤٹ۔ تیزی سے بریک آؤٹ کے بعد، قیمت پلٹی اور کھلنے کی قیمت کے نیچے بند ہوئی۔

اس مخصوص مثال میں، یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ بریک آؤٹ تیز تھا تاہم وہ جلد ہی ختم ہو گیا۔ البتہ، ڈے ٹریڈر کے طور پر، یہ لانگ ڈے ٹریڈ کیلئے بہترین موقع ہو سکتا تھا کیونکہ آپ چھوٹا اسٹاپ لاس لگا کر ایک ہی دن میں فوری اور معقول منافع کما سکتے تھے۔ ہر بریک آؤٹ کا نتیجہ ٹھوس تسلسل کی صورت میں نہیں نکلتا۔ یہی وجہ ہے کہ کرپٹو مارکیٹس کا 'بُل رن' کے مرحلے میں ہونا ضروری ہے۔ تاہم، ڈے ٹریڈر کیلئے، مختصر انٹرا ڈے حرکات بھی منافع/خسارہ کے معقول تناسب فراہم کر سکتی ہیں۔

ڈے ٹریڈنگ کی حکمت عملی نمبر 4: کرپٹو میں ٹرینڈ فالو کرنے والی ڈے ٹریڈز

کرپٹو مارکیٹس میں استعمال کی جانے والی انٹرا ڈے ٹرینڈ فالو کرنے والی ٹریڈنگ کی بات کریں تو ہم تیز اور اتار چڑھاؤ پر مشتمل قیمت کی حرکات پر توجہ دیتے ہیں جو ہفتوں یا مہینوں پر محیط طویل مدتی یا درمیانی مدت کے ٹرینڈز کی بجائے صرف چند دن برقرار رہتی ہیں۔ سیکورٹیز خریدنے یا فروخت کرنے کیلئے یہ زیادہ طویل ٹرینڈز سوئنگ اور پوزیشن ٹریڈنگ جیسی حکمت عملی کی مختلف اقسام کے تحت آتے ہیں۔ اس طرح کے مختصر مدتی ٹرینڈ کی نشاندہی کرنے والا ایک ماہر ڈے ٹریڈر لگاتار کئی دن تک اس ٹرینڈ کی ہم آہنگی میں ڈے ٹریڈنگ کیلئے اپنی حکمت عملی استعمال کر سکتا ہے جب تک کہ وہ ٹرینڈ ختم نہیں ہو جاتا۔

اس حکمت عملی کی برعکس، سوئنگ ٹریڈرز اور پوزیشن ٹریڈرز اکثر 'قیمت میں گراوٹ خریدنے' کی کوشش کرتے ہیں، یہ توقع کرتے ہوئے کہ ٹرینڈ کی سمت میں ایک نیا سوئنگ شروع ہوگا۔ دوسری طرف، ڈے ٹریڈرز اپنی حکمت عملی میں ٹرینڈ فالو کرنے والی ٹریڈنگ کی ہلکی سی آمیزش کے ساتھ مومینٹم کا فائدہ اٹھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ تیز رفتار کرپٹو مارکیٹ کو نیویگیٹ کرنے کیلئے کامیاب ڈے ٹریڈرز عام طور پر یہی طریقہ استعمال کرتے ہیں۔

آئیں ذیل میں BTCUSD پر مشتمل مثال پر نظر ڈالتے ہیں:

مثال: اکتوبر 2023 میں BTCUSD میں ٹرینڈ۔ قیمت نے موونگ ایوریج (50) تک پُل بیک کیا اور ٹریڈر کو لانگ اینٹری کیلئے جگہ دی۔

جب اکتوبر 2023 میں ٹرینڈ شروع ہوا تو قیمت نے کئی مختصر مدتی

بریک آؤٹس دیے جس کے بعد اس نے 60 منٹ کے چارٹ پر 50 کے پیرامیٹر والی موونگ ایوریج تک پُل بیک کیا۔ یہ ایک خود ساختہ پیرامیٹر ہے جو اشارتی غرض سے فراہم کیا جاتا ہے تاہم یہ اصول نہ صرف چھوٹے ٹائم فریمز پر بلکہ یومیہ چارٹس پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے: فعال ٹرینڈز متحرک سپورٹ تک عارضی پُل بیکس کرتے ہیں۔ اس مثال میں، اس سپورٹ کی نمائندگی موونگ ایوریج اشارے کے ذریعے کی گئی ہے۔ کرپٹو مارکیٹس میں ڈے ٹریڈر اس طرح کے پوائنٹس کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کر سکتا ہے اور ٹرینڈ کی سمت میں ٹریڈز لے سکتا ہے۔

بلاشبہ، کرپٹو میں ہر ٹرینڈ کا نتیجہ تسلسل کی صورت میں نہیں نکلتا۔ تاہم، اگر درست نشاندہی کی جائے تو ٹرینڈ آپ کو واضح سمت دیتا ہے اور آپ کو اس کی ٹائمنگ اور عمل درآمد پر توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

کرپٹو ڈے ٹریڈنگ سے وابستہ مشکلات

ٹریڈنگ کے ہر اسٹائل کے ساتھ مشکلات جڑی ہوتی ہیں اور ڈے ٹریڈنگ بھی اس حوالے سے کچھ مختلف نہیں۔

ایک طرف، ڈے ٹریڈرز ذہنی سکون کی خاطر پوزیشنز کو رات بھر کھلا نہ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تاہم کرپٹو ڈے ٹریڈنگ ٹریڈر کو دن کے دوران ہونے والے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنے پر مجبور کر سکتی ہے جو پریشان کُن نتیجے کا باعث بن سکتا ہے۔ کرپٹو مارکیٹس کیلئے بڑی لیکویڈیشنز اور قیمت میں اچانک بڑے اضافے کافی عام ہیں، بٹ کوائن کیلئے بھی۔ آلٹ کوائنز پرائس ایکشن کی دونوں سمتوں میں BTCUSD سے کئی زیادہ اتار چڑھاؤ پیدا کر سکتے ہیں۔

یہ انتہائی مشکل ثابت ہو سکتا ہے کہ آپ کئی گھنٹے ایک اچھے ٹریڈنگ سیٹ اپ کا انتظار کریں، پھر جب آپ ٹریڈ میں داخل ہوں تو اچانک دیکھیں کہ کچھ ہی منٹ میں قیمت آپ کا سبھی ڈے ٹریڈنگ منافع صاف کر رہی ہے۔ مثلاً ایسا کسی غیر متوقع مالیاتی خبر یا دیگر متعلقہ اشاعتوں کے نتیجے میں ہو سکتا ہے۔ اگرچہ، کبھی کبھار کرپٹو مارکیٹس کو کوئی حرکت شروع کرنے کیلئے کسی مالیاتی خبر کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ تاہم ایسا سوشل میڈیا پر اڑنے والی افواہوں کے نتیجے میں بھی ہو سکتا ہے جو کرپٹو کے حوالے سے ہر وقت چلتی رہتی ہیں اور ان کا اثر بھی اسی طرح کا ہوتا ہے۔

ٹریڈرز کو پریشانی اور مایوسی کے ان احساسات کے حوالے سے باخبر رہنا چاہیے جو انہیں 'انتقامی ٹریڈز' لینے کی طرف دھکیلتے ہیں جو بالآخر اوور ٹریڈنگ کا باعث بنتا ہے۔

ڈے ٹریڈنگ میں اوور ٹریڈنگ

اوور ٹریڈنگ سے مراد ضرورت سے زیادہ ٹریڈز لینا ہے۔ یہ جذباتی افراتفری میں لی گئی ٹریڈز کا نتیجہ ہو سکتی ہے یا پھر ایسی ٹریڈز کا جن کی تعریف 'سسٹم کے مطابق' کے طور پر کی جا سکتی ہے تاہم وہ موجودہ تجارتی حالات میں فٹ نہ ہوتی ہوں۔

اگر ہم ٹریڈنگ کے اعداد و شمار بنائیں اور کارکردگی کا موازنہ ٹریڈز کی تعداد سے کریں تو بنیادی طور پر اوور ٹریڈنگ کا مطلب ہے منفی نتیجے والی بہت زیادہ ٹریڈز لینا۔ اگر ہم کرپٹو سے وابستہ ٹریڈنگ کی اضافی لاگتیں شامل کریں تو انسٹرومنٹ کی اوور ٹریڈنگ ڈے ٹریڈرز کیلئے سنگین مسئلہ بن جاتی ہے۔

اوور ٹریڈنگ کا روایتی پیٹرن کچھ اس طرح نظر آتا ہے: ٹریڈز کی تعداد میں اضافہ بڑی رقم گنوانے سے وابستہ ہے جو اوور ٹریڈنگ کا براہ راست نیتجہ ہے۔ اگر آپ اس تصویر میں خود کو پہچان سکتے ہیں تو آپ تنہا نہیں ہیں۔ کئی ڈے ٹریڈرز اسی مسئلے کا شکار ہیں۔

ماخذ: سروس https://en.webmarketstat.ru/ کے ذریعے کچھ ٹریڈرز کی تجارتی کارکردگی کی نجی تحقیق

اوور ٹریڈنگ سے بچنے کا طریقہ

کرپٹو مارکیٹس میں زیادہ تر پیشہ ور ڈے ٹریڈرز متحرک خطرے کا نظم استعمال کرتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں، اگر وہ کسی مخصوص دن نقصان اٹھا رہے ہوں تو اپنا حجم گھٹا سکتے ہیں جب تک کہ ان کا اعتماد بحال نہیں ہو جاتا اور وہ دوبارہ ٹریڈز جیتنا شروع نہیں ہو جاتے۔ ٹریڈنگ کا یہ رویہ صرف کرپٹو ٹریڈرز کے ساتھ ہی مخصوص نہیں: سبھی مارکیٹس میں پیشہ ور ٹریڈرز اس طرح کرتے ہیں۔

کچھ ڈے ٹریڈرز صرف مخصوص عرصوں میں ہی آپریٹ کرتے ہیں اور اپنی ٹریڈز کی تعداد کو محدود رکھتے ہیں۔ یہ اسکیلپرز کیلئے کام نہیں کرے گا کیونکہ اسکیلپر کو ٹریڈنگ جاری رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تاہم خطرے کا متحرک نظم یقیناً مدد کرے گا۔

البتہ ٹریڈر چاہے اسکیلپنگ یا فعال ڈے ٹریڈنگ، کوئی بھی ٹریڈنگ اسٹائل استعمال کرے، بہت زیادہ تناؤ اکٹھا ہونے سے گریز کرنا اہم ہے تاکہ ذہنی تھکاوٹ سے بچا جا سکے۔

اس معاملے میں عام اصول یہ ہے کہ وقفہ لیا جائے، کچھ وقت کیلئے اپنا ٹریڈنگ سائز گھٹایا جائے یا پھر عارضی طور پر سینٹ یا ڈیمو اکاؤنٹ پر سوئچ کر لیا جائے تاکہ اعتماد بحال کیا جا سکے۔ مارکیٹس کل بھی یہیں ہوں گی، زیادہ ضروری یہ ہے کہ آپ اپنے سرمائے اور جذباتی صحت کو محفوظ رکھیں۔ بہت زیادہ ڈے ٹریڈ نہ کریں۔ اپنی ٹریڈز کے معیار پر توجہ دیں، نہ کہ تعداد پر۔

ڈے ٹریڈنگ کیلئے کون سے کرپٹو انسٹرومنٹس کا انتخاب کرنا چاہیے

کرپٹو میں ڈے ٹریڈنگ کا ایک اور اہم عنصر درست انسٹرومنٹ کا انتخاب کرنا ہے۔

ڈے ٹریڈرز شاذ و نادر ہی متعدد مارکیٹس اور متعدد اسکرینز کے درمیان کامیابی سے آپریٹ کر پاتے ہیں۔ یہ بہتر رہتا ہے کہ ایک یا زیادہ سے زیادہ دو انسٹرومنٹس کو منتخب کیا جائے اور صرف اسی پر توجہ دی جائے کہ ان میں کیا ہو رہا ہے۔

بٹ کوائن اور ایتھر اس کیلئے بہترین امیدواران ہیں کیونکہ دونوں میں کافی مارکیٹ اتار چڑھاؤ نیز سلپیجز اور اضافی سپریڈز سے بچنے کیلئے کافی لیکویڈیٹی موجود ہے۔ یہ بالخصوص اہم ہے کیونکہ کم لیکویڈ کرپٹو انسٹرومنٹس سلپیجز اور اضافی سپریڈز کا باعث بن سکتے ہیں۔

اپنے انسٹرومنٹس دھیان سے منتخب کریں اور غیر ضروری تناؤ اور ذہنی تھکاوٹ سے بچنے کیلئے اپنے مزاج اور خطرے کی برداشت کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ Exness کی جانب سے فراہم کیے جانے والے دستیاب کرپٹو کے جوڑوں کی مکمل فہرست ملاحظہ کریں۔

ڈے ٹریڈنگ بمقابلہ طویل مدتی ٹریڈنگ – آپ کیلئے کون سی صحیح ہے؟

جیسا کہ آپ پہلے ہی جانتے ہوں گے، ایسی کوئی حکمت عملی یا ٹریڈنگ اسٹائل نہیں ہے جو خطرے سے بالکل خالی ہو۔ ہر ٹریڈ کے ساتھ خطرے کی مخصوص مقدار جڑی ہوتی ہے۔ لہذا یہ جاننا پہلا مرحلہ ہے کہ آپ کے طرز زندگی اور اہداف کے لحاظ سے کون سا ٹریڈنگ اسٹائل موزوں ہے نیز دوسرا مرحلہ درست بروکر کا انتخاب کرنا ہے۔

ڈے ٹریڈنگ کیلئے عزم اور مستقل توجہ کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ زیادہ تر طویل مدتی ٹریڈنگ اسٹائلز جیسے کہ پوزیشن ٹریڈنگ اور سوئنگ ٹریڈنگ بھی نسبتاً مصروف طرز زندگی کیلئے موزوں ہو سکتے ہیں جس میں اسکرین پر گزارنے کیلئے زیادہ وقت دستیاب نہ ہو۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

ڈے ٹریڈنگ کیلئے تکنیکی تجزیے کے بہترین ٹولز کامیاب ٹریڈرز کیلئے باخبر فیصلے لینے کیلئے لازمی ہیں۔ مومینٹم ٹریڈرز عموماً قیمت کی حرکات کا مشاہدہ کرنے اور اسی دن اثاثے کی آئندہ قیمتوں کی پیشنگوئی کرنے کیلئے ان ٹولز پر انحصار کرتے ہیں۔

تکنیکی تجزیے کے بنیادی ٹولز

ڈے ٹریڈ کرنے کیلئے اکثر استعمال کیے جانے والے اہم تکنیکی اشاروں میں موونگ ایوریجز، ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI)، موونگ ایوریج کنورجنس ڈائیورجنس (MACD) اور حجم کے اشارے شامل ہیں۔

یہ تکنیکی اشارے ممکنہ خرید و فروخت کے پوائنٹس کی نشاندہی کرنے میں ٹریڈرز کی مدد کرتے ہیں نیز انہیں ممکنہ فائدہ مند ٹریڈ کی نشاندہی کرنے کیلئے برتری دیتے ہیں۔ مثلاً، موونگ ایوریجز ٹرینڈنگ مارکیٹس کی نشاندہی کرنے میں مدد کر سکتی ہیں، RSI اضافی خرید یا اضافی فروخت کے حالات کی نشاندہی کر سکتا ہے اور حجم کا اشارہ مارکیٹ میں دلچسپی یا سرگرمی کی سطح دکھا سکتا ہے۔

اگر ضرورت ہو تو ٹریڈر ان اشاروں کو بیک وقت بھی استعمال کر سکتا ہے۔ ذیل میں موونگ ایوریجز کی مدد سے شناخت کردہ ٹرینڈ کی سمت میں RSI کے لحاظ سے لی گئی لانگ ٹریڈ کی ایک مثال موجود ہے۔

نومبر 2023 میں ETHUSD کا ٹرینڈ اوپر کی جانب تھا، جیسا کہ دو موونگ ایوریجز کی جانب سے نشاندہی کی گئی ہے، تاہم ٹائمنگ بہترین نہیں تھی۔ RSI کے اشارے نے ٹائمنگ کو بہتر بنانے اور پُل بیک کے بعد قدرے بہتر قیمت پر اینٹر ہونے میں مدد دی۔

ان تکنیکی ٹولز کو کہاں تلاش کیا جائے

آن لائن بروکرز اکثر تکنیکی تجزیے کے ٹولز فراہم کرتے ہیں لیکن ٹریڈرز خصوصی چارٹنگ پلیٹ فارمز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹریڈرز ان ٹولز کو مارکیٹ بند ہونے سے پہلے اپنی اینٹری اور ایگزٹ کے پوائنٹس کا تعین کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں، یہ یقینی بناتے ہوئے کہ وہ رات بھر پوزیشنز ہولڈ نہ کریں۔ کرپٹو مارکیٹس میں، بند ہونے کی کوئی مخصوص قیمت نہیں ہوتی کیونکہ یہ مارکیٹ چوبیس گھنٹے چلتی رہتی ہے تاہم اس میں بھی زیادہ یا کم فعالیت والے ٹریڈنگ سیشنز ہوتے ہیں۔

لہذا، ان ٹولز کو سمجھنا اور درست طریقے سے استعمال کرنا ممکنہ طور پر کامیاب ڈے ٹریڈنگ حکمت عملیوں کا باعث بن سکتا ہے۔

بنیادی تجزیہ ڈے ٹریڈنگ میں کردار ادا کرتا ہے تاہم اس کی اہمیت ڈے ٹریڈرز کی رائے میں مختلف ہے۔ ڈے ٹریڈرز پورے دن بروکریج سروسز آفر کرنے والے آن لائن بروکرز کے ذریعے کرپٹو اور دیگر مالیاتی انسٹرومنٹس کی خرید و فروخت کرتے ہیں نیز اکثر اپنی ٹریڈز کا تعین کرنے کیلئے خبروں اور ایونٹس پر مارکیٹ کے مختصر مدتی رد عمل پر انحصار کرتے ہیں۔

ریسرچ ایونٹ اور صنعت کے حالات

جبکہ کچھ ٹریڈرز تکنیکی تجزیے پر زیادہ توجہ دے سکتے ہیں، دیگر اپنی تجارتی حکمت عملیوں میں بنیادی تحقیق شامل کر سکتے ہیں۔ اس طرح کے تجزیے میں دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ کمپنی کی مالیاتی صحت، انڈسٹری کے حالات اور مارکیٹ ٹرینڈز کا جائزہ لینا شامل ہے۔ مثلاً، ڈے ٹریڈرز اس طرح کے تجزیے کو کمائیوں کی رپورٹ کا جائزہ لینے نیز یہ پیشنگوئی کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں کہ مارکیٹ اس پر کس طرح کا رد عمل دے گی۔

کرپٹو مارکیٹس میں، بنیادی تجزیہ اتنا آسان نہیں ہوتا تاہم ٹریڈرز کبھی کبھار آن-چین تجزیہ استعمال کرتے ہیں جس میں وہ والٹس اور ایکسچینجز کے درمیان سرمائے کی بڑی حرکات کا سراغ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ نیز کرپٹو مارکیٹس اسٹاکس کے ساتھ بھی کچھ باہمی تعلق رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ کرپٹو ٹریڈرز اہم اسٹاک انڈیکسز کی حرکت کی سمت جان کر بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

بنیادی تجزیہ خطرہ گھٹانے میں مدد کر سکتا ہے

یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ ڈے ٹریڈنگ میں خطرہ شامل ہے۔ کئی ڈے ٹریڈرز رقم گنواتے ہیں، بالخصوص وہ جو ٹریڈنگ کی دنیا میں نئے ہوں یا جو خطرہ کم کرنے کیلئے حکمت عملیوں کا اطلاق نہیں کرتے۔ لہذا ممکن ہے کہ صرف بنیادی تحقیق استعمال کرنا کامیاب ڈے ٹریڈنگ کیلئے کافی نہ ہو۔

مثلاً، مومینٹم ٹریڈر بنیادی تحقیق کے ذریعے کسی ایسی کمپنی کی نشاندہی کر سکتا ہے جس نے حال ہی میں کمائیوں کی طاقتور رپورٹ شیئر کی ہو نیز اس بات کا قوی امکان ہو کہ اس کے تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا اور نتیجتاً قیمت ممکنہ طور پر اوپر جائے گی۔ اس کے بعد وہ مثبت کمائیوں کی رپورٹ پر مارکیٹ کے رد عمل کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے اس کمپنی کے اسٹاک کو ڈے ٹریڈ کر سکتے ہیں۔

کرپٹو مارکیٹس میں، مومینٹم ٹریڈرز بنیادی کوائن، خبروں اور دیگر بیانیوں کے تفصیلی تجزیے کے ساتھ اپنے تکنیکی خیالات کیلئے تائید حاصل کر سکتے ہیں۔

مثلاً، 2023 میں، ٹریڈرز Ripple اور امریکی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے درمیان قانونی مقدمے کی پیشرفت پر کافی زیادہ توجہ دے رہے تھے۔ اس کیس میں Ripple کے حق میں مثبت پیشرفت نے ایک ہی دن میں XRP کیلئے 100% اضافے کے ساتھ بہت بڑا بریک آؤٹ پیدا کیا۔ بلاشبہ، اس کے بعد سے کرپٹو ٹریڈرز اس طرح کے واقعات کو ٹریک کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

جبکہ بنیادی تجزیہ قیمتی انسائٹس فراہم کر سکتا ہے، ڈے ٹریڈرز کو خطرہ گھٹانے اور ممکنہ طور پر منافع بڑھانے کیلئے دیگر عوامل اور حکمت عملیوں کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔

ڈے ٹریڈرز کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ڈے ٹریڈنگ میں خاطر خواہ مالیاتی خطرات شامل ہوتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ڈے ٹریڈرز خطرے کے نظم کی محفوظ حکمت عملیوں پر عمل کریں تاکہ وہ رقم نہ گنوائیں۔

اسٹاپ لاس آرڈرز

ایک اہم حکمت عملی اسٹاپ لاس آرڈر سیٹ کرنا ہے جو پہلے سے طے شدہ خطرے کی اس مقدار کی نشاندہی کرتا ہے جو ٹریڈر ہر ٹریڈ کے ساتھ قبول کرنے کیلئے آمادہ ہے۔ جب شیئر مخصوص قیمت تک گرتا ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر فروخت کو متحرک کر دیتا ہے جس سے ڈے ٹریڈرز مزید رقم گنوانے سے بچ جاتے ہیں۔ یہ بھی انتہائی ضروری ہے کہ ڈے ٹریڈرز ایک دن میں اسٹاکس کی جس تعداد کو خریدتے یا فروخت کرتے ہیں اسے محدود کریں۔ ڈے ٹریڈ کیلئے کچھ مخصوص اسٹاکس پر توجہ دینے سے خطرہ کم کرنے اور توجہ بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

تنوع

جبکہ تنوع اختیار کرنا بنیادی طور پر سرمایہ کاران کی جانب سے استعمال کیا جانے والا ایک طریقہ ہے، ڈے ٹریڈرز بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلاً، ڈے ٹریڈرز کیلئے خطرے کے نظم کی ایک اہم حکمت عملی یہ ہے کہ وہ اپنی پوری رقم ایک ہی دن کی ٹریڈ میں نہ لگائیں۔ یا پھر واچ لسٹ پر متعدد اثاثے رکھنا بھی ایک معقول تدبیر ہے تاکہ بہترین خطرے/انعام کے موقعوں کے درمیان انتخاب کیا جا سکے۔

جذبات کا نظم کریں

اگر ٹریڈرز جذبات کو اپنی ٹریڈنگ کی کارروائیاں کنٹرول کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو اس کا نتیجہ خاطر خواہ نقصانات کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ ہر ٹریڈ سے منافع کمانا کی کوشش کرنا ڈے ٹریڈرز کو بنا سوچے سمجھے خریدنے اور فروخت کرنے کی طرف للچا سکتا ہے جس کی وجہ سے وہ رقم گنوا سکتے ہیں۔ لہذا، ڈے ٹریڈر کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے ذہن کو پُرسکون اور حکمت عملی کو واضح رکھیں، اس طرح وہ خریدنے اور فروخت کرنے سے متعلق باخبر فیصلے لے پائیں گے اور غیر ضروری نقصانات سے بچ پائیں گے۔

جی ہاں، آپ یقیناً رینج ٹریڈنگ کے ماحول میں ڈے ٹریڈنگ استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹریڈنگ رینج، جس کی نشاندہی چارٹ پیٹرنز دیکھ کر کی جاتی ہے، ایک بنیادی ٹول کے طور پر کام کرتی ہے جو ٹریڈرز کو خریدنے اور فروخت کرنے کے ممکنہ پوائنٹس کی نشاندہی کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس حکمت عملی میں یہ نظریہ استعمال کیا جاتا ہے کہ قیمتیں رینج بنانے کیلئے اکثر اونچی اور نچلی قیمتوں کے درمیان حرکت کرتی ہیں۔

یہ طریقہ کرپٹو اور دیگر اثاثوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے نیز یہ ڈے ٹریڈرز کیلئے کئی مواقع آفر کر سکتا ہے۔ تاہم، یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ کسی بھی حکمت عملی میں مالیاتی خطرہ شامل ہوتا ہے۔ لہذا، ٹریڈرز کیلئے ٹریڈنگ رینج کے اندر چارٹ پیٹرنز سمجھنا اور ممکنہ نقصانات کو گھٹانے کیلئے خطرے کے نظم کی تدابیر بنانا ضروری ہے۔

کرپٹو کی ڈے ٹریڈنگ شروع کرنا چاہتے ہیں؟

کرپٹو کی ڈے ٹریڈنگ تجربہ کار اور نئے دونوں ٹریڈرز کیلئے متعدد مواقع پیش کر سکتی ہے۔ جن حکمت عملیون پر بات کی گئی ہے، جیسے کہ اسکیلپنگ اور فعال ڈے ٹریڈنگ، مارکیٹ نیویگیٹ کرنے کے مختلف طریقے آفر کرتی ہیں۔ تاہم، اوور ٹریڈنگ نیز درست انسٹرومنٹس اور بروکر کا انتخاب کرنے جیسی مثکلات کو سمجھنا بھی لازمی ہے۔ ڈے ٹریڈنگ ایک متحرک، مختصر مدتی سرمایہ کاری کی حکمت عملی ہے جو مارکیٹ کی تبدیلیوں پر مستقل توجہ کا مطالبہ کرتی ہے تاہم جو اس کی پیچیدگیوں پر مہارت حاصل کر لیں ان کیلئے خاطر خواہ انعامات فراہم کر سکتی ہے۔ ہمیشہ یاد رکھیں، ایک باخبر ٹریڈر کا مطلب ہے ایک کامیاب ٹریڈر۔

درست بروکر منتخب کرنے کا طریقہ

درست بروکر کا انتخاب کرتے وقت، بہترین یہی ہے کہ آپ متعدد لائسنسز، مارکیٹس میں متعدد سالوں کے تجربے، سازگار اور شفاف فیس، سپریڈز اور کمیشنز نیز کچھ دیگر فائدہ مند خصوصیات والا بروکر منتخب کریں۔ مثلاً، Exness میں ہم کچھ منفرد فوائد آفر کرتے ہیں جو دیگر بروکرز آفر نہیں کرتے، یہ فوائد ہمارے کلائنٹس کو سیکورٹی فراہم کرتے ہیں۔ ان میں مارجن کالز، تیز اور قابل اعتماد عمل درآمد کیلئے VPS سرورز، فوری ڈیپازٹس اور رقم نکلوانا، کم سپریڈز اور سٹاپ آؤٹ اور منفی بیلنس سے تحفظ نیز مخصوص علاقوں میں سواپ فری ٹریڈنگ شامل ہیں۔

اس بارے میں مزید جاننے کی خاطر کہ آپ کیلئے، آپ کے اہداف کیلئے نیز آپ کی حکمت عملی کیلئے کون سا ٹریڈنگ اکاؤنٹ موزوں ہے، ہماری طرف سے آفر کردہ اکاؤنٹس کی مختلف اقسام پر نظر ڈالیں۔

شیئر کریں


ٹریڈنگ شروع کریں

یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔