دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کیلئے Exness کا عزم
Paul Reid کے لحاظ سے

ہم جانتے ہیں کہ Exness کے تجارتی حالات ٹریڈنگ کی دنیا میں نئے بینچ مارکس طے کر رہے ہیں اور ٹریڈرز کے ہمارے ساتھ جڑے رہنے کی بنیادی وجہ یہی ہے، تاہم Exness کی اور بھی کئی خوبیاں ہیں۔ ہماری کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) ٹیم نے 2024 میں دنیا پر مثبت اثر ڈالا جس کے نتیجے میں ہمیں سائپرس رسپانسیبل بزنس ایوارڈز (RBA) 2024 میں پانچ انعامات موصول ہوئے۔
ہمارے بااثر اقدامات کو متعدد زمروں میں تسلیم کیا گیا:
ماحول - آگ بجھانے سے متعلق اقدامات (گولڈ ایوارڈ)
ہماری جنگلی آگ کی جامع روک تھام اور رسپانس پروگرام نے اعلی اعزازات حاصل کیے۔ اس اقدام میں آگ بجھانے والی گاڑیوں کا عطیہ دینا، باز جنگل کاری کیلئے محکمہ جنگلات اور مقامی تنظیموں کے ساتھ پارٹنرشپ کرنا اور آگ لگنے کا فوراً پتا چلانے کیلئے سائپرس کے قطعہ زمین کے مطابق حسب منشا ڈرونز تیار کرنے کیلئے سائپرس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر کام کرنا شامل ہے۔
عوامی-نجی پارٹنرشپ (گولڈ ایوارڈ)
ماحول میں اہم تبدیلیوں کا حل نکلانے کیلئے حکومتی ایجنسیوں اور مقامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کیلئے ہمیں سراہا گیا۔ آگ بجھانے کی صلاحیت میں اضافہ کر کے اور جدید ڈرون ٹیکنالوجی کی صورت میں جدت سے کام لے کر ہم نے جنگلی آگ کی روک تھام سے متعلق کوششوں مضبوط کرنے میں مدد کی ہے۔
طویل مدتی سرمایہ کاری (سلور ایوارڈ)
ماحولیاتی استحکام اور کمیونٹی بنانے کے حوالے ہمارے مستقل عزم کا بھی اعتراف کیا گیا۔ آگ بجھانے کے اقدامات کے علاوہ، ہم نے محکمہ جنگلات کے ساتھ طویل مدتی تعلقات قائم کیے ہیں اور نگہداشت صحت کے حوالے سے خاطر خواہ تعاون کیا ہے، بشمول کوویڈ 19 کی وبا کے دوران طبی ساز و سامان کا عطیہ دینا۔
کارپوریٹ رضاکارانہ خدمات (برونز ایوارڈ)
ہمارے ملازمین کے رضاکارانہ خدمات کے پروگرام کو بھی کمیونٹی کو فائدہ پہنچانے کی ثقافت تشکیل دینے کیلئے سراہا گیا، یہ پروگرام ہمارے عملے کو تعلیم، صحت اور ماحول سے متعلق پروجیکٹس میں شرکت کرنے کیلئے بااختیار بناتا ہے۔
تعلیم/اسکالرشپس (گولڈ ایوارڈ)
Exness Fintech اسکالرشپس کا اقدام، جو اعلی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے STEM طلبا کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے، اسے سائپرس میں مؤجدین کی اگلی نسل کو سپورٹ کرنے کیلئے بہترین اعزاز موصول ہوا۔
"یہ ایوارڈز وابستہ سبھی افراد کی بے مثال کوششوں کو جاتے ہیں، ان میں ہمارے جذبہ شوق سے سرشار رضاکاران، ہمارے سپورٹ کیے جانے والے ٹیلنٹ سے بھرپور طلبا اور سائپرس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور محکمہ جنگلات میں موجود ہمارے دور اندیش پارٹنرز سب شامل ہیں۔ یہ پذیرائی محض اعزاز سے بہت بڑھ کر کچھ ہے؛ یہ ہماری کمیونٹیز کیلئے روشن مستقبل کی تعمیر جاری رکھنے کیلئے حوصلہ افزائی ہے۔"
Exness CSR ٹیم
خلاصہ
دنیا کے سب سے بڑے ملٹی ایسیٹ بروکرز میں سے ایک کی حیثیت سے، ہم نہ صرف بلاجھنجھٹ تجارتی تجربہ فراہم کرنے کیلئے بلکہ جن کمیونٹیز میں ہم آپریٹ کرتے ہیں ان میں بامعنی تعاون کرنے کی خاطر بھی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ ایوارڈز مثبت تبدیلی لانے کے حوالے سے ہماری لگن پر مہر ثبت کرتے ہیں اور 2025 کی گہما گہمی شروع ہوتے ہی ہماری CSR ٹیم دنیا کو بہتر جگہ بنانے کے طریقے تلاش کرنا شروع ہو چکی ہے۔
یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہيں ہے۔ پچھلی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔
مصنف:

Paul Reid
پال ریڈ (Paul Reid) ایک مالیاتی صحافی ہیں جو چھپے ہوئے بنیادی کنکشنز کو سامنے لانے میں وقف ہیں جس سے تاجروں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ بنیادی طور پر اسٹاک مارکیٹ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، کمپنییوں میں بڑی تبدیلیوں کی نشاندہی کرنے کی پال کی جبلت ایک دہائی سے زائد عرصے سے مالیاتی مارکیٹس کی پیروی کرنے کے بعد اچھی طرح مسلمہ ہے۔